الشاملۃ سافٹ ویئر میں جمیل نستعلیق فانٹ اور اردو کی سپورٹ اور م س ورڈ کی فائل کا استعمال

طمیم

محفلین
مجھے تلاش ہے ایک سافٹ ویئر کی
• جس میں یونی کوڈ ٹیکسٹ کی سہولت موجود ہو۔
• اس میں اردو زبان (یعنی دائیں سے بائیں سمت متن کو کنٹرول کرنے کی سہولت)
• مفت دستیاب ہو (لیکن اگر مفت دستیاب نہ ہو تو قیمتاً بھی ہوسکتا ہے لیکن قیمت مناسب ہو)
• پورٹیبل ہو (لیکن اگر پورٹیبل نہ بھی ہو تو کوئی بات نہیں)
• ای بکس (ٹیکسٹ فائل ، ورڈ فائل ، وغیرہ سے متن امپورٹ کرنے کی سہولت میسر ہو)
• سافٹ ویئر میں تلاش کی سہولت میسر ہو تاکہ کوئی لفظ بھی تلاش کیا جاسکے ، سافٹ ویئر مکمل لائبریری میں تلاش کرسکے۔
• اسی طرح متن کو کاپی پیسٹ یا ایکسپورٹ کرنے کی سہولت میسر ہو۔
• اپنی مرضی کا فانٹ اپلائی کرنے کی سہولت اگر ہو تو اچھا ہے۔
• اس کے علاوہ دیگر سہولتیں اگر میسر ہوں تو اور بھی اچھا ہے۔
اس سلسلہ میں چند سافٹ ویئر گوگل نے پیش کئے لیکن ان میں اردو ای بکس کی سہولت میسر نہ تھی ۔
ایک جگہ الشاملۃ سافٹ ویئر کے بارہ میں انگلش میں تعارف ملا۔ تو اسے ڈاونلوڈ کرکے انسٹال کیا۔ اور یوٹیوب پر اس کے بارہ میں چند ویڈیوز تلاش کرنے پر پتہ چلا کہ اس میں مائیکرسافٹ ورڈ کی فائل شامل کی جاسکتی ہے۔ اسی طرح فانٹ بھی اپنی مرضی کا استعمال ہوسکتا ھے لیکن چند ایک مسائل بھی ہیں۔
bookinurdu.jpg

نستعلیق فانٹ میں کتاب درج ذیل ویڈیو میں دیکھی جاسکتی ہے۔
الشاملۃ سافٹ ویئر متعدد طریق پر ڈاؤنلوڈ کے لئے دستیاب ہے۔
• بغیر کتب کے درج ذیل لنک پر دستیاب ہے۔ قریبا 20 MB
https://www.sugarsync.com/pf/D6739786_7366357_747551
• کتب کے ساتھ درج ذیل لنک پر دستیاب ہے۔ قریبا 2 GB
http://shamela.ws/index.php/page/download-shamela
• مکمل تفصیل کے لئے ویب سائٹ
http://shamela.ws/index.php/page/official-version-1
 
طمیم

محفلین
اس سافٹ ویئر میں میں نے ورڈ فائل شامل کرنے کی کوشش کی تھی لیکن کامیابی نہیں ہوئی۔ اس کے لئے درج ذیل طریق پر عمل کیا تھا۔ کیا اس بارہ میں کوئی اپنا تجربہ بتا سکتا ہے۔
screenword.jpg
 
طمیم

محفلین
اس بارہ میں درج ذیل ویڈیو سے مدد لی گئی تھی۔ لیکن کامیابی نہیں ہوئی۔
کیا کوئی الشاملۃ سافٹ ویئر کو استعمال کررہا ہے۔
 
ابن عادل

محفلین
آپ نے شا ملہ میں اردو کتب شامل کرنے پر چند ایک مسائل کا تذکرہ کیا لیکن جو عبارت آپ نے دی ہے اس میں تو مجھے کوئی خاص مسئلہ نظر نہیں آیا ۔ صرف بعض جگہ سوالیہ نشان نظر آرہے ہیں میں شاملہ استعمال کرتا ہوں میرے لیے تو یہ شاندار تجربہ ہوگا ۔ اگر شاملہ میں اردو کے استعمال کے حوالے سے آپ نے تجربات کیے ہیں تو پیش آنے والے مسائل شیئر کیجیے شاید کچھ توڑ نکالا جاسکے ۔
 
طمیم

محفلین
ویڈیو میں جس مسئلہ کا خاص طور پر ذکر کیا گیا ہے وہ سوالیہ نشان کا تھا ۔ میرا خیال ہے کہ یہ اردو اور عربی انکوڈنگ کا مسئلہ ہے لیکن میرے پاس تو فائل جیسا کہ ویڈیو میں نظر آیا ہے الشاملۃ میں شامل ہی نہیں ہورہی کیا کسی نے اس طرح کوئی بھی فائل شامل کی ہے۔
اوپر الشاملۃ پروگرام کا پہلا والا لنک دوبارہ درج کئے دیتا ہوں۔ یہ پروگرام کتابوں کے بغیر ہے اور کمپیوٹر میں کہیں بھی کھول کر چلایا جاسکتا ہے فائل کا سائز بھی زیادہ بڑا نہیں ہے شائد کوئی تجربہ کرنا چاہے۔
https://www.sugarsync.com/pf/D6739786_7366357_747551
 
ذیشان

محفلین
یہ موضوع دیکھ کر مجھے اپنا پرانا کام یاد آ گیا یہ اس وقت کی بات ہے جب میں المکتبۃ الشاملۃ کو اردو کتابوں کے لیے استعمال کرنے کے بارے میں کام کر رہا تھا اس سے متعلق موضوع میں نے اس جگہ شروع کیا تھا ۔ مگر اب اس میں تحریر کے علاوہ لنکس اور ویڈیو کام نہیں کر رہی ۔ (اگر آپ کو ان کی ضرورت ہو تو میں دوبارہ پوسٹ کر دوں گا یہ لنکس اور ویڈیو)
بہر حال اس تھکا دینے والی کوشش کا خلاصہ یہ ہے کہ مکتبۃ الشاملۃ اردو کتابوں کے لیے فی الحال موزوں نہیں ہے اور اس وقت تک موزوں نہیں ہو سکتا جب تک کہ اس کے اندر یونیکوڈ کی سپورٹ شامل نہیں کر دی جاتی ۔
پھر اس کے بعد اللہ تعالی نے ایک اور سوفٹ ویئر کی طرف رہنمائی فرمائی جو مکتبۃ الشاملۃ کی طرح ابھی اتنا ترقی تو نہیں کر پایا مگر اس پر مسلسل کام جاری ہے اور سب سے بڑی بات کہ یہ اردو کو مکمل سپورٹ کرتا ہے کیونکہ یہ یونیکوڈ کو سپورٹ کرتا ہے ۔
اس وقت سے آج تک اس سوفٹ ویئر (جس کا نام مکتبۃ الحکیم تجویز کیا گیا ہے ) پر کام کر رہا ہوں جس کے بارے میں معلومات آپ حاصل کر سکتے ہیں یہاں سے ۔
اس کے علاوہ ایک اور لائبریری سوفٹ ویئر پر کام ہو رہا ہے جو ہے تو مکتبۃ الشاملۃ سے ذرا ہٹ کر مگر اس کی افادیت اپنی جگہ پر موجود ہے ۔ اس کی تفاصیل آپ اس ربط سے حاصل کر سکتے ہیں
اگر اس کے علاوہ آپ کو کچھ معلوم کرنا ہو تو مجھے یاد کر لیں ۔ شکریہ
 
MindRoasterMirs

مکتبہ حکیم وہی تو نہیں جو اب مکتبہ جبرائیل ہے؟
 
Top