فونٹ المجید قرآنی خط ریلیز

السلام علیکم​
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الحمد للہ آج میں المجید قرآنی خط کو ریلیز کرنے کی سعادت حاصل کر رہا ہوں احباب کو معلوم ہوگا کہ کچھ عرصہ قبل راسخ کشمیری بھائی نے قرآن پاک کے ایک سکین شدہ صفحے کو اردو محفل پر لگایا تھا اور خواہش ظاہر کی تھی کہ کوئی اسکو فونٹ میں تبدیل کرلے بندہ عاجز نے اس وقت اس کار خیر کو انجام دینے کا وعدہ کیا تھا جس پر میرے مہربان دوستوں جناب راسخ کشمیری صاحب اور جناب خلیل بھٹو بھائی نے فونٹ بنانے کیلئے باقی صفحات مہیاء کرنے کی ذمہ داری لی جوکہ انہوں نے احسن طریقے سے سر انجام دیا اللہ کے فضل و کرم سے اب فونٹ مفاد عامہ کے استعمال کیلئے تیار ہوا ہے اور احباب کے مفاد اور قرآن پاک کے رسم الخط کے طور پر استعمال کرنے کیلئے ریلیز کیا جارہا ہے۔
Sample.jpg

اس خط کو میں اپنے شفیق اور مہربان والد کے نام سے منسوب کرتا ہوں جنہوں نے خط کے بننے کے مراحل میں مجھے اپنے مفید مشوروں سے نوازا ہے اس خط کو ریلیز کرنے کے سلسلے میں خصوصی طور سے جناب شاکر القادری صاحب ، جناب راسخ کشمیری صاحب، جناب خلیل بھٹو صاحب، جناب عارف کریم صاحب کا شکریہ ادا کرونگا کہ انہوں نے اس خط کی تیاری میں اپنی استطاعت کے مطابق مدد کی ہے میں اپنے ان تمام دوستوں کا خصوصی شکریہ اداء کرونگا جنکے تعاون کے بدولت آج میں اس خط کو تکمیل کر پایا ہوں اور احباب کے سامنے پیش کر رہا ہوں۔ اس مراسلہ میں خط کا ڈاونلوڈ لنک سورۃ یسین کا پروف شدہ ورڈ فائل اور سورۃ یاسین کا پروف شدہ پی ڈی ایف فائل موجود ہے احباب اسکو ڈاونلوڈ کرلیں اور مجھے اپنے قیمتی مشوروں سے نوازیں۔
نوٹ: چونکہ فونٹ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اسلئے اعراب کے ٹکرانے کے کچھ مسائل ہوسکتے ہیں جنکے بارے میں احباب نے مطلع کرنا ہے تاکہ آئندہ ورژن میں یہ مسائل نہ ہو نیز چونکہ یہ خط قرآن پاک کے حوالے سے بنایا گیا ہے اسلئے اسمیں اردو کے حروف پر زیادہ توجہ نہیں دے پایا ہوں خصوصا بڑی ے کا مسئلہ اس خط میں موجود ہے جوکہ انشاءاللہ اپڈیٹ ورژن میں حل ہوچکا ہوگا
والسلام
http://www.fileden.com/files/2008/6/10/1953040/Al Majeed Quranic Font_shiped.zip
http://www.fileden.com/files/2008/6/10/1953040/Surah Yasin.doc
http://www.fileden.com/files/2008/6/10/1953040/Surah Yasin.pdf
 
خلیل بہٹو

محفلین
جزاک الله عبدالمجيد بھائی، اللہ آپ کو کارخیر کا اجر عظیم عطا فرمائے۔ (آمین)

ماشاء اللہ فانٹ کافی خوبصورت لگ رہا ہے۔ چونکہ یہ فونٹ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے۔ اس لئے چند ایک خامیاں نظر سے گذری، میسینجر پر ان کے بارے میں آگاہ کردوں گا۔ امید ہے فونٹ کے لگیچرز پر بھی کام جلد شروع کردیں گے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
جزاک اللہ عبدالمجید۔ الحمداللہ اب تواتر سے بہت اعلی کوالٹی کے فونٹس سامنے آ رہے ہیں لیکن ان کی معلومات ایک جگہ پر موجود نہیں ہیں۔ میں یہاں ایک مرتبہ اپنی ایک پرانی تجویز دہراؤں گا کہ اردو ٹائپوگرافی سے متعلق ایک علیحدہ سائٹ موجود ہونی چاہیے جہاں تمام اردو فونٹس کے بارے میں سکرین شاٹس کے ساتھ معلومات موجود ہوں۔ اس کے علاوہ مشہور فونٹس کو اکٹھا کرکے ان کے انسٹالر پیکج بھی تیار کیے جانے چاہییں۔ شاکرالقادری صاحب، عارف کریم، عبدالمجید، محمد عویدص اور دوسرے ٹائپوگرافی کے ماہرین سے درخواست ہے کہ اس جانب توجہ کریں۔
 
انسٹالر پیکچز کی اشد ضرورت ہے، میں آپ کی تجویز سے سو فیصد متفق ہوں۔
 
نعیم سعید

محفلین
جزاك اللہ عبدالمجید بھائی آپ کے لئے دل سے یہی دعا ہے کہ اس عظیم خدمت کے صلہ میں اللہ تعالیٰ دنیا اور آخرت میں آپ کو اچھے سے اچھا اجر دے۔ آپ کے بنائے ہوئے اس خط سے جو بھی قرآنی مضمون لکھے گا ان شاء اللہ ہر لکھنے والے کی نیکی کے ساتھ آپ کو بھی ضرور حصہ ملتا رہے گا۔
تھوڑے ہی عرصہ میں ایک سے بڑھ کر ایک قرآنی طرز کے فونٹ بن کر آئے ہیں، جس سے واقعی قرآنی عبارت لکھنے والوں کے لئے بڑی آسانیاں پیدا ہوگئی ہیں۔
عبدالمجید بھائی ابھی تو صرف آپ کی دی ہوئی سورۂ یٰسین کی فائل کو دیکھا ہے مجموعی طور پر فونٹ بہت اچھا لگ رہا ہے ، کہیں کہیں اعراب اپنی اصل جگہ پر نہیں آرہے یا دوسرے اعراب میں گھس رہے ہیں۔ فونٹ کو استعمال کر کے ہی اس پر کچھ مزید رائے دے سکوں گا۔
مزید یہ بھی بتائیں کہ محمدی قرآن فونٹ سے جو قرآنی ٹیکسٹ فائل تیاری کی گئی ہےکیا اس ٹیکسٹ پر آپ کے فونٹ کو اپلائی کیا جاسکتا ہے یا اس فونٹ کے لئے بھی پھر مزید ایک نئی قرآنی ٹیکسٹ فائل تیار کی جائے گی۔
نبیل بھائی نے جو رائے دی ہے میں بھی اس سے متفق ہوں ماہرین حضرات کو واقعی اس طرف توجہ دینی چاہئے۔
آخر میں یہی دعا ہے کہ محفل فورم پر جن عظیم روشن ستاروں کو ان خدمات کےلئے منتخب کیا ہے یہ یونہی چمکتے رہیں اور ان کے دم سے اردو زبان ترقی کرتی رہے۔
 
بلال

محفلین
بہت خوب عبدالمجید بھائی۔۔۔ ماشاءاللہ کافی اچھا کام کیا ہے۔
اللہ تعالیٰ آپ کو اس کا اجر دے۔آمین
 
arifkarim

معطل
b171.gif

آنکھ اور روح کو ٹھنڈک بخشنے والے بہترین برصغیری اسلامی خط کو مکمل کرنے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ میری فانٹ سازوں سے گزارش ہے کہ اپنے حاصل کردہ علوم کو نئی پود تک بھی پہنچائیں تا یہ قومی سرمایہ سدا سلامت رہے۔ اٰمین!

نبیل بھائی کا مشورہ قابل غور ہے اور جلد اس پر عمل کیا جائے گا۔ نعیم سعید صاحب کو بتاتا چلوں کا اس فانٹ کا سورس محمدی قرآنی فانٹ سے مختلف ہے اور اسمیں اسوقت قریباً ۲۰ پارے پروف ریڈ ہو چکے ہیں!
 
وعلیکم السلام

عبدالمجید بھائی آپ نے بہت اچھا کام کیا ہے، اللہ تعالی آپ کو اس کی جزائے خیر عطا فرمائے۔
مجھے یہ جاننے کا بے حد شوق ہے کہ فونٹ کس طرح سے بنا‏ئے جاتے ہیں۔ اس کے متعلق اردو یا انگلش میں کوئی مواد آپ کے پاس موجود ہو تو برائے مہربانی اس سے مطلع فرمائیں۔

سورہ یاسین شریف کی فائل پی ڈی ایف میں تو بالکل صحیح طرح نظر آرہی تھی (بغیر فونٹ انسٹال کئے بھی) لیکن مائیکروسافٹ ورڈ میں نہیں۔ بھلا کیوں؟ کیا پی ڈی فارمیٹ کے لیے ہوسٹ کمپیوٹر پر فونٹ کا ہونا ضروری نہیں ہے؟
 
arifkarim

معطل
پی ڈی ایف ایک پورٹ ایبل فارمیٹ ہے۔ اسکے لئے آپکے سسٹم میں مطلوبہ فانٹ انسٹال کرنے کی ضرورت نہیں!
فانٹ کیسے بنائے جائیں؟ اسکے لئے مختلف ٹیکنیکس پہلے ہی یہاں پوسٹ کی جا چکی ہیں۔ اگر کسی کے پاس وقت ہو تو وہ دھاگے ان سائنسدان کو دے دیں:)
 
جزاک اللہ خیر جناب عبد المجید بھائی!
سب سے پہلے تو اس بہترین فانٹ پر محنت کرنے کی مبارک باد وصول کریں ۔
میں اس فانٹ کو عطاری قرآن فانٹ سے موازنہ کر کے دیکھا ہے اور میں کہہ سکتا ہوں کہ ماشاء اللہ عزوجل یہ فانٹ عطاری قرآن فانٹ پر سبقت لے گیا۔
بہرحال کچھ مسائل ہے جو ان شاء اللہ عزوجل وقت کے ساتھ ساتھ ٹھیک ہوتے جائیں گے۔
ایک بات جو اس فانٹ کے نام کے متعلق ہے وہ یہ کہ اس فانٹ کا نام ہر گز ہرگز المجید نا رکھے۔ کیونکہ "المجید" اللہ عزوجل کے پاک ناموں میں سے ایک مبارک نام ہے۔ اور عربی قائدے کے مطابق جس نام کے ساتھ "ال" لگ جائے وہ نام صرف خاص کے لیے ہوجاتا ہے۔ جیسے "الرحمن" عزوجل "الرحیم" عزوجل۔ مثلاً آپ کا نام "عبد" "المجید" ہے یعنی "المجید" کا "بندہ"۔
لہذا جب کبھی بھی آپ اللہ کے ناموں کے ساتھ "ال" لگائیں گے تو وہ نام صرف اللہ کے لیے ہوگا۔ لہذا میرا ناقص مشورہ یہ ہے کہ آپ اس فانٹ کا نام صرف "مجید قرآنیک فانٹ" کر دے تاکہ کسی قسم کی غلطی کی گنجائش نا رہے۔ امید ہے آپ اس مشورہ پر ناراض نہیں ہونگے اور اس پر نظر ثانی کریں گے۔
والسلام
 
جزاک اللہ عبدالمجید۔ الحمداللہ اب تواتر سے بہت اعلی کوالٹی کے فونٹس سامنے آ رہے ہیں لیکن ان کی معلومات ایک جگہ پر موجود نہیں ہیں۔ میں یہاں ایک مرتبہ اپنی ایک پرانی تجویز دہراؤں گا کہ اردو ٹائپوگرافی سے متعلق ایک علیحدہ سائٹ موجود ہونی چاہیے جہاں تمام اردو فونٹس کے بارے میں سکرین شاٹس کے ساتھ معلومات موجود ہوں۔ اس کے علاوہ مشہور فونٹس کو اکٹھا کرکے ان کے انسٹالر پیکج بھی تیار کیے جانے چاہییں۔ شاکرالقادری صاحب، عارف کریم، عبدالمجید، محمد عویدص اور دوسرے ٹائپوگرافی کے ماہرین سے درخواست ہے کہ اس جانب توجہ کریں۔
بلکل نبیل بھائی میں اس مشورے کے بھر پور تائید کرتا ہوں ۔ اب جبکہ بے شمار فانٹ منظر عام پر آچکے ہے اور بیشتر کے خصوصیات اپنے دوسرے فانٹس کی خصوصیات سے مختلف ہے تو ان سب فانٹ کو ایک ہی جگہ پر رکھا جائے تو ان کے ساتھ ان کی کارگردیگی اور خصوصیات بھی رکھی جائیں۔ تاکہ جن حضرات کو ان کی ضروریات کے مطابق خط درکار ہو وہ اپنے مطلقہ فانٹ ایک ہی جگہ سے حاصل کر سکے۔
 
محمدصابر

محفلین
شکریہ عبدالمجید ۔ اللہ تعالی آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ لیکن یہ قرآنی فونٹ اب خوشی دینے کی بجائے عجیب مخمصے میں مبتلا کر دیتے ہیں کہ فونٹ تو آگیا ہے اب متن کا بھی انتظار کرو۔ بغیر متن کے فونٹ کام کا نہیں۔ اور اگر آپ کچھ ٹائپ کرتے ہو تو کی بورڈ پر علامات اپنی اپنی جگہ بدل چکی ہوتی ہیں۔ اُردو محفل پر تین یا چار لوگ قرآنی فونٹ دے چکے ہیں اگر سب مل کر ایک ہی سٹینڈرڈ پر متفق ہو جائیں تو بہتوں کا بھلا ہو جائے ۔ اللہ تعالی آپ کے کام میں مزید آسانیاں عطا فرمائے۔
 
جزاک اللہ عبدالمجید۔ الحمداللہ اب تواتر سے بہت اعلی کوالٹی کے فونٹس سامنے آ رہے ہیں لیکن ان کی معلومات ایک جگہ پر موجود نہیں ہیں۔ میں یہاں ایک مرتبہ اپنی ایک پرانی تجویز دہراؤں گا کہ اردو ٹائپوگرافی سے متعلق ایک علیحدہ سائٹ موجود ہونی چاہیے جہاں تمام اردو فونٹس کے بارے میں سکرین شاٹس کے ساتھ معلومات موجود ہوں۔ اس کے علاوہ مشہور فونٹس کو اکٹھا کرکے ان کے انسٹالر پیکج بھی تیار کیے جانے چاہییں۔ شاکرالقادری صاحب، عارف کریم، عبدالمجید، محمد عویدص اور دوسرے ٹائپوگرافی کے ماہرین سے درخواست ہے کہ اس جانب توجہ کریں۔
شکریہ نبیل بھائی میں آپکی تجویز سے اتفاق کرتا ہوں البتہ یہ بات بتاتا چلوں کہ مجھے ویب سائٹ بنانے کے بارے میں زیادہ پتہ نہیں ہے اسلئے باقی احباب ہی بہتر کرسکتے ہیں اسبارے میں
 
جزاك اللہ عبدالمجید بھائی آپ کے لئے دل سے یہی دعا ہے کہ اس عظیم خدمت کے صلہ میں اللہ تعالیٰ دنیا اور آخرت میں آپ کو اچھے سے اچھا اجر دے۔ آپ کے بنائے ہوئے اس خط سے جو بھی قرآنی مضمون لکھے گا ان شاء اللہ ہر لکھنے والے کی نیکی کے ساتھ آپ کو بھی ضرور حصہ ملتا رہے گا۔
تھوڑے ہی عرصہ میں ایک سے بڑھ کر ایک قرآنی طرز کے فونٹ بن کر آئے ہیں، جس سے واقعی قرآنی عبارت لکھنے والوں کے لئے بڑی آسانیاں پیدا ہوگئی ہیں۔
عبدالمجید بھائی ابھی تو صرف آپ کی دی ہوئی سورۂ یٰسین کی فائل کو دیکھا ہے مجموعی طور پر فونٹ بہت اچھا لگ رہا ہے ، کہیں کہیں اعراب اپنی اصل جگہ پر نہیں آرہے یا دوسرے اعراب میں گھس رہے ہیں۔ فونٹ کو استعمال کر کے ہی اس پر کچھ مزید رائے دے سکوں گا۔
مزید یہ بھی بتائیں کہ محمدی قرآن فونٹ سے جو قرآنی ٹیکسٹ فائل تیاری کی گئی ہےکیا اس ٹیکسٹ پر آپ کے فونٹ کو اپلائی کیا جاسکتا ہے یا اس فونٹ کے لئے بھی پھر مزید ایک نئی قرآنی ٹیکسٹ فائل تیار کی جائے گی۔
نبیل بھائی نے جو رائے دی ہے میں بھی اس سے متفق ہوں ماہرین حضرات کو واقعی اس طرف توجہ دینی چاہئے۔
آخر میں یہی دعا ہے کہ محفل فورم پر جن عظیم روشن ستاروں کو ان خدمات کےلئے منتخب کیا ہے یہ یونہی چمکتے رہیں اور ان کے دم سے اردو زبان ترقی کرتی رہے۔
نعیم سعید بھائی آپ کی ریپلائی کا بہت بہت شکریہ انشاءاللہ فونٹ پر کام جاری ہے میں نے چونکہ احباب سے سے وعدہ کیا تھا کہ جمعہ تک فونٹ کو ریلیز کرونگا اس وجہ سے فونٹ پر کافی کام باقی ہونے کے باوجود فونٹ کا ابتدائی ورژن جسے آپ ٹیسٹ ورژن بھی کہہ سکتے ہیں احباب کی دست رس میں دیا ہمارا ارادہ اس فونٹ کو لگیچر بیس بنانے کا ہے اور اسپر بھی کام جاری ہے انشاءاللہ کچھ ہی عرصہ میں یہی فونٹ لگیچر بیس کے طور منظر عام پر آئے گا نیز یہ فونٹ القلم قرآن بیس پر بنایا گیا ہے اسلئے اگر آپکے پاس القلم قرآن میں کمپوز شدہ قرآن پاک کا متن موجود ہو تو آپ اس متن پر یہ فونٹ اپلائی کرسکتے ہیں عارف کریم صاحب کے مطابق کلین ٹچ نامی ادارہ القلم قرآن فونٹ میں قرآن پاک کے متن کو کمپوز کر رہا ہے جسمیں تقریبا 20 سپارے کمپوز کرچکے ہیں مجھے امید ہے کہ انشاءاللہ یہ بھی جلد ہی منظر عام پر آئے گا ۔ نبیل بھائی کے تجویز کے ساتھ میرا اتفاق ہے لیکن بدقسمتی سے میں ویب ڈیزائنگ اور ویب سائٹس کے بارے میں کچھ زیادہ نہیں جانتا اسلئے یہ کام باقی احباب ہی بہتر کرسکتے ہیں۔
 
جزاک اللہ خیر جناب عبد المجید بھائی!
سب سے پہلے تو اس بہترین فانٹ پر محنت کرنے کی مبارک باد وصول کریں ۔
میں اس فانٹ کو عطاری قرآن فانٹ سے موازنہ کر کے دیکھا ہے اور میں کہہ سکتا ہوں کہ ماشاء اللہ عزوجل یہ فانٹ عطاری قرآن فانٹ پر سبقت لے گیا۔
بہرحال کچھ مسائل ہے جو ان شاء اللہ عزوجل وقت کے ساتھ ساتھ ٹھیک ہوتے جائیں گے۔
ایک بات جو اس فانٹ کے نام کے متعلق ہے وہ یہ کہ اس فانٹ کا نام ہر گز ہرگز المجید نا رکھے۔ کیونکہ "المجید" اللہ عزوجل کے پاک ناموں میں سے ایک مبارک نام ہے۔ اور عربی قائدے کے مطابق جس نام کے ساتھ "ال" لگ جائے وہ نام صرف خاص کے لیے ہوجاتا ہے۔ جیسے "الرحمن" عزوجل "الرحیم" عزوجل۔ مثلاً آپ کا نام "عبد" "المجید" ہے یعنی "المجید" کا "بندہ"۔
لہذا جب کبھی بھی آپ اللہ کے ناموں کے ساتھ "ال" لگائیں گے تو وہ نام صرف اللہ کے لیے ہوگا۔ لہذا میرا ناقص مشورہ یہ ہے کہ آپ اس فانٹ کا نام صرف "مجید قرآنیک فانٹ" کر دے تاکہ کسی قسم کی غلطی کی گنجائش نا رہے۔ امید ہے آپ اس مشورہ پر ناراض نہیں ہونگے اور اس پر نظر ثانی کریں گے۔
والسلام
سب سے پہلے میں آپکا شکریہ ادا کرتا ہوں انشاءاللہ یقینا فونٹ پر کام جاری ہے جو مسائل آپ احباب کو نظر آتے ہیں اگر اس کیلئے ایک الگ دھاگہ کھول کر اسمیں ان مسائل کی نشادہی کی جائے تو ان مسائل کو حل کرنے میں آسانی ہوگی رہی بات نام کی تو جناب نام میرے ایک عزیز دوست نے منتخب کیا تھا اور کچھ اور ناموں کے ساتھ اس نام پر باقاعدہ قرعہ اندازی ہوئی جسمیں یہ نام بازی لے گیا البتہ میں یہ بتاتا چلوں کہ فونٹ کے نام کے لحاظ سے میں بھی مطمئن نہیں ہوں میں آپ احباب کو دعوت دیتا ہوں کہ فونٹ کے لئے ایک مناسب نام تجویز کیجئے
والسلام
 
شکریہ عبدالمجید ۔ اللہ تعالی آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ لیکن یہ قرآنی فونٹ اب خوشی دینے کی بجائے عجیب مخمصے میں مبتلا کر دیتے ہیں کہ فونٹ تو آگیا ہے اب متن کا بھی انتظار کرو۔ بغیر متن کے فونٹ کام کا نہیں۔ اور اگر آپ کچھ ٹائپ کرتے ہو تو کی بورڈ پر علامات اپنی اپنی جگہ بدل چکی ہوتی ہیں۔ اُردو محفل پر تین یا چار لوگ قرآنی فونٹ دے چکے ہیں اگر سب مل کر ایک ہی سٹینڈرڈ پر متفق ہو جائیں تو بہتوں کا بھلا ہو جائے ۔ اللہ تعالی آپ کے کام میں مزید آسانیاں عطا فرمائے۔
ریپلائی کا بہت شکریہ جناب محمد صابر بھائی جیسا کہ میں نے پہلے بھی ذکر کیا ہے اس فونٹ کا بیس القلم قرآن ہے اسلئے اگر آپکے پاس القلم قرآن فونٹ میں موجود متن ہو تو آپ اس پر یہ فونٹ اپلائی کرسکتے ہیں میرے معلومات کے مطابق ابھی تک صرف3 ٹیکنیکس پر قرآن پاک کے فونٹس بن چکے ہیں ایک جیسے ٹیکنیک پر بننے والے فونٹس کی لسٹ مندرجہ ذیل ہے
۱۔ نور قرآن ، المصحف ، جبکہ نور ہدایت بھی تھوڑی سی تبدیلی کے ساتھ اسی ٹیکنیک پر بنی ہے
۲۔ آج قرآنی فونٹ، القلم قرآن، عطاری قرآن فونٹ، اور موجودہ فونٹ ایک ہی ٹیکنیک پر بنے ہیں
۳۔ محمد قرآنی فونٹ جسکے ساتھ قرآن پاک کا متن مکمل موجود ہے
 
محمدصابر

محفلین
شکریہ عبدالمجید بھائی۔ باقی دونوں ٹیکنیکس کے متن تو میرے پاس ہیں۔ لیکن مجھے یقین نہیں کہ وہ پروف ریڈ ہیں۔ آپ اپنا والا متن بھی دے دیجئے۔
ہاں میں نے محمدی قرآن فونٹ والے متن کو پروف ریڈنگ کے لئے دیا ہے ۔ انشا٫ اللہ پروف ریڈ ہوتے ہیں میں اسے اپنی ٹیسٹنگ سائٹ پر اپ لوڈ کروں گا۔
 
Top