فونٹ القلم شاہ زیب فانٹ

اشتیاق علی

لائبریرین
تمام اراکین اردو محفل / القلم کے نام ایک اور فانٹ حاضر خدمت ہے ۔ اس فانٹ کو فرحان علی قادری کے اشتہار سے ٹریس آؤٹ کر کے بنایا گیا ہے ۔ اردو محفل کے ایک رکن کی یہ خواہش بھی تھی کہ اس فانٹ پر کام کیا جائے ۔ لیجئے جناب آپ کا فانٹ تیار ہے ۔ آپ سے گذارش ہے کہ آپ نے جن فانٹس کےلنکس مجھے پوسٹ کیے تھے۔ ۔ ان میں سے یہی لنک چلا ہے ۔ دوسرے لنک میرے کمپیوٹر پر نہیں چلے۔ ہو سکے تو ان فانٹس کی امیج (تصویر) اٹیچ کر کے مجھے پوسٹ کر دیں۔ مندرجہ ذیل لنک سے ڈاؤنلوڈ کیجئے اور اپنی آراسے آگاہ کیجیے۔
shahzaib.jpg

القلم شاہ زیب فانٹٕٕ
 
نبیل

تکنیکی معاون
جزال اللہ اشتیاق۔ زبردست کام کیا ہے آپ نے۔
ایک بات کی مجھے حیرانی ہے کہ آخر فرحان علی قادری کے اشتہاروں کی خطاطی کہاں سے آ رہی ہے؟ اور اشتہار میں سے تو چند اشکال ہی حاصل ہو سکتی ہوں گی۔ باقی اشکال کی خطاطی کون کرتا ہے؟
 
الحمد للہ! جناب میں خود ہی کرتا ہوں۔ آپ کی دعا چاہئیے بس۔
 
arifkarim

معطل
اشی: جبار بھائی نے یہ نمونے میرے پینل میں بھی پوسٹ کئے تھے۔ میرے پاس کھل رہے ہیں آپ بھی چیک کر لو:

Little%20Farhan%20Ali.jpg

1304_sham-e-qalandar2.jpg

owais.jpg

rangdaymoula.jpg

اشتیاق علی

لائبریرین
اشی: جبار بھائی نے یہ نمونے میرے پینل میں بھی پوسٹ کئے تھے۔ میرے پاس کھل رہے ہیں آپ بھی چیک کر لو:

little%20farhan%20ali.jpg

1304_sham-e-qalandar2.jpg

owais.jpg

rangdaymoula.jpg

پہلے امیج میں فرحان علی قادری والا فانٹ جو ہے وہ القلم شاہ جہان فانٹ ہے۔
اس میں جو میراں ولیوں کے امام لکھا ہوا ہے ۔ وہ قادری فانٹ ہے ۔
دوسرے امیج میں دونوں فانٹس لگیچر بیسڈ ہیں۔
تیسرے امیج میں رنگ دے مولا والا فانٹ تیار کیا جا سکتا ہے۔
 
arifkarim

معطل
تمام دوستوں سے درخواست ہے کہ یو فون اور دوسرے مشہور اشتہارات کے اسنیپس بھی یہاں پوسٹ کر دیں تا کہ ہماری تیز گام اشی بھائی کی سروس انکا صفایا کر سکے! :)
 
نبیل

تکنیکی معاون
اشتیاق تو خطاطی کے ماسٹر ہیں ہی، لیکن فرحان قادری کو یہ خطاطی کون کرکے دے رہا ہے؟
 
کیا اخبارات ’’جنگ‘‘ اور ’’امت‘‘ وغیرہ کی ہیڈنگز کے فونٹس بھی تیار ہو سکتے ہیں؟ بہت خوب صورت خطاطی لگتی ہیں ان ہیڈنگز کی۔
 
کیا اخبارات ’’جنگ‘‘ اور ’’امت‘‘ وغیرہ کی ہیڈنگز کے فونٹس بھی تیار ہو سکتے ہیں؟ بہت خوب صورت خطاطی لگتی ہیں ان ہیڈنگز کی۔
font-final-1.gif

font-final-2.gif

font-final-3.jpg

font-final-4.jpg

font-final-5.jpg

font-final-6.jpg

font-final-7.jpg
 
ابوشامل

محفلین
جی ہاں یہ اخباروں کے عہد قدیم کی چند بقیہ یادگاریں یعنی خطاط ہیں، ان کی اعلیٰ کارکردگی کی بنیاد پر نوکری سے نہیں نکالا گیا۔ ان پیج آنے کے بعد تو باقی سب خطاط تو بے روزگار ہو گئے۔
 
ابوشامل

محفلین
owais.jpg

اس اشتہار میں لکھے "محمد اویس رضا قادری" کا فونٹ کب بنا رہے ہیں برادر؟
آپ کا اب تک کا کیا گیا کام بہت اچھا ہے۔ اللہ آپ کو مزید ہمت دے۔
 
اشتیاق علی

لائبریرین
owais.jpg

اس اشتہار میں لکھے "محمد اویس رضا قادری" کا فونٹ کب بنا رہے ہیں برادر؟
آپ کا اب تک کا کیا گیا کام بہت اچھا ہے۔ اللہ آپ کو مزید ہمت دے۔
میرے بھائی!
عارف صاحب بالکل ٹھیک کہہ رہے ہیں۔ یہ لگیچر بیسڈ ہے اور ایسی خطاطی کرنا بھی بہت مشکل کام ہے ۔ البتہ آج کل ٹیلی نار والے ایک اور فانٹ پر کام ہو رہا ہے۔ انشا اللہ جلد ہی پوسٹ کر دوں گا۔
فانٹ جو بنا رہا ہوں اس کا سکرین شاٹ
fnfoffer.jpg
 
ابوشامل

محفلین
ماشا اللہ! ویسے اس اشتہار میں تو بہت سارے خط نظر آ رہے ہیں آپ کون سے والے پر کام کر رہے ہيں۔ میری دلی خواہش ہوگی کہ اس خط پر کام کیا جائے جس میں "فرینڈز اینڈ فیملی نمبرز" لکھا ہوا ہے۔
 
محترم ابو شامل صاحب میرے خیال سے یہ تمام خطاطی ایک ہی فانٹ کی ہے بس سائز تبدیل کیا گیا ہے۔
ویسے اسی فانٹ پر کام کر رہا ہوں ابتدائی لگیچرز تیار کر رہا ہوں ۔ انشا اللہ 2 یا 3 دن میں اپ لوڈ کر دوں گا ۔
دعاؤں میں یاد رکھیئے گا ۔
 
عمار عاصی

محفلین
شکریہ اشتیاق صاحب، ایک اور خوبصورت فونٹ کے لیے
لیکن آپ نے ڈاونلوڈ کا ربط تو القلم شاہ جہان فونٹ کا دے دیا ہے۔ :eek:
 
Top