الفاظ کی فہرست ‌کو ڈیٹابیس میں کیسے امپورٹ کریں؟

نبیل

تکنیکی معاون
ایک بظاہر سادہ سے کام نے مجھے ناکوں چنے چبا دیے ہیں۔ میں محض آصف کی بنائی ہوئی الفاظ کی فہرست کو MS Access کی ایک ڈیٹابیس میں امپورٹ کرکے کچھ تجربات کرنا چاہ رہا تھا لیکن کچھ سمجھ نہیں آئی کہ آخر کیسے امپورٹ کروں۔ میں نے Access میں ایک ٹیبل UrduWords بنایا جس کا سٹرکچر ذیل میں دکھایا گیا ہے:

3_urduwords_table_1.jpg


میں صرف اتنا چاہتا ہوں کہ مذکورہ فہرست الفاظ کا ڈیٹا Words فیلڈ والے کالم میں آجائے۔ میں نے MS Access کی ہیلپ دیکھی ہے اور اس سے ہنٹ‌ ملا ہے اس ٹیکسٹ‌ فائل کو ایک linked فائل کے طور پر امپورٹ‌کیا جائے، پھر VBA میں ایک سکرپٹ لکھی جائے جو مطلوبہ ڈیٹا مطلوبہ جگہ پر شفٹ‌ کردے۔ VBA میں سکرپٹ؟؟ بھائی اب کتنی زبانوں میں کام کرنا پڑے گا ہمیں۔ :( کوئی آسان طریقہ نہیں ہے؟ :?
 
نبیل Access کا تو مجھے نہیں پتہ مگر Oracle میں یہ کام آسانی سے کیا جاسکتا ہے۔ اس میں کسی بھی فائل سے ڈیٹا لوڈ کرنے کرنے کے لیے ایک یوٹیلیٹی sqlldr استعمال کی جاسکتی ہے جو فیلڈز کے درمیان کسی delimiter کی بنیاد پر ٹیبل میں ڈیٹا لوڈ کر سکتی ہے چند منٹوں میں ۔ مثلا

اگر ہمارا ڈیٹا یوں ہو۔

|force| زور| فعل |

اس بنیاد پر ہم ایک کنٹرول فائل بنا سکتے ہیں جس کی فیلڈ فائل کے حساب سے سیٹ کرکے ٹیبل میں لوڈ کردیں۔ یہی کام مجھے امید ہے کہ sql server میں بھی باآسانی ہوسکتا ہے۔

اس کے علاوہ کیوں نہ ہم ایکسل میں الفاظ‌ معنی کی فہرست بنانا شروع کردیں ۔ اس میں سے فائل ایکسپورٹ کی جاسکتی ہے comma delimited اور اس طرح کی فائل اوریکل اور ایس کیو ایل سرور آسانی سے لوڈ کر دیں گے بلکہ میرا خیال ہے کہ مائی ایس کیو ایل بھی۔
 

زیک

مسافر
AutoNumber سے گڑبڑ ہو تو میں کہہ نہیں سکتا ورنہ Access میں آپ CSV فائل آسانی سے امپورٹ کر سکتے ہیں۔

میرا خیال ہے کہ فائل میں ہر لائن میں ایک لفظ ہے۔ کیا یہ صحیح ہے؟

ایک طریقہ تو یہ ہو سکتا ہے کہ آپ صرف ایک فیلڈ بنائیں اور فائل اس میں درآمد کر لیں۔

دوسرا یہ کہ آپ کسی parser سے فائل میں اضافی commas ڈال دیں اور پھر فائل درآمد کریں۔
 

الف نظامی

لائبریرین
الفاظ کی لسٹ‌کو ڈیٹابیس میں کیسے امپورٹ کریں؟

نبیل نے کہا:
ایک بظاہر سادہ سے کام نے مجھے ناکوں چنے چبا دیے ہیں۔ میں محض آصف کی بنائی ہوئی الفاظ کی لسٹ کو MS Access کی ایک ڈیٹابیس میں امپورٹ کرکے کچھ تجربات کرنا چاہ رہا تھا لیکن کچھ سمجھ نہیں آئی کہ آخر کیسے امپورٹ کروں۔ میں نے Access میں ایک ٹیبل UrduWords بنایا جس کا سٹرکچر ذیل میں دکھایا گیا ہے:

3_urduwords_table_1.jpg


میں صرف اتنا چاہتا ہوں کہ مذکورہ فہرست الفاظ کا ڈیٹا Words فیلڈ والے کالم میں آجائے۔ میں نے MS Access کی ہیلپ دیکھی ہے اور اس سے ہنٹ‌ ملا ہے اس ٹیکسٹ‌ فائل کو ایک linked فائل کے طور پر امپورٹ‌کیا جائے، پھر VBA میں ایک سکرپٹ لکھی جائے جو مطلوبہ ڈیٹا مطلوبہ جگہ پر شفٹ‌ کردے۔ VBA میں سکرپٹ؟؟ بھائی اب کتنی زبانوں میں کام کرنا پڑے گا ہمیں۔ :( کوئی آسان طریقہ نہیں ہے؟ :?
اگر ٹیکسٹ فائل میں ہر لائن میں ایک لفظ لکھا ہوا ہے تو اسے سلیکٹ آل کر کے کاپ کریں اور ایکسس میں مطلوبہ ٹیبل میں جاکر row کو سیلکٹ کریں اور پیسٹ کردیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ زکریا۔ میں نے ایسا ہی کیا ہے۔ پہلے میں نے صرف ایک فیلڈ والی ڈیٹا ٹیبل بنائی، اس میں ڈیٹا امپورٹ کیا اور اسکے بعد اس ٹیبل میں کچھ اور فیلڈز شامل کر لیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
محب علوی نے کہا:
اس کے علاوہ کیوں نہ ہم ایکسل میں الفاظ‌ معنی کی فہرست بنانا شروع کردیں ۔ اس میں سے فائل ایکسپورٹ کی جاسکتی ہے comma delimited اور اس طرح کی فائل اوریکل اور ایس کیو ایل سرور آسانی سے لوڈ کر دیں گے بلکہ میرا خیال ہے کہ مائی ایس کیو ایل بھی۔

محب، بہتر یہی ہوگا کہ ہم کسی مناسب ڈیسک ٹاپ یا ویب اپلیکیشن پر کام شروع کریں۔ ایکسل میں یہ کام ہو ضرور سکتا ہے لیکن میرے خیال میں یہ اس کے لیے مناسب ٹول نہیں ہے۔
 
ٹھیک ہے نبیل مگر اس ایپلیکیشن پر کام کس لینگویج میں کرنے کا ارادہ ہے اور اس کے بنیادی خدوخال کیا ہوں گے۔

سب سے اہم چیز ڈیٹا کو دوبارہ فائل کی شکل میں آؤٹ پٹ کرنا ہوگا تاکہ اسے پھر سے لوڈ کیا جاسکے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
محب، آج کل تو ڈیسک ٹاپ اپلیکیشن ڈیویلپمنٹ کے لیے ڈاٹ نیٹ اور سی شارپ ہی میرا پلیٹ فارم آف چوائس ہے۔ ڈیٹا امپورٹ ایکسپورٹ‌ پر دوسرے تھریڈ میں بات ہو رہی ہے۔ اگر ممکن ہوا تو ڈیسک ٹاپ اپلیکیشن براہ راست ویب ڈیٹابیس پر ڈیٹا سٹور کر دے گی۔ ورنہ CSV فائلوں سے ہی کام چلا لیا جائے گا۔
 
نبیل ، چوائس تو تمہاری ٹھیک ہے چلو اب اس پر تم ہی آگے بڑھ کر ایپلیکیشن پر روشنی ڈالو اور اس پر بحث کرتے ہیں۔
 

الف نظامی

لائبریرین
ڈیٹا بیس میں موجود کون کون سی فیلڈز کا اندراج مطلوب ہے ۔
آوٹ پٹ فائل کا کیا فارمیٹ ہوگا؟
سادہ ٹیکسٹ فائل جس میں فیلڈز کاماز سے علیجدہ کئی گئی ہوں
یا ایکسس کی فائل؟
 
Top