امردو کے فائدے اور بیماریوں کا علاج

download.jpg

امرود کے بارے میں کون نہیں جانتا‘
مشہور عام پھل اور خاص نمک مرچ لگا کر خوب مزے سے کھاتے ہیں اور اس کی مہک اور خوشبو بھی دل کو فرحت دینے کا باعث ھے امرود کی اعلیٰ قسم الہ آباد بھارت میں ھے جس کی نظیر نہیں
عام طور پر میرے تجربات اور مشاہدات کے مطابق بہتر امرود وہ ھے جو خوشبودار ہلکا پیلا سفید اور نرم ھو لیکن فوائد کے لحاظ سے امرود کو دو اقسام میں پرکھتے ہیں۔
(الف) سخت کچا گلابی جس کے اندر ترشی ھو۔ عضلاتی اعصابی (سردخشک) تاثیر رکھتا هے.
(ب) سفید‘ زرد یا شیریں امرود یہ دوسری قسم ھے۔
پہلے ہم قسم الف کے فوائد عرض کرتے ہیں
زکام
اس قسم کے امرود زکام کا بہترین علاج ھوتا ھے جب مریض کا بلغم پک کر نہیں نکلتا گلے میں خراش اور پانی بہتا ھے تو اس صورت میں اس کا استعمال بہت مفید ھے یہ بلغم کو خارج کرنے میں معاون ثابت ھوتا ھے۔
ٹانسلز
جب گلے کے غدود متورم ھو جائیں اور نگلنے میں مشکل ھو تو ایسی صورت میں امرود الف کو راکھ یا بھوبھل میں دبا کر رکھیں جب پک جائے تو صاف کرکے کاٹ کر نیم گرم کھلائیں اس سے گلے کی ورم کم ھو جاتی ھے اور بلغم پک کر نکلتا ھے اگر یہی ترکیب بچوں کی کھانسی کیلئے استعمال کرائی جائے تو بچوں کی کھانسی کو بہت زیادہ مفید ھے۔
اسہال دیرینہ
ایک مریض مطب میں دیرینہ اسہال کی شکایت لے کر آئے ان کو اسہال کے دورے پڑتے تھے کھانا کھانے کے فوراً بعد اسہال کی شکایت تھی جگہ جگہ علاج کرا کر تھک گئے اور مزید علاج سے گھبراتے تھے بندہ نے امرود الف کھانے کا مشورہ دیا کچھ عرصہ کے بعد ملے بہت خوش تھے۔ اس طرح ایک مریض کو امرود کی چھال کچل کر رات کو پانی میں بھگونے کو کہا۔ کہنے لگا اس سے کیا ھو گا ؟ میں نے کہا کہ استعمال کے بعد فوائد ملحوظ کریں یعنی امرود کی چھال رات کو کوٹ کر بھگو دیں صبح نہار منہ وہی پانی پی لیں اور غذا میں اوجڑی کھائیں مزمن اور حاد پرانے اور گرم اسہال کیلئے انتہائی مفید ھے۔
قسم ب :۔
یہ قسم ہمہ صفت کامل ھے۔ اعصابی غدی تاثیر رکھتا هے. اس کا ذائقه شیریں هوتا هے.
دائمی قبض
ایک صاحب میرے پاس علاج کی غرض سے آئے اور دائمی قبض کی شکایت کی بندہ نے ادویا ت کے ساتھ امرود کا کہا انہوں نے ادویات ختم کرکے صرف امرود کھانے شروع کر دئیے اور دائمی قبض سے نجات مل گئی کہنے لگے کہ آپ نے خوب مزے دار علاج بتایا۔
آنتوں کی خشکی
اکثر مریض معدے اور آنتوں کی خشکی کی شکایت کرتے ہیں ایسے مریضوں کو جب قسم ب امرود بتائے تو حیرت انگیز طریقے سے ان کی خشکی کا ازالہ ھوا اور مزید یہ کہ اس خشکی کی وجہ سے دیگر اثرات بد بھی بتدریج ختم ھوتے گئے۔
پیشاب کی تکلیف
جب گرمی اور خشکی کی وجہ سے پیشاب کی نالیاں تنگ‘ متورم یا خشک ھوجاتی ہیں ایسی صورت میں جب ہم نے مریضوں کو امرود کھانا کھانے کے بعد (اس کا استعمال کھانے کے بعد ہی مفید ثابت ھوتا ھے) استعمال کرائے تو وہ تمام علامات جو کہ پیشاب کی تکلیف کی صورت میں لاحق ھوئی تھیں ختم ھو گئیں اور پیشاب کا قطرہ قطرہ آنا‘ رک جانا وغیرہ تکلیف کا آسانی سے ازالہ ھو گیا۔
بواسیر
اب تک جتنے بھی مریض بندہ کے پاس آئے ہیں سبھی کو امرود کھانے کو کہا جب بھی کسی نے امرود قسم ب استعمال کی خوب فائدہ ھوا‘ بواسیر چاہے خونی ھو یا بادی ہر دو کیلئے مفید اور موثر ھے۔ اس سے قبض اور خشکی رفع ھوجاتی ھے۔ مزید یہ کہ تیزابیت کے لیے بہت مفید ھے۔
گلے کا کینسر
ایک حکیم صاحب نے بتایا کہ ایک مریض کو نگلنے میں تکلیف ھوتی تھی اور غذا کے نگلنے میں بہت دقت ھوتی ڈاکٹروں نے گلے کے کینسر کا علاج کیا لیکن افاقہ نہیں تھا۔ ایک دن دعوت میں امرود کھا لیا کچھ افاقہ ھوا اور دوسرے دن اور کھائے اس سے مزید فائدہ ھوا اب تو انہوں نے اس علاج کو چھوڑ کر مسلسل امرود کھانے شروع کردئیے کیونکہ ان کو وہ کیفیت سودا کی خلط کی وجہ سے تھا اس لیے افاقہ ھوگیا۔
امرود کے پتوں کی کرشمہ سازیاں
امرود کے پتے لے کر کوزے میں بند کر کے جلا لیں اور راکھ کرلیں پھر یہی راکھ باریک پیس کر محفوظ رکھیں ہر قسم کی کھانسی کا لاجواب علاج ھے۔
سپرم کی کمی
پریشان ھونے کی ضرورت نہیں
جن مردوں کے جرثومے کم ھوں انہیں پریشان رہنے کی بجائے یہ نسخہ ضرور آزمانا چاہئے -
پچاس گرام امرود کے پتے دو گلاس پانی میں ابالیں- جب پانی ایک گلاس رہ جائے تو یہ نیم گرم قہوہ فجر اور عصر کے وقت خالی میدہ پیئیں - اس قہوے کو کم آز کم دو ماہ لازمی پیئیں اور پھر لیبارٹری سے اپنا چیک آپ کروائیں گے تو سپرم حیرت انگیز اضافہ ھوا ھو گا -
موٹاپا اور سگریٹ نوشی ایسی خطرناک وجوہات ہیں - جو بانجھ پن کا باعث بنتی ہیں اس لئے سگریٹ سے اجتناب کریں اور خوراک متوازن رکھیں- جس میں خصوصا وٹامن A اور E کا زیادہ استعمال ھو
مسوڑھوں کا علاج
اگر مسوڑھے متورم ھوں‘ خون بہتا ھو اور دانتوں میں درد ھوتا ھو تو ایسی صورت میں اس کے پتوں کو پانی میں ابال کر اس پانی سے کلیاں کریں اور اگر اس کے پتوں کو جلا کر اس کی راکھ دانتوں پر ملیں تو بھی مفید ھے
download_1.jpg
 
Top