القرآن

قرآن کریم سیکھنے اور سیکھانے والے لوگ بہترین انسان ہیں ۔ قرآن پاک اللہ تعالیٰ کا کلام ہے جو بابرکت رات میں نازل ہوا ۔ قرآن کریم ہدایت ، رحمت ، نور ، شفا ء ، عروج کا ذریعہ ، عظیم نعمت اور لازوال معجزہ ہے ۔ تلاوت قرآن سکون ، رحمت ، اطمینان قلب ، اجر و ثواب اور اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی محبت کا ذریعہ ہے ۔ قرآن پاک سیکھنے والوں کے لئے فرشتے اپنے پر بچھا دیتے ہیں ۔ دینی مدارس سے اچھے اخلاق ، سچ ، ہمدردی ، محبت اور صبر کا درس ملتا ہے ۔
Quran%2BPaak.PNG
 

x boy

محفلین
بے شک قرآن الکریم کا علم سب سے اچھا علم ہے اس قرآن الکریم سے پتا چلتا ہے کہ انسان کے کام کیا کیا ہیں۔
آج کل بہت سے اسکالر ہیں جو بہت اچھے اچھے کام کررہے ہیں لیکن شروع میں وہ لوگ انجینئر ، ڈاکٹر وغیرہ تھے بعد میں دین کو سیکھا اور دوسروں کو اچھی طرح سیکھارہے ہیں دینی مدارس میں دنیاوی تعلیم بھی ہوناا چاہئے اگر ایسا نہیں ہوا تو چٹنی روٹی کھانے والے گھر سے آئے ہوئے مسکین طالب علم تعلیم کے بعد وہ بھی کوئی مدرسہ کھول بیٹھے گا ،، اور اس کا ہاتھ ہمیشہ مانگنے والوں میں ہوگا۔ ہر طالب علم اپنا مدرسہ کھولے گا اور اس طرح معاشرے میں مانگنے والے زیادہ ہوجائنگے۔
 
Top