الفاظ کی تقطیع کر دیں

مجھ کو بہت مشکل ہو رہی تھی آپ سب کی مہرباتی مگر پھر بھی تلاش کرنا مشکل ہے کسی بھی دھاگے کی سمجھ نہیں لنک لنک ہی ہم کہتے ہیں یہ دھاگے کا لفظ پہلی دفعہ سنا ہے
 
مہ جبین

محفلین
السلام علیکم سعدیہ زندگی بہن
محفل میں خوش آمدید
امید ہے کہ آہستہ آہستہ یہاں کے ماحول میں ایڈجسٹ ہو جائیں گی ، کوئی مشکل ہو تو ہم سب آپ کی مدد کرنے کو حاضر ہیں
 
جی بہت شکریہ جناب ۔۔
بس مجھ کو ایسا فورم درکار تھا جہاں سے تقطی کرنا سیکھ سکوں اور مجھ کو لگتا ہے کہ مجھ کو یہاں سے کچھ سیکھنے کو ملے گا۔۔۔۔
 
کیا کوئی ایسا فورم بھی ہے جہاں پر شاعر حضرات موجود ہوں ۔۔۔
تاکہ ان سے ہی ہم سوالات کا سلسلہ شروع کرلیں تو وقت کا نقصان نہیں ہوگا۔۔۔
 
سید ذیشان

محفلین
مشہور: مش ور = =
باندھو: با ن دو = - =
قلم: ق لم - =
حرف: حر ف = -
ہم خود بھی یہاں سیکھنے آتے ہیں۔ کچھ اساتذہ کو ٹیگ کرتا ہوں۔ وہ ہی بہتر بتا سکتے ہیں کہ جو تقظیع میں نے کی ہے وہ صحیح بھی ہے یا نہیں۔
الف عین صاحب محمد وارث صاحب
 
سید ذیشان

محفلین
کیا کوئی ایسا فورم بھی ہے جہاں پر شاعر حضرات موجود ہوں ۔۔۔
تاکہ ان سے ہی ہم سوالات کا سلسلہ شروع کرلیں تو وقت کا نقصان نہیں ہوگا۔۔۔
آپ اصلاح سخن کے ذیلی فارم میں اپنا کلام پیش کر سکتی ہیں۔ اساتذہ عموماً چند دنوں میں اصلاح کر دیتے ہیں۔ جن میں سر فہرست الف عین صاحب ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
کیا کوئی ایسا فورم بھی ہے جہاں پر شاعر حضرات موجود ہوں ۔۔۔
تاکہ ان سے ہی ہم سوالات کا سلسلہ شروع کرلیں تو وقت کا نقصان نہیں ہوگا۔۔۔

یہ اردو محفل کی بزم سخن کا ہی زمرہ ہے۔ اور بہت سے شعراء حضرات اس محفل کے رکن ہیں۔
 
سید ذیشان

محفلین
اس لنک پر بائیں طرف اوپر لکھا ہوگا "نیا دھاگہ شروع کریں" اس پر کلک کرنے سے آپ نیا دھاگہ کھول کر اس میں اپنا کلام لکھ سکتی ہیں۔
 
Top