امریکہ گھومنے کے لئے رہنمائی

فاخر رضا

محفلین
سلام
محفلین سے عرض ہے کہ میں اپنی فیملی کے ساتھ امریکہ گھومنے جارہا ہوں. مجھے یہ معلوم ہے کہ دو ہفتے میں امریکہ گھومنا ناممکن ہے. اس کے باوجود مجھے رہنمائی درکار ہے کہ میں 12 دن اور رات میں کیا کیا کر سکتا ہوں. میرا بھائی ڈیٹرائٹ مشیگن میں رہتا ہے. 30 جولائی کو وہاں سے سفر شروع کرنا ہے اور 11 اگست کو شام کی فلائٹ شکاگو سے قطر کے لئے ہے.
ایک بیوی اور چار بچے ہیں، بیٹیاں کلاس نہم، ہشتم اور ششم میں ہیں اور بیٹا دوئم میں آیا ہے.
میں اللہ کا شکر ہے گاڑی چلا سکتا ہوں اور دوبئی اور عمرہ بھی گاڑی پر کرچکا ہوں.
اگر کوئی بھائی یا بزرگ ایک compact پلان بتا دیں تو ہمیشہ احسان مند رہوں گا.
ہوسکتا ہے آئندہ بھی کوئی دوست اس لڑی سے فائدہ اٹھا سکیں. شکریہ.
مجھے نہیں معلوم یہ فورم اس کے لئے ٹھیک ہے یا نہیں. اگر نہیں تو اسے بدل دیں. کافی ڈھونڈ کر اسے نکالا ہے
 

زیک

مسافر
12 دن سب سیر کے لئے ہیں؟

صرف ڈرائیو کرنا چاہتے ہیں؟ جہاز کے ذریعہ آپ مزید جگہیں دیکھ سکیں گے۔

دلچسپی کس قسم کی چیزوں میں ہے؟
 

فاخر رضا

محفلین
سلام. جہاز سے اگر کوئی کوئی بہت لمبا سفر ہوا تو ضرور کروں گا مگر چار چھ گھنٹے کوئی پرابلم نہیں ہے. کینیڈا ممکن نہیں ہو سکے گا کیونکہ ویزہ نہیں لگوا سکا. پاکستانی پاسپورٹ ہے اور وقت نہیں ہے اتنا.
بارہ دن صرف گھومنے کے لئے ہیں. رشتے داروں سے تیس جولائی سے پہلے ہی مل چکے ہوں گے
 

زیک

مسافر
شکاگو میں تین چار دن گزاریں۔

دوسری طرف نیاگرا فالز میں ایک دو دن کافی ہیں لیکن ڈیٹرائٹ سے کینیڈا جائے بغیر راستہ کچھ لمبا ہے چھ سات گھنٹے۔

ایک شہر مزید دیکھ سکتے ہیں۔ نیویارک کے بارے میں کیا خیال ہے؟

کچھ تفصیلات اور مزید آپشنز شام کو پوسٹ کرتا ہوں
 

زیک

مسافر
سلام
ابھی تک تو ایسٹ کوسٹ ہی سمجھ آرہا ہے. اسی بارے میں رہنمائی فرمائیں. شکریہ
ایسٹ کوسٹ اور مڈویسٹ ہی بہتر رہے گا لیکن کس قسم کی سیر پسند کرتے ہیں؟ شہر، نیچر، میوزیم، خریداری وغیرہ؟ کچھ اپنے اور فیملی کے سیر سپاٹے کے شوق بتائیں تو اندازہ ہو کہ کیا مشورہ دوں۔
 

زیک

مسافر
میرے خیال میں بنیادی طور پر کچھ ایسا پلان اچھا رہے گا:

پہلے بذریعہ جہاز نیویارک سٹی جائیں۔ وہاں چار پانچ دن گزاریں۔ نیویارک جہاز کے سفر کا اس لئے کہہ رہا ہوں کہ ایک تو وہ کچھ دور ہے۔ ڈیٹرائٹ سے کم از کم دس گھنٹے کی ڈرائیو ہے۔ دوسرے اگر آپ گاڑی لے کر جائیں گے تو پارکنگ کا مسئلہ اور خرچہ الگ۔

پھر گاڑی پر ڈیٹرائٹ سے نیاگرا فالز جائیں۔ یہ کوئی چھ گھنٹے کی ڈرائیو ہے کہ آپ کینیڈا راستے نہیں جا سکتے۔ وہاں ایک شام اور پھر پورا دن گزاریں۔

نیاگرا فالز سے شکاگو ڈرائیو کریں۔ یہ 9 گھنٹے کی ڈرائیو ہے۔ اگر ایک دن میں یہ زیادہ ہو تو آدھ رستے میں Toledo رک سکتے ہیں۔ آخری چار دن شکاگو میں گزاریں اور وہیں سے واپسی کی فلائٹ لے لیں۔

ان جگہوں میں کیا کرنے کو ہے وہ آپ کی دلچسپیوں کا کچھ آئیڈیا ہو تو بتاتا ہوں۔
 

فاخر رضا

محفلین
بچے اب بڑے ہو رہے ہیں. میوزیم، خاص طور پر سائنس اور اگر ڈائناسار وغیرہ کے ممکن ہو. مجسمہ آزادی دیکھنا ہے، اس کے علاوہ تھیم پارکس کا سنا ہے مگر پتہ کچھ نہیں. آبشاروں کے لئے میں بہت بیتاب ہوں بچے بھی ضرور دیکھنا چاہتے ہیں. یہی کچھ بکھرا بکھرا اندازہ ہے. زیادہ مجھے خود نہیں معلوم کیونکہ ہمیشہ آفیشل ٹوئر ہی ہوئے ہیں امریکہ کے. اس میں گھومنا مشکل ہوتا ہے. صرف ایک دن مل پاتا ہے. اسی لئے اندازہ نہیں ہے. ہاں یہ طے ہے کہ ساحل سمندر پر نہیں جانا ہے کیونکہ بیگم صاحبہ کو ڈر لگتا ہے
 

زیک

مسافر
نیاگرا فالز:

آبزرویشن ٹاور جو پراسپیکٹ پوائنٹ پر ہے سے تینوں فالز دیکھ سکتے ہیں۔

گوٹ آئیلینڈ پر کیو آف دا ونڈز بھی اچھی جگہ ہے امریکی فالز دیکھنے کے لئے۔ وہاں ہریکین ڈیک پر آپ پر آبشار کا پانی پڑنے کا کافی امکان ہے۔

ایک بوٹ چلتی ہے میڈ آف دا مسٹ جو آپ کو دریا میں کینیڈین فالز کے کافی قریب لے جائے گی۔

نیاگرا گورج ڈسکوری سینٹر بھی اچھی جگہ ہے۔ بچوں کو پسند آئے گی۔ وہاں کچھ ہائیکنگ ٹریل بھی ہیں۔

نیاگرا میں نکولا ٹیسلا کا مانومنٹ دیکھنا نہ بھولیں۔

تھری سسٹرز آئیلینڈ پر آپ پیدل جا سکتے ہیں۔ وہاں سے اچھے ویوز ہیں۔
 
Top