تعارف السلام و علیکم : کیا تعارف ضروری ہے ؟

نورالدین

محفلین
تمام محفلین کرام کو خاکسار نورالدین کی طرف سے
السلام و علیکم
میرا اس فورم پر آنے کا مقصد ویسے تو اتنا خاص نہيں ہے ۔
بس شمولیت کے مراحل صرف ۸۰ فی صدتک ہوئے تھے ۔
اور اس کے ساتھ ہی تعارف کرانے پر زور دیا گیا تھا ۔

تا کہ ۱۰۰ فیصد ہم بھی اہل محفل کہلا سکیں ۔
تو اس لیے ہم تعارف کرانے پر مجبور ہوئے ہیں ۔
552541_477521242279769_1579323883_n.jpg

ویسے تو اردو فورمز کا پرانا قاری و لکھاری ہوں ۔
مگر پھر بھی یہاں اس نیت سے آیا ہوں کہ اب کچھ اور نیا سیکھنے کو ملے ۔



اردو کے کئی سافٹ ویئرز کی تلاش میں پہلے بھی یہاں آیا تھا ۔
مگر محض فائدہ اٹھا کر واپس چلا گیا ۔
خاص کر اردو فونٹ کے ذخیرے نے تو دل ہی جیت لیا ۔

تو سوچا کہ اتنے کارآمد لوگوں کے مجمعے سے دور رہنا کوئی دانش مندی نہيں ۔
کچھ علیک سلیک ہونی چاہیے ۔
اس لیے خاموشی سے خود کو محفل میں پیش کر رہا ہوں ۔
چاہے آپ لوگ خوش آمدید کہیں یا نہیں ۔:lol:


انٹرنیٹ کی دنیا میں میری دلچسپی کی وجہ صرف اور صرف اردو ہی ہے ۔
اور اردو سائٹ پڑھنے کے زمانے میں ہی انٹرنیٹ سے دلچسپی ہوگئی تھی ۔
مگر اب اردو فورمز نے دل کی بھڑاس انٹرنیٹ پر نکالنے کا خوب موقع دیا ۔
جب دل کی بھڑاس نکال نکال کر تنگ آگئے تو پھر سوچا
اور بھی دکھ ہیں زمانے میں محبت کے سوا
تو یہ سوچ کر کہ اب کچھ کام کر لیا جائے اپنے لیے بھی اور قوم کے لیے بھی ۔
تو کیا کہتے ہیں صاحبان محفل ۔
کیا کچھ ہم سیکھ سکتے ہیں اور آپ سکھا سکتے ہیں ہمیں ۔؟
 

عاطف بٹ

محفلین
نورالدین بھائی، بہت خوش آمدید۔ یہ دکان سجائی ہی سیکھنے سکھانے کے لئے گئی ہے۔
اپنے بارے میں کچھ بتائیے تاکہ محفلین آپ کو جان سکیں۔ تعلیم کہاں تک اور کہاں سے حاصل کی ہے؟ مشاغل کیا ہیں؟ ہیں کس شہر سے؟
 

نورالدین

محفلین
نورالدین بھائی، بہت خوش آمدید۔ یہ دکان سجائی ہی سیکھنے سکھانے کے لئے گئی ہے۔
بہت شکریہ خوش آمدید کا
اپنے بارے میں کچھ بتائیے تاکہ محفلین آپ کو جان سکیں۔
اردو کمپیوٹنگ سے دلچسپی رکھنے والا ایک رضا کار ۔ (اردو کمپیوٹنگ پر کام نہيں کر سکتا مگر دیکھ کر خوش ہوتا رہتا ہوں کہ کاش میں بھی کچھ کر سکتا اردو کے لیے )
تعلیم کہاں تک اور کہاں سے حاصل کی ہے؟
تعلیم بی اے ( یہ دو لفظ 'وہ بھی الٹے والا ' بی اے نہيں ہے ۔ اصلی BA ہے جس کو پانچ سال میں بڑی مشکل سے حال ہی میں کھینچ تان کر مکمل کیا ہے )
جس کے لیے کراچی یونی ورسٹی والوں کا ممنون و مشکور ہوں (کہ اگر اس سال بھی وہ میرا پرچہ روک لیتے تو میں کیا بگاڑ لیتا ۔کیوں کہ بیرونی امیدوار تو بے چارہ ہوتا ہی ہے بغیر ' چارے ' کا ۔:blacksheep: )

مشاغل کی ضرورت انہيں ہوتی ہے جن کے پاس جینے کے تمام لوازمات بدرجہ اتم موجود ہوں ۔ ہمارے غم روزگار نے مشاغل کا شوق پالنے کا موقع ہی نہيں دیا ۔
سو لے دے کر ایک مطالعہ ہی ایک ایسا مشغلہ ہے جسے امیر غریب کی تفریق کئے بغیر اپنایا جا سکتا ہے ۔

میرا خیال ہے کراچی یونی ورسٹی شہر کراچی میں ہے نا ۔ :onthephone:
ہاں ہاں بالکل تو اس حساب تو کراچیائی ہوا نا ۔
لیجیے جناب مسئلہ، حل میں کراچی سے ہوں ۔
 

محمدعمر

محفلین
نور بھائی خوش آمدید
آپ کی تحاریر دوسرے فورمز پر دیکھی ہیں کافی معلوماتی ہوتی ہیں
امید ہے یہاں پر بھی اچھی اور مفید معلومات شیئر کرتے رہیں گے

ویسے آپ نے پہلی پوسٹ ہی تعارف کی پیش کر دی ایک ہم ہیں کہ آج تک تعارف نہیں کروایا
 

نورالدین

محفلین

نورالدین

محفلین
نور بھائی خوش آمدید
آپ کی تحاریر دوسرے فورمز پر دیکھی ہیں کافی معلوماتی ہوتی ہیں
امید ہے یہاں پر بھی اچھی اور مفید معلومات شیئر کرتے رہیں گے
ویسے آپ نے پہلی پوسٹ ہی تعارف کی پیش کر دی ایک ہم ہیں کہ آج تک تعارف نہیں کروایا
شکریہ جناب ۔
میں اردو فورمز پر اکثر اپنے تجربے کی معلوماتی باتیں شیئر کرتا ہوں
تا کہ کہیں عمر کی نقدی ختم ہونے سے پہلے پہلے علم کے چراغ دوسروں کے لیے جلا جاؤں ۔
کیوں کہ تھریڈ رپلائی ، گاہک اور موت کا کوئی بھروسہ نہيں کہ کب آجائيں ۔:clock:
تعارف تو خیر میں بھی پیش نہیں کرنا چاہ رہا تھا مگر سوچا کہ
اس کار جہاں اپنی ذات کی تکمیل تو نہيں کر سکے تو کیا ہوا
محفل پر اپنی پروفائل کی تکمیل کر لیتے ہیں اور
پھر میں نے دیکھا اس کے ساتھ ہی میرا پروفائل ۱۰۰ ٪ مکمل ہو گیا ۔ :dancing:

اب آپ کی پروفائل صد فیصد مکمل ہے، ہمیں امید ہے کہ اس بزم میں آپ کا وقت اچھا گزرے گا۔
 

نورالدین

محفلین
اردو محفل میں خوش آمدید۔
وعلیکم السلام ، خوش آمدید جناب
خوش آمدید نور بھائی۔ :) :welcome:
خوش آمدید۔ ماشاء اللہ ’دھماکہ خیز‘ انٹری کی ہے۔
تمام محفلین کرام کا اجتماعی طور پر بے حد شکریہ ۔ بہت بہت شکریہ ۔ بے انتہا شکریہ ۔
 
Top