القاعدہ اور طالبان عراق افغانستان اور پاکستان کے بعد اب یمن میں‌!

سویدا

محفلین
آج کی دو خبریں‌بہت اہم ہیں‌اور یہ دونوں‌اسی نظریے کی تایید کرتی ہے کہ القاعدہ اور طالبان امریکہ کی سرپرستی میں‌کام کررہی ہے
پہلے آپ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا بیان پڑھیے :
http://search.jang.com.pk/details.asp?nid=399939
طالبان قیادت پاکستان میں نہیں، دہشت گرد یمن اور صومالیہ بھاگ رہے ہیں، وزیرخارجہ
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان افسوسناک اور غیر ذمہ دارانہ ہے‘ بھارتی آرمی چیف کے بیان پر دفتر خارجہ اور آئی ایس پی آر نے بھی ردعمل ظاہر کردیا ہے‘ ہم سنسنی خیزی کے قائل نہیں‘ ایک ذمہ دار قوم ہیں‘ ذمہ داری کا دامن نہیں چھوڑیں گے۔ نہ کبھی دباؤ میں آئے ہیں اور نہ کبھی دباؤ میں آئیں گے‘ مگر خطے میں امن چاہتے ہیں۔ پاکستان خطے میں امن کے لئے بھارت کے ساتھ بامقصد اور جامع مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے‘ مگر مذاکرات کی خواہش کمزوری نہیں‘ پاکستان کا موقف واضح اور رویہ مناسب ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز سابق صوبائی وزیر علی مردان شاہ کی رہائش گاہ پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کی جیلوں میں ایک دوسرے کے شہری قید ہیں‘ جبکہ پاکستان نے خیر سگالی کے جذبے کے تحت وزیراعظم کے احکامات پر 150 بھارتی ماہی گیروں کو آزاد کیا اور بھارت نے بھی اسی جذبے کے تحت پاکستانیوں کو آزاد کیا۔

اب آپ امریکی وزیر ہلیری کلنٹن کا بیان پڑھیے:

http://search.jang.com.pk/update_details.asp?nid=78200
یمن میں القاعدہ کی سرگرمیاں دنیا بھر کے لیے خطرہ ہیں،ہلیری کلنٹن

واشنگٹن. . . .. . . .امریکی وزیرِ خارجہ ہلیر ی کلنٹن کا کہنا ہے کہ یمن میں القاعدہ کی سرگرمیاں دنیا بھر کے لیے خطرہ ہیں۔ہلیری کلنٹن نے قطرکے وزیر اعظم شیخ حماد بن جاسم ال تھانی کے ساتھ ملاقات کے بعد واشنگٹن میں صحافیوں کوبتایا کہ القاعدہ ،یمن کو دنیا بھر میں دہشت گرد حملوں کے لیے اڈے کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یمنی حکومت، امریکی مدد سے داخلی بد امنی اور القاعدہ کی سرگرمیوں سے نمٹ رہی ہے۔ تاہم امریکی وزیرِ خارجہ نے یمنی حکومت پر زور دیا کہ وہ ملک میں استحکام کے لیے مزیداقدامات کرے۔ان کا کہنا تھا کہ یمن کے دارالحکومت صنعا میں قائم امریکی سفارت خانہ سیکیورٹی صورتِ حال بہتر ہونے تک دوبارہ نہیں کھولا جائے گا۔دوسری جانب یمنی فورسزنے کارروائی کرتے ہوئے القاعدہ کے دو ارکان کو ہلاک کردیا۔ ایران کی صورتِ حال پر بات کرتے ہوئے ہلیری کلنٹن نے کہا کہ امریکا اور اس کے اتحادی ممالک تہران اور پاسدارانِ انقلاب پر نئی پابندیاں لگانے پر غور کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے کہا کہ ایران پرجوہری پروگرام کے حوالے سے سمجھوتے کا دروازہ اب بھی کھلا ہے اوراس کے ساتھ مذاکرات جاری رہیں گے۔
 
سویدا

محفلین
یہ دونوں‌خبریں‌اس بات کی بھر پور تائید کرتی کہ طالبان یا القاعدہ کا حقیقی وجود نہیں ہے اور نہ ہی وہ اسلام کی نمائندہ جماعت ہیں‌
بلکہ امریکہ ان دونوں‌کو اپنے ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کررہا ہے
اور کل ہی یہی بات میں‌نے فورم پر بھی لکھی تھی کہ پاکستان کے بعد اور ملکوں‌کی بھی باری ہے تو اب فہرست میں‌یمن آچکا ہے
 
arifkarim

معطل
یمن و ایران ہٹ لسٹ پر ہیں۔ پاکستان پر پہلے ہی اندر خانے روزانہ حملے ہوتے رہتے ہیں!
 
سویدا

محفلین
ان طالبان اور القاعدہ کا کچھ نہیں‌پتہ
کون ہیں کیا ہیں‌؟
بس میڈیا کی خبروں‌میں‌ہیں
اور اسلام اور مسلمانوں‌کی بدنامی کا ذریعہ بن رہے ہیں
نادان مسلمان ان کے کرتوت کی وجہ سے اسلام کے بارے میں‌ گمراہ ہورہے ہیں‌!
 
dxbgraphics

محفلین
حضرت مہدی کی مدد کے لئے سب سے پہلے یمن سے لوگ مدد کے لئے آئیں گے۔
اور یہی وجہ ہے کہ ہر وہ جگہ ان دجال کے کارندوں سے محفوظ نہیں جن کا ذکر احادیث سے ملتا ہے۔
 
ظفری

لائبریرین
یہ دونوں‌خبریں‌اس بات کی بھر پور تائید کرتی کہ طالبان یا القاعدہ کا حقیقی وجود نہیں ہے اور نہ ہی وہ اسلام کی نمائندہ جماعت ہیں‌
بلکہ امریکہ ان دونوں‌کو اپنے ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کررہا ہے
اور کل ہی یہی بات میں‌نے فورم پر بھی لکھی تھی کہ پاکستان کے بعد اور ملکوں‌کی بھی باری ہے تو اب فہرست میں‌یمن آچکا ہے

تھوڑی دیر کے لیئے یہ فرض کرلیتے ہیں کہ القاعدہ ایک واہمہ ہے ۔ چلیں یہ بات بھی مان لیتے ہیں کہ اسامہ ایک خیال ہے ۔ یہ بھی باور کرلیتے ہیں کہ 911 یہودیوں کی کارستانی تھی ۔ لیکن کیا تحریکِ طالبان بھی ایک واہمہ ہے ۔ تو کیا صوبہ ِ سرحد ، پنجاب اور اب سندھ میں خودکش حملوں میں یہی یہودی ملوث ہیں ۔ اپنے مذہبی راہنماؤں اور دانشوروں پر بھروسہ کرتے ہوئے ہم فرض سب کچھ فرض کرسکتے تھے لیکن ہم ان چہروں‌کا کیسے انکار کریں اور انہیں کیسے جھٹلائیں جب عمر ملا اعلان کرتے ہیں کہ یہ سارے کارنامے انہوں نے انجام فرمائے ہیں ۔ ازاہراری کی ہر ماہ کوئی نہ کوئی وڈیو منظرِ عام پر آجاتی ہے ۔ جس میں وہ کسی نئے ٹارگٹ کی نشان دہی کے ساتھ مذید حملوں کی نوید سناتے ہیں ۔ تحریک ِ طالبان کے رہنماؤں کا خودکش حملوں کے بارے میں دعوے اور ان کا اعتراف کیا معنی رکھتا ہے ۔ میں تو ان لوگوں کے حوصلے اور حق پسندی کو داد دیتا ہوں جو اس اعتراف کو مان کر بھی نہیں دیتے ۔
جو بھی داستان لکھی جا رہی ہے اس میں ہمارا ہی خون نظر آرہا ہے اور ستم یہ ہے کہ یہ داستان ہم خود لکھ رہے ہیں ۔ اور سب سے کمال کی بات یہ ہے کہ ہم اپنی ان کوتاہیوں ، غلطیوں ، بدعنوانیوں ، قتل وغارت اور اختلافات کو صہیونی سازش کا ایک حصہ قرار دے رہے ہیں ۔ بالفرض ایک مان بھی لیا جائے کہ یہ سازش کہیں تیار بھی ہوئی ہے تو اس کا سب سے بڑا کردار بننے کے لیئے ہم خود تیار ہوتے ہیں ۔ اس سازش کی نوعیت گروہی ، لسانی ، فقہی وغیرہ کسی بھی شکل میں ہو مگر ہم اس کی ترغیب میں اس قدر تیزی، تندی اور مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہیں کہ سازش کرنے والوں کو بھی اس رویئے پر حیرت ہوتی ہوگی ۔

دانشمندی کی انتہا ہے کہ مستقبل کے راز افشاء کیئے جارہے ہیں مگر جو ہم خود اپنے ساتھ ظلم کررہے ہیں ۔ اس کا تدراک تو دور کی بات اس کا ادراک بھی دور دور تک نظر نہیں آرہا ہے ۔
اللہ ہمارے حال پر رحم کرے ۔
 
ظفری

لائبریرین
حضرت مہدی کی مدد کے لئے سب سے پہلے یمن سے لوگ مدد کے لئے آئیں گے۔
اور یہی وجہ ہے کہ ہر وہ جگہ ان دجال کے کارندوں سے محفوظ نہیں جن کا ذکر احادیث سے ملتا ہے۔

لا حول ولا قوۃ الا باللہ ۔۔۔۔ بیٹھے رہیئے ہاتھ پر ہاتھ دھر کر ۔۔۔۔ عیسائی حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا انتظار کررہے ہیں اور آپ ۔۔۔۔ اللہ ہم پر رحم فرمائے ۔
 
سویدا

محفلین
ویڈیو آپ کے خیال میں‌ملاعمر یا اسامہ بناتے ہیں‌!
سب جھوٹی ویڈیوز ہیں جو یہود یا عالمی ایجنسیاں‌خود بناکر خود میڈیا میں‌پیش کرتی ہیں
ملا عمر اسامہ زندہ ہی نہیں‌ہیں
ایمن الظواہری یا اور جتنے بھی ہیں‌آپ کو کیا پتہ ان کی حقیقت کیا آپ ان سے ملے ہیں‌
آپ کے پاس میڈیا کی خبر کے علاوہ کوئی ثبوت کسی کے پاس نہیں‌ہے
خدایا ! اکیسویں میں تیرے اتنے معصوم وسادہ لوح‌لوگ بھی ہیں‌ !!!!!!
 
میری پوسٹ کے جواب نے ان موصوف نے جو استدلال پیش کیا ہے ۔ اس کو سامنے رکھ کر مجھے کوئی یہ بتائے کہ اس اکیسویں صدی میں کون معصوم ہے ۔ ؟؟؟؟؟‌

میرے خیال ہے کہ معصوم کا لفظ شاید یہاں مناسب نہ ہو ۔ آپ حضرات خود کسی لفظ کا تعین کرلیں ۔ ;)
 
Fawad -

محفلین
Fawad – Digital Outreach Team – US State Department

ویڈیو آپ کے خیال میں‌ملاعمر یا اسامہ بناتے ہیں‌!
سب جھوٹی ویڈیوز ہیں جو یہود یا عالمی ایجنسیاں‌خود بناکر خود میڈیا میں‌پیش کرتی ہیں

يہ امر خاصہ دلچسپ ہے کہ جو دوست اسامہ بن لادن کی ان ويڈيوز کو ناقابل ترديد ثبوت کا درجہ دينے کے ليے تيار نہيں ہيں جس ميں انھوں نے 11 ستمبر 2001 کے حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے وہ 911 کے حملوں کو امريکی سازش قرار دينے والی ويڈيوز کو بغير تحقيق کے درست تسليم کرنے ميں کوئ حجت محسوس نہيں کرتے کيونکہ ان ويڈيوز سے آپکے نقطہ نظر کی تائيد ہوتی ہے۔

اگر آپ مغربی ميڈيا کو جانب دار سمجھتے ہيں اور اس پر دکھائے جانے والے مواد کو قابل اعتبار نہيں سمجھتے تو آپ پاکستانی ميڈيا پر القائدہ کی ليڈرشپ کی جانب سے 911 کے ضمن ميں ديے گئے بيانات کيسے نظرانداز کريں گے؟

القائدہ کے ليڈر شيخ سعيد کا جيو کے رپورٹر نجيب احمد کے ساتھ انٹرويو جو کہ کامران خان کے شو پر دکھايا گيا تھا اس کی صرف ايک مثال ہے۔ اس انٹرويو ميں موصوف نے نہ صرف القائدہ کی جانب سے 911 کے واقعات کا اعتراف کيا بلکہ اسلام آباد ميں ڈينش ايمبسی پر خودکش حملے کی ذمہ داری بھی قبول کی۔

http://www.geo.tv/7-22-2008/21247.htm

http://www.friendskorner.com/forum/f137/kamran-khan-special-al-qaida-kal-aaj-21st-july-2008-a-53906/

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov
 
سویدا

محفلین
اسامہ کی نائن الیون کے حوالے سے جو ویڈیو ہے وہ جھوٹی ویڈیو بنائی گئی ہے جس میں‌اسامہ کی شکل جیسا کوئی اور بندہ ہے
رہا پاکستانی میڈیا تو بیرونی اور عالمی خبروں کے لیے یہ عالمی نیوز ایجنسیوں‌ہی کے محتاج ہیں‌ان کے اپنے کوئی رسورسز نہیں‌ہیں‌!
شیخ سعید کو القائدہ کا لیڈر آپ کہہ رہے ہیں‌یا میڈیا !
اس کا کسی کے پاس کوئی ٹھوس ثبوت نہیں‌ہے القائدہ اب کہاں‌ہے اسامہ کہاں‌ہے شیخ سعید کہاں‌ہے اسامہ کے علاوہ جو القاعدہ کے لیڈر بتائے یا دکھائے جاتے ہیں‌وہ لوگ کون ہیں
ثبوت ہے تو صرف میڈیا کی خبریں‌اور جعلی ویڈیوزاور ان ویڈیوز میں‌آپ کسی بھی داڑھی ٹوپی والے آدمی کو کلاشن کے ساتھ بٹھاکر ویڈیو بنادیں
کل کو میری ویڈیو بنادی جائے بٹھا کر اور کہہ دیا جائے کہ فواد القاعدہ کے لیڈر !
اور پھر یہ ویڈیو نشر کردی جائے عالمی نیوز ایجنسیوں کو !
پھر کون تحقیق کرے گا کون پیچھے لگے گا بس خبروں‌میں‌یہ آئے گا کہ فواد القاعدہ کے مشہور لیڈر وغیرہ وغیرہ وغیرہ
اور پھر میرے سر پر انعام لگا دیا جائے گا
القاعدہ طالبان سب جھوٹ ہے فراڈ ہے ان کی کوئی حقیقت نہیں‌ہے
 
سویدا

محفلین
پاکستانی حکومت اور میڈیا کو بھی میرا مشورہ ہے کہ
کسی بھی داڑھی ٹوپی والے بندے کو بٹھا کر عاشورے کے حملے کی ذمہ داری بھی قبول کرائی جاسکتی ہے طالبان یا القاعدہ کے نام سے
چونکہ عاشورے کے حملے کا امریکی مفادات سے کوئی تعلق نہیں‌اس لیے ایسا نہیں‌کیا جائے گااور نہ ہی اس سے امریکہ کو کوئی فائدہ ہونا ہے
ہاں ! اگر کسی معاملے پر امریکی مفاد کو زد پہنچے گی تو وہاں‌یہ عمل ضرور کیا جائے گا
 
اس ضمن میں کوئی عقلی دلیل ، کوئی ثبوت ہے آپ کے پاس ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :rolleyes:
یا یہ سب آپ کے اپنے ذہن کی اختراع ہے ، جیسا کہ آپ پہلے اسی طرح ہم جنس پرستی اور خود ساختہ آیتوں کے بارے میں بھی اپنے الہام کا اظہار کرچکے ہیں ۔ مجھے آپ ایک میچورڈ آدمی لگتے ہیں ۔ مگر آپ کے اعتراضات جس طرح بے معنی ، بلا جواز اور عقلی استدلال سے خالی ہوتے ہیں کہ مجھے آپ کے بارے میں اپنے قیاس پر شبہ ہونے لگتا ہے ۔ بندہِ خدا ۔۔۔۔ انسان جب کوئی بات یا کوئی اعتراض اٹھاتا ہے تو سب سے پہلے ثبوت اور عقلی دلائل پیش کرتا ہے ۔ صرف اعتراض اٹھانا وہ بھی بلا جواز اور بے منطقی ، کسی عقلی وجود کا مظہر نہیں ہوتا ۔ بلکہ انسان خود اپنے عقلی معیار کے بارے میں شکوک و شہبات پیدا کردیتا ہے ۔
 
ظفری

لائبریرین
پاکستانی حکومت اور میڈیا کو بھی میرا مشورہ ہے کہ
کسی بھی داڑھی ٹوپی والے بندے کو بٹھا کر عاشورے کے حملے کی ذمہ داری بھی قبول کرائی جاسکتی ہے طالبان یا القاعدہ کے نام سے
چونکہ عاشورے کے حملے کا امریکی مفادات سے کوئی تعلق نہیں‌اس لیے ایسا نہیں‌کیا جائے گااور نہ ہی اس سے امریکہ کو کوئی فائدہ ہونا ہے
ہاں ! اگر کسی معاملے پر امریکی مفاد کو زد پہنچے گی تو وہاں‌یہ عمل ضرور کیا جائے گا

اس اقتبا س کے بارے میں کوئی اور دوست اپنی رائے دے ۔ ;)
 
سویدا

محفلین
بھائی یہ میری ذاتی رائے ہے میں‌نے کب کہا ہے کہ آپ بھی اسے تسلیم کریں‌
اور اپنی رائے کے اظہار کا میں‌حق رکھتا ہوں
ویسے آپ کے پاس میڈیا کی خبروں‌کے علاوہ کیا ثبوت اور دلیل ہے
ایک نتیجہ میڈیا کی خبروں‌سے آپ نے اخذ کیا اور ایک نتیجہ میں‌نے اخذ کیا
اگر میڈیا میرے پاس ہوتا تو میں‌بھی بہت کچھ پیش کرتا اب میڈیا مجھ ناتواں‌کے پاس تو ہے نہیں‌لہذا ہمیں‌جو دکھایا سنایا جارہا ہے ہم آنکھ بند کرکے اس کو قبول کرنے پر مجبور ہیں‌
صم بکم عمی فہم لا یرجعون
باقی آپ کے طنز اور طعنے کافی مزے کے لگے مجھے شکریہ :)
 
سویدا

محفلین
یہ اقتباس اگرچہ آپ کے سوال کا جزئی جواب تو نہیں‌لیکن اس سے شاید آپ کو میرے نکتہ نظر سمجھنے میں‌مدد مل سکے
حفل پر کئی جگہ میں‌یہ لکھ چکا ہوں اور آئندہ بھی لکھتا رہوں‌گا کہ میرے نزدیک ایم کیوایم اور طالبان میں‌کوئی فرق نہیں‌ہے
بہت سارے ساتھیوں نے اس کی وجوہات مجھ سے پوچھی ہیں‌کہ یہ بات میں‌وضاحت سے کروں تاکہ سمجھ بھی آئے
آپ کا پیغام پڑھ کر اب مجھے یہ خیال آیا کہ مزید کسی کوفت میں‌مبتلا نہ رکھا جائےاور اس بات کی وضاحت کردی جائے
سب سے پہلی بات یہ کہ نظریاتی طور پر میرا تعلق کسی سیاسی یا مذہبی جماعت سے نہیں‌ہے اس بات کی وضاحت اس لیے کررہا ہوں‌تاکہ غیر جانبدار ہوکر آپ میری بات سمجھیں
نہ میں‌ایم کیوایم کا حامی ہوں‌نہ جماعت اسلامی کا ، نہ پیپلزپارٹی اچھی لگتی ہے نہ مسلم لیگ
طالبان اور ایم کیو ایم کیوں‌ایک ہیں‌
اس کی وجہ یہ ہے کہ طالبان اسلام کے شدت پسندانہ اور غلط نظریات کے حامل ہیں‌اوروہ ستم بالائے ستم یہ کہ وہ انہیں‌زبردستی تھوپنا چاہتے ہیں‌جس کی نتیجے میں‌اسلام کی غلط تعلیمات اور تشریحات
کی اشاعت اور فروغ ہورہا ہے اور پاکستان کی بدنامی بھی اور یہ طالبان صرف پاکستان میں‌نہیں‌دھیرے دھیرے تمام اسلامی ممالک میں‌پیدا کیے جائیں‌گے
ادھر دوسری طرف ایم کیو ایم ہے بلکہ کوئی بھی جماعت یا فرد ہو جو طالبان کے خلاف یا ان نظریات کے خلاف بول رہی ہے اس کی وجہ سے بھی اسلامی تعلیمات کی غلط نشر واشاعت ہورہی ہے
وہ طالبان کا نام لے کر اسلام کی مخالفت چاہتے ہیں‌اور اس وقت ہماری ڈور جن کے ہاتھ میں‌ہے ان کا طریقہ واردات یہی ہے کہ مسلمان ممالک میں‌ایک طرف شدت پسند پیدا کیے جائیں‌اور دوسری طرف لبرل آزاد خیال
جب دونوں‌طرف افراط اور تفریط ہوگی تو مزید انتشار ہی ہوگا
اس وقت پاکستان کی عوام میں‌تین گروہ پیدا کیے جاچکے ہیں‌کچھ لوگ وہ جو شدت پسندی چاہتے ہیں‌اوریہ درحقیقت پتلی بنے ہوئے ہیں‌امریکہ اور یہود ونصاری کی جن کی وجہ سے اسلام مسلمان اور پاکستان کی بدنامی ہورہی ہے
دوسری طرف ایم کیو ایم یا ان جیسے آزاد خیال جو طالبان کی آڑ میں‌اسلام ہی پر حملہ کررہے ہیں‌اوریہ دونوں‌گروہ اپنی انتہاوں‌کو پہنچے ہوئے ہیں‌اس دوسرے آزاد خیال اورلبرل گروہ کی پشت پناہی بھی امریکہ کررہا ہے
اب تیسرا گروہ عام مسلمانوں‌کا ہے وہ بے چارے نہ تین میں‌نہ تیرہ میں‌اور وہی مارے جارہے ہیں چاہے ان کا تعلق کسی بھی مسلک یا فرقے سے ہو۔
اور اس شدت پسندی اور آزاد خیالی کی انتہا اور شدت کی وجہ سے اسلام اور ملک دونوں‌کی بدنامی ہورہی ہے
اور یہ طریقہ واردات کوئی نیا نہیں‌ہے پاکستان سے پہلے کئی اسلامی ممالک میں‌امریکہ یہود ونصاری یہ کام کرچکے ہیں‌آپ مصر ، شام ،لبنان ، بیروت ، ترکی کی مثال دیکھ لیں‌
ان سب جگہوں‌پر آزاد خیالی اور شدت پسندی کو انتہا تک لے جایا گیا جس سے ملک خانہ جنگی کاشکار ہوا اوراب پاکستان میں‌بھی یہی حالات پیدا کردیے گئے ہیں‌
اور آپ طالبان یا ایم کیو ایم کی جگہ کوئی بھی نام فٹ کردیں لیکن طریقہ واردات ماضی میں‌بھی یہی رہا ہے اور مستقبل میں‌بھی یہی ہوگا
اللہ ہم سب کو ہدایت دے اور مثبت اور معتدل اسلامی سوچ اور فکر سے نوازے ،آمین!
میں نے کوشش کی ہے اپنی بات سمجھانے کی اللہ کرے سمجھ میں‌آجائے ہوسکتا ہے سمجھانے میں غلطی بھی ہوئی ہوگی مجھ سے
 
سویدا

محفلین
بہرحال طالبان اور القاعدہ اب یمن پہنچ چکے ہیں
دیکھیے کہاں جاکے کمند ٹوٹتی ہے
ویسے بعض‌بھائیوں‌نے کہا کہ اب ایران کی باری بھی آنے والی ہے
میرے خیال میں‌اس فہرست میں‌ایران نہیں‌ہے ایران کے ساتھ صرف نورا کشتی ہے
افغانستان عراق پاکستان یمن شام اور پھر اس کے بعد افریقہ کے اسلامی ممالک !
 
ظفری

لائبریرین
یہ اقتباس اگرچہ آپ کے سوال کا جزئی جواب تو نہیں‌لیکن اس سے شاید آپ کو میرے نکتہ نظر سمجھنے میں‌مدد مل سکے
حفل پر کئی جگہ میں‌یہ لکھ چکا ہوں اور آئندہ بھی لکھتا رہوں‌گا کہ میرے نزدیک ایم کیوایم اور طالبان میں‌کوئی فرق نہیں‌ہے
بہت سارے ساتھیوں نے اس کی وجوہات مجھ سے پوچھی ہیں‌کہ یہ بات میں‌وضاحت سے کروں تاکہ سمجھ بھی آئے
آپ کا پیغام پڑھ کر اب مجھے یہ خیال آیا کہ مزید کسی کوفت میں‌مبتلا نہ رکھا جائےاور اس بات کی وضاحت کردی جائے
سب سے پہلی بات یہ کہ نظریاتی طور پر میرا تعلق کسی سیاسی یا مذہبی جماعت سے نہیں‌ہے اس بات کی وضاحت اس لیے کررہا ہوں‌تاکہ غیر جانبدار ہوکر آپ میری بات سمجھیں
نہ میں‌ایم کیوایم کا حامی ہوں‌نہ جماعت اسلامی کا ، نہ پیپلزپارٹی اچھی لگتی ہے نہ مسلم لیگ
طالبان اور ایم کیو ایم کیوں‌ایک ہیں‌
اس کی وجہ یہ ہے کہ طالبان اسلام کے شدت پسندانہ اور غلط نظریات کے حامل ہیں‌اوروہ ستم بالائے ستم یہ کہ وہ انہیں‌زبردستی تھوپنا چاہتے ہیں‌جس کی نتیجے میں‌اسلام کی غلط تعلیمات اور تشریحات
کی اشاعت اور فروغ ہورہا ہے اور پاکستان کی بدنامی بھی اور یہ طالبان صرف پاکستان میں‌نہیں‌دھیرے دھیرے تمام اسلامی ممالک میں‌پیدا کیے جائیں‌گے
ادھر دوسری طرف ایم کیو ایم ہے بلکہ کوئی بھی جماعت یا فرد ہو جو طالبان کے خلاف یا ان نظریات کے خلاف بول رہی ہے اس کی وجہ سے بھی اسلامی تعلیمات کی غلط نشر واشاعت ہورہی ہے
وہ طالبان کا نام لے کر اسلام کی مخالفت چاہتے ہیں‌اور اس وقت ہماری ڈور جن کے ہاتھ میں‌ہے ان کا طریقہ واردات یہی ہے کہ مسلمان ممالک میں‌ایک طرف شدت پسند پیدا کیے جائیں‌اور دوسری طرف لبرل آزاد خیال
جب دونوں‌طرف افراط اور تفریط ہوگی تو مزید انتشار ہی ہوگا
اس وقت پاکستان کی عوام میں‌تین گروہ پیدا کیے جاچکے ہیں‌کچھ لوگ وہ جو شدت پسندی چاہتے ہیں‌اوریہ درحقیقت پتلی بنے ہوئے ہیں‌امریکہ اور یہود ونصاری کی جن کی وجہ سے اسلام مسلمان اور پاکستان کی بدنامی ہورہی ہے
دوسری طرف ایم کیو ایم یا ان جیسے آزاد خیال جو طالبان کی آڑ میں‌اسلام ہی پر حملہ کررہے ہیں‌اوریہ دونوں‌گروہ اپنی انتہاوں‌کو پہنچے ہوئے ہیں‌اس دوسرے آزاد خیال اورلبرل گروہ کی پشت پناہی بھی امریکہ کررہا ہے
اب تیسرا گروہ عام مسلمانوں‌کا ہے وہ بے چارے نہ تین میں‌نہ تیرہ میں‌اور وہی مارے جارہے ہیں چاہے ان کا تعلق کسی بھی مسلک یا فرقے سے ہو۔
اور اس شدت پسندی اور آزاد خیالی کی انتہا اور شدت کی وجہ سے اسلام اور ملک دونوں‌کی بدنامی ہورہی ہے
اور یہ طریقہ واردات کوئی نیا نہیں‌ہے پاکستان سے پہلے کئی اسلامی ممالک میں‌امریکہ یہود ونصاری یہ کام کرچکے ہیں‌آپ مصر ، شام ،لبنان ، بیروت ، ترکی کی مثال دیکھ لیں‌
ان سب جگہوں‌پر آزاد خیالی اور شدت پسندی کو انتہا تک لے جایا گیا جس سے ملک خانہ جنگی کاشکار ہوا اوراب پاکستان میں‌بھی یہی حالات پیدا کردیے گئے ہیں‌
اور آپ طالبان یا ایم کیو ایم کی جگہ کوئی بھی نام فٹ کردیں لیکن طریقہ واردات ماضی میں‌بھی یہی رہا ہے اور مستقبل میں‌بھی یہی ہوگا
اللہ ہم سب کو ہدایت دے اور مثبت اور معتدل اسلامی سوچ اور فکر سے نوازے ،آمین!
میں نے کوشش کی ہے اپنی بات سمجھانے کی اللہ کرے سمجھ میں‌آجائے ہوسکتا ہے سمجھانے میں غلطی بھی ہوئی ہوگی مجھ سے

میں یہاں آپ کے اس اقتباس کے ایک ایک سطر کوٹ کرکے آپ کی ہر بات کو دلیلوں کے ساتھ رد کرسکتا ہوں ۔ مگر مجھے ذاتی پیغام آیا ہے ۔ جس میں مجھے یہ نوید سنائی گئی ہے کہ مجھے آپ کو برداشت کرنے کا اجر ملے گا ۔ :grin:

تو لگے رہو منا بھائی ۔۔۔ ویسے میں نے نوٹ ہی نہیں کیا تھا کہ بھائی لوگ آپ کی پوسٹ کا کم ہی جواب دیتے ہیں‌ ۔ :wasntme:
 
Top