اللہ محمد ڈاٹ کام

موجو

لائبریرین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اب جبکہ رمضان المبارک کا ایک عشرہ ختم ہونے کو ہے، میں نہیں‌سمجھتا کہ میں‌نے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی نصیحت کے مطابق احتساب اور ایمان کے ساتھ یہ چند قیمتی ترین دن بسر کیے ہوں‌آپ سب احباب میرے لیے دعا فرمائیں کہ میں‌بقیہ روزے اس نصیحت کے مطابق بسر کرسکوں۔ میں ان دنوں ایک اردو ویب سائٹ اللہ محمد ڈاٹ کام پر کام کررہا ہوں یہ سائٹ انشاء اللہ ایک بڑا اردو (یونی کوڈ) اسلامک پورٹل ہوگی اس کو میں اس رمضان المبارک میں لانچ کردینا اس کی کامیابی کےلیے آپ کے مشوروں اور دعاؤں کی ضرورت ہے ۔
میں نے اس فورم پر تفہیم القرآن کے متعلق پوسٹس دیکھیں ہیں میں نے اس پر کام شروع کیا ہے کیوں کہ میں نے اسے اپنی ویب سائٹ پر رکھنا ہے ۔ کیا کوئی اور صاحب اس پر کام کررہے ہیں؟ اس کے علاوہ مولانا ابو الاعلی مودودی کا ترجمہ قرآن اس کا میں‌ڈیڑ ھ سپارہ للکھ چکا ہوں۔ اس کے علاوہ میں‌ڈاکٹر ذاکر عبدالکریم نائک صاحب کی تقاری لکھ رہا ہوں جن کا ترجمہ ہوچکا ہے ۔ اور انگریزی سے اردو میں جن تقاریر کا ترجمہ نہیں ہوا اس کا ترجمہ میں کروانے کی کوشش میں مصروف ہوں کیا میں آپ میں سے کوئی صاحب اس معاملے میں میری مدد کرسکتے ہیں؟
اللہ ہمارا حام و ناصر ہو!
 

دوست

محفلین
بہت اچھے۔
یہاں بھی ابھی اس سلسلے کا سارا کام ابتدائی مراحل میں ہے۔ مزید تفصیل تو خداوندان لائبریری ہی بتا سکیں گے۔
بہرحال اللہ آپ کو توفیق دے۔
 

الف عین

لائبریرین
جزاک اللہ انیس۔ کیا تفہیم القرآن کا تفسیری حصہ بھی کر دیا ہے۔ میں نے اسے شروع تو کروایا ہے اور ظاہر ہے کہ پہلے پارے سے ہی، اگر آپ سوا پارہ معہ تفسیر کر چکے ہیں تو میں وہ کام اس کے آگے سے شروع کرواؤں۔ فی الحال کام بند ہے کہ ان ساحب کا کمپیوٹر بیمار ہو گیا ہے۔
یہ بہتر ہو سکتا ہے کہ گر آپ صرف ترجمہ کر رہے ہیں تو جاری رکھیں، میں یہاں صرف تفسیر ٹائپ کرواؤں گا۔ یہ خیال مجھے پہلے بھی آیا تھا کہ اگر قرآن ڈیٹا بیس کا پروجیکٹ رکھا جائے تو تفسیر اور ترجمہ دو الگ الگ فائلوں میں بہتر ہوگا۔
 

قیصرانی

لائبریرین
پیارے بھائیو اور بہنو، ایک درخواست ہے کہ اللہ محمد ص اور دیگر اسلامی سائٹس کو ڈاٹ کام کا دم چھلا نہ لگائیں، مفت میں کمرشل لگنے لگ جاتی ہیں :(

سب سے بہتر ڈاٹ نیٹ اور ڈاٹ آرگ ہیں۔ اگر ہو سکے تو اس بات پر عمل کیا جائے

معذرت مگر میرا یہ پیغام دل شکنی کے لیے نہیں‌ہے
 
Top