المامون والغزالی

dehelvi

محفلین
المامون والغزالی علامہ شبلی نعمانی کی فلسفہ پر بڑی عمدہ کتاب ہے اور کافی عرصہ سے نایاب ہے۔ بندہ نے اب سے کئی سال قبل کسی لائبریری میں یہ دیکھی تھی۔ لیکن نقل اتارنے کے لئے وہاں کوئی ذریعہ نہ تھا۔
محفل کے اہل علم میں سے کسی کے پاس اگر یہ کتاب ای بک یا پی ڈی ایف فارمیٹ میں ہوں تو ضرور شیئر فرمائیں۔ عین نوازش ہوگی۔
 
محمد وارث

لائبریرین
یہ دو کتابیں ہیں اور دونوں کتب چند سال قبل، ناشران اسلامی کتب خانہ، اردو بازار، لاہور نے شائع کی تھیں، شاید کچھ تلاش سے آپ کو مل بھی جائیں۔
 
dehelvi

محفلین
جی بالکل یہ درست ہے کہ یہ دو الگ کتابیں ہیں، لیکن بعض ناشرین نے ان کو المامون والغزالی کے نام سے یکجا طبع کیا تھا۔ گزشتہ پوسٹ میں میں نے جس نسخہ کو دیکھنے کا ذکر کیا تھا، وہ یکجا ہی طبع شدہ تھا۔
بہرحال رہنمائی کا شکریہ، اللہ تعالی آپ کو جزائے خیر عطا فرمائیں۔ میں مطبوعہ نسخے حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔
 
اسد

محفلین
الغزالی انٹرنیٹ پر کہیں ملی نہیں۔ المأمون بھی تقریباً 20 ایم بی کی ٹِف فائلوں میں تھی جنہیں کمپریس کر کے پی ڈی ایف بنائی ہے۔

یہ نسخہ نواب سالار جنگ کی لائبریری کا ہے اور 1889 کا ایڈیشن ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
الغزالی غالباً میرے پاس کتاب کی شکل میں موجود ہے۔ اگر موقع ملا تو اسے بھی سکین کر کے اپلوڈ کر دوں گا۔
 
اسد

محفلین
الغزالی غالباً میرے پاس کتاب کی شکل میں موجود ہے۔ اگر موقع ملا تو اسے بھی سکین کر کے اپلوڈ کر دوں گا۔

اگر ہو سکے تو 300 ڈی پی آئی (یا زیادہ) بلیک اینڈ وہائٹ میں سکین کریں اور بطور پی این جی سیو کریں۔

Edit: اور ایڈیشن کی معلومات والے صفحات بھی شامل کریں۔
 
dehelvi

محفلین
الغزالی انٹرنیٹ پر کہیں ملی نہیں۔ المأمون بھی تقریباً 20 ایم بی کی ٹِف فائلوں میں تھی جنہیں کمپریس کر کے پی ڈی ایف بنائی ہے۔

یہ نسخہ نواب سالار جنگ کی لائبریری کا ہے اور 1889 کا ایڈیشن ہے۔

اللہ تعالی اس خدمت کو قبول فرمائے اور اخلاص عطا فرمائے۔ ما شاء اللہ بہت عمدہ کام کیا ہے۔
 
Top