کاشفی

محفلین
امریکی سینیٹرز کا شام پر حملے کی قرارداد پر اتفاق ہوگیا
world-ussenateagreetoattackonsyria_9-4-2013_116658_l.jpg

واشنگٹن…امریکی سینیٹ کی خارجہ امورکمیٹی میں ساڑھے 3گھنٹے کی بحث کے بعدشام پرحملے کی قراردادکے مسودے پراتفاق کرلیاگیا۔قرار داد میں حملے کی کم سے کم مدت 60 اور زیادہ سے زیادہ مدت90 دن اور شام میں امریکی فوج نہ اتارنے کی شرائط شامل ہیں۔مسودے پرسینیٹ کمیٹی میں آج ووٹنگ ہوگی۔واشنگٹن میں شام کی صورت حال پر غور کے لیے سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کا اجلاس ہوا۔جس میں وزیر خارجہ جان کیری اور وزیر دفاع چک ہیگل نے ارکان کوبریفنگ دی۔ جان کیری کاکہناتھا کہ اگرامریکا شام کیخلاف فوجی کارروائی کرنے میں ناکام رہاتوایران،حزب اللہ اورامریکاکے دیگر دشمنوں کوخطرناک پیغام ملے گایاکم ازکم وہ امریکی عزائم کاغلط مطلب نکال سکتے ہیں۔انہوں نے واضح کیاکہ صدراوباما کاایساکوئی ارادہ نہیں کہ امریکی بری فوج شام میں داخل ہوکروہاں کی خانہ جنگی میں الجھے۔انہوں نے کانگریس سے بشارالاسدکی کیمیائی ہتھیاروں کی صلاحیت کوکم کرنے اوراس کے استعمال سے بازرکھنے کااختیارمانگاہے۔امریکی وزیرخارجہ کی تقریرکے دوران مظاہرین نے ہنگامہ آرائی بھی ان کاکہناتھاکہ امریکاکونئی جنگ شروع نہیں کرنی چاہیے۔اجلاس کوبریفنگ میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارٹن ڈیمسی نے بھی جان کیری کی تائیدکرتے ہوئے کہاکہ شام پرحملہ حکومت کی تبدیلی نہیں بلکہ بشارالاسد کی کیمیاوی حملوں کی صلاحیت کوگھٹاناہوگا۔ وزیردفاع چک ہیگل نے دعویٰ کیاکہ فرانس،ترکی،سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات سمیت کئی اتحادی ممالک شام کے خلاف کسی بھی قسم کی فوجی کارروائی کی حمایت کے لیے تیارہیں۔
 
Top