املا کی پڑتال ۔۔ کرلپ

جیسبادی

محفلین
کرلپ www.crulp.org کی سائٹ پر "املا کی پڑتال" spell checker دیکھا ہے جو براؤزر میں کام کرتا ہے۔ معلوم نہیں کہ وہ دوسروں کو بھی یہ فراہم کریں گے یا نہیں۔
 
ہت ہی خوب

اس لنک کا خیال دلانے کا شکریہ۔

میں نے روزنامہ بوریت سے یہ ایک خبر کا ٹکڑا اس سائٹ پر دے مارا۔

"لتا کو اس سال پاکستان میں گانے کی آفر کی گئی ہے۔ ان سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ یہاں آئیں اور اپنی چیخ و پکار سے لوگوں کو محضوظ کریں۔ دراصل یہ پروگرام اس لئے ترتیب دیا گیا ہے کہ وہ میڈم نور جہاں کو خراج عقیدت پیش کریں۔ ایک ترجمان کے مطابق لتا سے بہت کہا جا رہا تھا کہ میڈم کو خراج تحسین پیش کریں مگر وہ نہ مان رہی تھیں۔ پھر جب انہیں ان کی من پسند میلوڈی یعنی ڈالروں کی جھنکار سنائی گئی تو انہوں نے فوراً رضامندی ظاہر کردی۔"

کچھ گزارشات یہ ہیں:

1۔ سسٹم شائد انگریزی نہیں سمجھتا۔ آفر پر ٹوکا۔
2۔ محضوظ کی غلطی پر ٹوکا مگر صرف 'محفوظ' کی طرف اشارہ کیا۔
3۔ 'میلوڈی' پر سسٹم اٹک گیا۔
4۔ 'جھنکار' کے لئے نئی تجاویز دیں۔
5۔ رضامندی کو رضا + مندی کرنے کا کہا۔

ماننا پڑے گا کہ بہت ہی خوب کام کیا گیا ہے۔ ایک اندازہ ہے کہ سسٹم مائیکروسافٹ کی ٹیکنالوجی ڈاٹ نیٹ پر بنایا گیا ہے اور بہت ممکن ہے کہ اگر سروس کے قانون پر بنایا گیا ہو تو کسی تیسرے فریق کا پروگرام بھی اس سے مستفید ہوجائے۔ باقی یہ کہ اس حوالے سے کی گئی تحقیق پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے اور ایک پاور پائنٹ پریسینٹیشن بھی موجود ہے۔
 
Top