صابرہ امین
لائبریرین
رسم دنیا ہے یہ
کچھ کہوں دل کی میں
ہے یہ موقع عجب
آج لکھتے ہوئے، سوچتی ہوں میں یہ
بیتے لمحے جو دل پہ رقم ہو گئے
کیسے بھولوں گی میں
اجنبی لوگ جو
مہرباں ہو گئے، زندگی بن گئے
میں نے دیکھے تھے جو
خواب سچ ہو گئے!!
کھٹی میٹھی سی یادیں مرے ساتھ ہیں
میری مٹھی میں اب بھی کئی خواب ہیں!
اے مرے ساتھیو
ہے مری آرزو
اور یہی ہے دعا
خوش رہو تم سدا
اے مرے دوستو
تم سلامت رہو، تاقیامت رہو
تم جو چاہو، ملے
پاس آئیں نہ غم، درد کے سلسلے
آگہی کا سفر یونہی چلتا رہے
علم کا یہ دیا یونہی جلتا رہے
ایسا ہونا ہی تھا
مجھ کو کہنا ہی تھا الوداع الوداع
بھیگی پلکیں مری
ہونٹ بھی خشک ہیں
میرے غم کا نشاں یہ مرے اشک ہیں
رسمِ دنیا ہے یہ
اے مرے دوستو!
مجھ کو کہنا ہے بس
اے مرے دوستو!
دل میں رکھوں گی تم کو چھپا کے سدا
الوداع الوداع الوداع الوداع!!!
کچھ کہوں دل کی میں
ہے یہ موقع عجب
آج لکھتے ہوئے، سوچتی ہوں میں یہ
بیتے لمحے جو دل پہ رقم ہو گئے
کیسے بھولوں گی میں
اجنبی لوگ جو
مہرباں ہو گئے، زندگی بن گئے
میں نے دیکھے تھے جو
خواب سچ ہو گئے!!
کھٹی میٹھی سی یادیں مرے ساتھ ہیں
میری مٹھی میں اب بھی کئی خواب ہیں!
اے مرے ساتھیو
ہے مری آرزو
اور یہی ہے دعا
خوش رہو تم سدا
اے مرے دوستو
تم سلامت رہو، تاقیامت رہو
تم جو چاہو، ملے
پاس آئیں نہ غم، درد کے سلسلے
آگہی کا سفر یونہی چلتا رہے
علم کا یہ دیا یونہی جلتا رہے
ایسا ہونا ہی تھا
مجھ کو کہنا ہی تھا الوداع الوداع
بھیگی پلکیں مری
ہونٹ بھی خشک ہیں
میرے غم کا نشاں یہ مرے اشک ہیں
رسمِ دنیا ہے یہ
اے مرے دوستو!
مجھ کو کہنا ہے بس
اے مرے دوستو!
دل میں رکھوں گی تم کو چھپا کے سدا
الوداع الوداع الوداع الوداع!!!