امریکہ میں جنونی شخص نے مسجد کو آگ لگا کر نذرِ آتش کر دیا ، ایک حصہ بری طرح جل کر تباہ

کعنان

محفلین

16 جنوری 2017

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ میں جنونی شخص نے مسجد کو آگ لگا کر نذرِ آتش کر دیا ہے، مسجد کا ایک حصہ بری طرح جل کر تباہ ہو گیا۔

ڈیلی میل کے مطابق بیلی ویو کے مشہور اسلامی مرکز میں یہ واقعہ پیش آیا ہے، 37 سالہ آئزک وائن ولسن نامی شخص نے رات کے کسی پہر مسجد میں داخل ہو کر اسے آگ لگائی جب کہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جس نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے مسجد کو آگ لگائی، فائربریگیڈ کا عملہ جب وہاں پہنچا تو آگ نے پوری طرح مسجد کو اپنی لپیٹ نے لیا تھا جس کی وجہ سے اس کا ایک حصہ جل کر تباہ ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ آگ لگانے کے بعد مذکورہ شخص مسجد سے ملحق میدان میں بیٹھا رہا اور اسے اب سیاٹل میں کنگ کاونٹی کے ایک اصلاحی مرکز بھیج دیا گیا ہے۔ گرفتارشخص نے مسجد کو آگ لگانے کی کوئی وجہ نہیں بتائی لہٰذا اس پر املاک کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا گیا ہے تاہم نفرت پر مبنی جرم کی دفعہ نہیں لگائی گئی۔

دوسری جانب پراسیکیوٹر مائیک ہوگن کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص کو اس سے قبل بھی مسجد کے معاملات میں مداخلت پر گرفتارکیا جا چکا ہے۔

ح

cnn
 
ظفری

لائبریرین
Correctional facilityیہاں حوالات کو ہی کہتے ہیں ۔ مگر یہاں کے حوالات پاکستانی حوالات کی طرح نہیں ہوتے کیونکہ یہاں واقعی دورانِ جیل ان کے لیئے اصلاحی اقدامات اٹھائے جاتے ہیں ۔ انتہائی سنگین جرائم میں مرتکب افراد کے لیئے واقعی جیل ہوتیں ہیں ۔ یہ جرم اور سزا کی نوعیت پر منحصر ہے کہ مجرم کہاں بھیجا جاتا ہے ۔​
 
Fawad -

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

اس ميں کوئ شک نہيں کہ نفرت، بغض اور کسی فرد يا گروہ کے خلاف طے شدہ ايجنڈے کی بنياد پر پرتشدد واقعہ دنيا کے کسی بھی ملک ميں پيش آ سکتا ہے۔ تاہم جب آپ اس قسم کے واقعات کو اجاگر کر کے ايک دليل کے طور پر پيش کرتے ہيں يا ايک خاص سوچ کی تشہير کی کوشش کرتے ہيں تو پھر تصوير کے دونوں رخ پيش نا کر کے آپ نا انصافی کے مرتکب ہوتے ہیں۔

مثال کے طور پر جب آپ امريکہ ميں کسی مسجد کو نقصان پہنچائے جانے کے واقعے کا حوالہ دے کر يہ رائے قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہيں کہ امريکی معاشرے ميں وسيع پيمانے پر مسلمانوں کو نقصان پہنچانے کی مہم چل رہی ہے تو پھر اسی پيرائے ميں آپ کو اس حاليہ خبر کو بھی ملحوظ رکھنا چاہيے جس کے مطابق فلوريڈا کی ايک مسجد ميں توڑ پھوڑ اور آگ لگانے والے شخص کو تيس سال قيد کی سزا سنائ گئ۔

Man gets 30 years in prison for setting fire to Orlando gunman's mosque - CNN.com

اسی طرح کچھ برس قبل ايک سابق امريکی فوجی کو ايک مسجد کو نقصان پہنچانے کی پاداش ميں بيس برس قيد کی سزا سنائ گئ تھی۔

http://english.alarabiya.net/en/News/world/2013/04/17/Ex-Marine-gets-20-years-in-US-mosque-fire.html

ان افراد کو دی جانے والی سخت سزائيں اور اسی قسم کی ديگر کئ مثالوں سے يہ حقيقت واضح ہے کہ امريکی حکومت اور امريکی نظام انصاف تمام مذہبی گروہوں کے تقدس کے تحفظ کے ضمن ميں مصمم ارادہ رکھتا ہے اور ان افراد کے خلاف تاديبی کاروائ کے ليے کسی پس وپيش سے کام نہيں ليا جائے گا جو معاشرے کے کسی بھی طبقے کے خلاف نفرت اور تشدد پر مبنی سوچ کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کريں گے۔

میں آپ کو يقين دلاتا ہوں کہ امريکی حکومت يقينی طور پر اظہار رائے کی آزادی کا مکمل احترام کرتی ہے ليکن ملک کے اندر مسلمانوں سميت کسی بھی گروہ کے خلاف نفرت پر مبنی جرائم کی روک تھام کے ليے پوری طرح پرعزم ہے۔

ربیع م

لیجیے ایچ اے خان آپ کی خواہش پوری ہوئی فواد حاضر ہے!
 
فاتح

لائبریرین
السلام علیکم

سیاٹل میں کنگ کاونٹی کے ایک اصلاحی مرکز بھیج دیا گیا ہے۔ گرفتارشخص ترجمہ درست ہے مزید گفتگو کے لئے قوانین پر علم ہونا بھی ضروری ہے۔

والسلام
جو لنک شامل کیا ہے اس کو خود پڑھ بھی لیتے۔ :)
King County Correctional Facility - Seattle (KCCF)
The King County Jail, Seattle Division is located at 500 5th Avenue, Seattle, WA. The facility became operational in 1986 and currently employs over 350 correctional staff.
 
Top