الگ زباں

F@rzana

محفلین
محبت کی اپنی الگ ہی زباں ہے

محبت سے خرد مندی اگر مشروط ہوتی تو

نہ مجنوں دشت میں جاتا

نہ کوئی کوہکن، عشرت گہ خسرو سجانے کو

کبھی تیشہ اٹھاتا اور۔ ۔ ۔

نہ کوئی سوہنی کچے گھڑے پہ پار کرتی۔ ۔ ۔ ۔

چڑھتے دریا کو!

نہ تم برباد کرتے اس طرح۔ ۔ ۔

میری تمنا کو!

نہ میں الزام دیتا اپنی ناکامی پہ دنیا کو!

محبت سے خرد مندی اگر۔ ۔ ۔ ۔

مشروط ہوتی۔ ۔ ۔ ۔

“تو“ !!!
۔​
 

قیصرانی

لائبریرین
بہت عمدہ۔۔۔مگر حسبٍ معمول اس کی بلندی میری بلندی سے کچھ انچ زیادہ ہے۔ وہی گنگو تیلی والی مثال دوبارہ یاد آ رہی ہے :(
 

الف عین

لائبریرین
فرزانہ اس نظم کا عنوان ہے کیا محبت کی اپنی الگ ہی زباں ہے"

لیکن اگر یہ مصرعہ ہو تو بحر میں نہیں ہے اور تم سے ٹائپ کرنے میں کچھ غلطی ہوئ ہے۔"
 

F@rzana

محفلین
ہوسکتا ہے اعجاز صاحب، آپ استاد ہیں۔ ۔ ۔ لیکن میں “قطع و برید“ کے موڈ میں نہیں ، بعد میں چیک کر لوں گی۔۔ ۔ :lol:

ایک تو گنگو تیلی نے بھی یہاں داخلہ لے لیا ہے !
۔
اب؟؟؟؟؟
:roll:
 

F@rzana

محفلین
گنگو تیلی بھی واپس جا رہا ہے اور بے بی ہاتھی بھی ندارد ہے۔ ۔ ۔ :roll:
کوئی مسئلہ ہے کیا۔ ۔ ۔ ؟؟؟

:shock: :roll:
 

قیصرانی

لائبریرین
نہیں، مسئلہ تو کوئی بھی نہیں۔ آپ کو کیسے محسوس ہوا؟ بے بی ہاتھی کو کافی دن ہو گئے تھے۔ اور گنگو تیلی آپ کو پسند نہیں آیا۔ اب اگلے نک تک انتظار تو کرنا پڑے گا ہی۔
 

F@rzana

محفلین
گویا ہمیں آپ کو “نک“ دینے کے سوا کوئی کام ہی نہیں ہے مسٹر کنفیوز؟
:lol:
 
Top