القلم ۔ اردو محاورات کی لغت

شاکرالقادری

لائبریرین
القلم کے زیر اہتمام آن لائن اردو لغات کے سلسلہ میں ایک اور اہم پیش رفت، اس سے پہلے ہم ابتدائی طور پر فرہنگ ضرب الامثال کے عنوان تلے تقریبا پانچ ہزار اردو ضرب الامثال اور ان کے انگریزی متبادل پیش کر چکے ہیں، اور اب ہم اگلے قدم کے طور پر اردو محاورات کی لغت کی بنیاد کے طور پر ابتدائی اور آزمائیشی نوعیت کا کام پیش کر رہے ہیں، چنانچہ فوری طور پر الف ممدودہ اور الف مقصورہ کی پٹی کے محاورات اور انکی تشریح و تو ضیح پیش کر رہے ہیں۔ابتدائی پیش رفت میں ہمیں جناب وصی اللہ کھوکھر اور جناب وسیم عبدالستار کا خصوصی تعاون حاصل رہا ہے، فرہنگ ضرب الامثال کا سارا مواد بھی انہی کرم فرماؤں کی جانب سے موصول ہوا تھا اور اب اردو محاورات پر بھی یہی صاحبان نہایت دل جمعی سے کام کر رہے ہیں، میں ذاتی طور پر ان کرم فرماؤں کا شکر گزار ہوں اور دعا گو ہوں کہ اللہ کریم ان کے کام اور وقت میں برکت عطا فرمائے!
امید ہے کہ اس کام کو پسندیدگی کی نظر سے دیکھا جائے گا
اردو محاورات کی لغت
 

دوست

محفلین
ًماشاءاللہ۔ یہ صدقہ جاریہ ہے، تاقیامت ثواب کمائیں گے یہ کام کرنے والے۔
 
Top