امریکہ کا ایک نوجوان طالب علم جو راتوں رات ہیرو بن گیا

نبیل

تکنیکی معاون
امریکہ میں ایک 17 سال کے نوجوان لڑکے جیسن کو راتوں رات قومی ہیرو کا درجہ حاصل ہو گیا ہے۔ جیسن جو کہ ایک مخصوص مرض آٹزم کا شکار بھی ہے، اپنے سکول کی باسکٹ‌ بال ٹیم کے منیجر کی حیثیت سے بے حد مقبول بھی رہا ہے۔ وہ جیسن کی زندگی کی زندگی کے غالباً سب سے نافراموش لمحوں کا آغاز تھا جب اس کے ہائی سکول کی باسکٹ بال ٹیم کے کوچ نے اسے فائنل گیم کے آخری چار منٹ‌ کھیل کے میدان میں اس وقت اتارا جبکہ اس کی ٹیم مخالف ٹیم سے خاصے مارجن سے پیچھے تھی۔ اس کے بعد میچ کے ان آخری چار منٹوں میں باسکٹ بال کی تاریخ رقم کی گئی۔ جیسن کے سکول کے طلبا، جنہوں نے اسکا بہت گرمجوشی سے باسکٹ‌ بال کے کورٹ‌ میں خیر مقدم کیا تھا، کو اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آ رہا تھا۔ جیسن نے یکے بعد دیگرے نہ صرف تھری پوائنٹ شاٹس سکور کیے بلکہ ان آخری چار منٹوں میں کل بیس پوائنٹ سکور کرکے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروا دیا۔ امریکہ ویسے ہی اس طرح کی fairy tail جیسی خبروں کا دلدادہ ہے۔ اس دن سے جیسن پر مستقل کیمرے فلیش کر رہے ہیں اور اس کی زندگی پر فلمیں بننے والی ہیں۔ اب امریکہ کے صدر جارج بش نے بھی جیسن کا فین ہونے کا اعلان کیا ہے اور خاص طور پر اس سے جا کر ملاقات کی ہے۔

جیسن کا اگلا چیلنج اپنی گریجویشن مکمل کرنا ہے۔
 
Top