پچھلے 5 برسوں میں کرکٹ لنکا نے جو عروج دیکھا اسمیں سنگا اور مہیلا کا کردار اپنی جگہ لیکن تلکارتنے دلشان سب سے اہم مہرہ تھے۔دلشان اچھااور تیز آغاز مہیا کرتے تھے جس کو بعد میں سنگا مہیلا نکتہ انجام تک لیکر جاتے تھے۔
دلشان کو اگرچہ سنگاکارا اور جے وردھنے جتنی اہمیت نہیں ملتی ۔لیکن کرکٹ لنکا میں انکی افادیت سے کوئی انکاری نہیں ہو سکتا۔
دلشان نے لنکا کی جانب سے 87 ٹیسٹ میچز میں5492 رنز
327 ایک روزہ میں10216 رنز
جبکہ 77 ٹی توئنٹیز میں1848 رنز بنائیں ہیں
جن میں انکی اوسط بالترتیب40 ،39 اور 28 کی ہے۔
جس سے ظاہر ہوتاکہ دلشان مختصر طر ز کی کرکٹ کے ماہر تھے اور ٹیسٹ میں انکا ریکارڈ اچھا تو ضرور ہے لیکن ،مہیلا،سنگا طرز کا نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ شائد انکو لنکا اور کرکٹ میں اتنی پذیرائی نہیں ملی۔
دلشان ایک مکمل کھلاڑی تھا جو کہ باؤلنگ اور فیلڈنگ ہی نہیں کیپنگ بھی بخوبی کر سکتا تھا۔اس طر ز کا مکمل کھلاڑی دلشان اکیلا ہی ہے یا اب اے بی بھائی ہیں ۔
بہرکیف دلشان بھی ایک اچھا فئیر ویل ڈیزرو کرتے ہیں اور امید ہے کرکٹ لنکا انکو یہ مہیا کرے گی۔
فئیر ویل دلشان۔
اب اس لڑی میں دلشان کی خوبصورت اننگز کی ویڈیو شئیر کر کے اپنے تئیں انکو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
 
میرے نزدیک دلشان کی یادگار اننگ پاکستان بمقابلہ سری لنکا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2009 کے فائنل والی تھی۔
جہاں عامر نے اس کو بھرپور فارم میں ہونے کے باوجود گھیر کر 5 بالز پر صفر رنز کے ساتھ آؤٹ کیا تھا۔

تفنن برطرف:
سری لنکا بیٹنگ لائن کے سابقہ دس سالوں کا ایک اہم ستون۔
 
Top