القلم نستعلیق پروجیکٹ

شاکرالقادری

لائبریرین
عیدالاضحی کے موقع پر یقینا یہ خبر آپ کے لیے خوش کن ثابت ہوگی کہ القلم کے تحت ایک کیریکٹر بیسڈ فونٹ پر کام کیا جا رہا تھا اس فانٹ میں کچھ کشتیوں کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے تاہم کوشش اس بات کی ہے کہ فونٹ کا حجم آدھے ایم بھی سے بڑھنے نہ پائے اور فونٹ اپنی خوبصورتی بھی برقرار رکھے اور بطور ویب فانٹ بھی استعمال ہو سکے اس فانٹ پر کام ہنوز جاری ہے تاہم فونٹ اس قابل ہو چکا ہے کہ آپ کو اس کا نمونہ دکھایا جا سکے :) تو لیجئے اس فانٹ کے ساتھ ابن سعید کے ایک مراسلہ کی صورت
Capture.PNG

نبیل الف نظامی سعادت عبدالمجید arifkarim
 
بہت عمدہ پیش رفت ہے۔ یقیناً اردو کمپیونٹی کو اب ایک اچھے، خوبصورت اور ہلکے پھلکے کیرکٹر بیسڈ نستعلیق خط کی ضرورت ہے۔ :) :) :)

اسکرین شاٹ میں خط کی رینڈرنگ شارپ نہیں ہے۔ کیا یہ براؤزر میں مستعمل رینڈرنگ انجن کا مسئلہ ہے یا ابھی کیریکٹرس کے جوڑوں اور ان کی نشست کے مسائل ہیں جو مزید کام کے متقاضی ہیں؟ :) :) :)
 

شاکرالقادری

لائبریرین
آپ کی جانب سے کوئک رسپانس پر دل خوش ہوا میں نے اپنے پہلے مراسلہ میں یہی کہا تھا کہ اس فونٹ پر ہنوز کام جاری ہے ۔۔۔۔۔ یہ تو اس کا ابتدائی نقش ہے ابھی اس میں کام ہو رہا ہے اور بہت زیادہ کام ہونا ہے۔ اور اس مرتبہ شاعر کے اس مشورہ پر پوری طرح عمل کیا جائے گا :)
نالہ ہے بلبل شوریدہ ترا خام ابھی
کچھ ذرا دیر کو سینے میں اسے تھام ابھی
 

سید ذیشان

محفلین
بہت اچھی خبر ہے۔ دیکھنے میں تو اچھا لگ رہا ہے۔ امید ہے اس پر مزید کام کر کے اس کو اور بہتر بنایا جائے گا۔ :)
 

arifkarim

معطل
موٹا خط ہونے کی وجہ سے انتہائی خوبصورت لگ رہا ہے۔ فی الحال کرننگ اور جوڑوں کے مسائل ہیں جنہیں رفتہ رفتہ دور کیا جاسکتا ہے۔ دوسرا فانٹ سائز کا بڑا ہونا کوئی بڑی بات نہیں۔ جب تک یہ مکمل کیریکٹر بیسڈ ہے اور خوبصورت بھی ہے تب فانٹ کا سائز کوئی معنی نہیں رکھتا۔
 

شاکرالقادری

لائبریرین
اچھا لگ رہا ہے۔ گو کہ کافی اونچا خط ہے لیکن ترسیمہ اندوزی کے بعد بہتر ہو جائے گا۔
لاہوری ہے تو اونچا تو ہوگا ترسیمہ اندوزی کے بعد بھی ۔۔۔۔ البتہ ویب پیج کی سٹائل شیٹ میں لائن سپیسنگ بڑھائی جا سکے تو یہ خوبصورت لگے گا
 

arifkarim

معطل
لاہوری ہے تو اونچا تو ہوگا ترسیمہ اندوزی کے بعد بھی ۔۔۔۔ البتہ ویب پیج کی سٹائل شیٹ میں لائن سپیسنگ بڑھائی جا سکے تو یہ خوبصورت لگے گا
اگر بہت زیادہ اونچا ہوا تو شاید اسٹائل شیٹ میں کافی مقامات پر تبدیلیاں کرنی پڑیں۔
 
Top