تعارف السلام علیکم!

محبوب عالم

محفلین
میں یہاں کا جدید صارف ہوں. مجھے یہاں کا ماحول بہت پسند آیا.
تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ اُردو ویکی پیڈیا، جو کہ ایک آزاد انسائیکلوپیڈیا ہے، کو صارفین کی ضرورت ہے. آزاد کا مطلب یہ ہے کہ آپ بغیر ممبر بنے مضامین میں ترمیم کرسکتے ہیں. اُردو ویکی پیڈیا کو آپ جیسے ذہین اُردو نگاروں کی سخت ضرورت ہے. لہٰذا، ابھی اُردو ویکی پر مضامین لکھنا شروع کیجئے. پتہ ہے:
http: // ur. wikipedia. org
مزید معلومات کیلئے مجھ سے رابطہ رکھ سکتے ہیں. شکریہ
 

دوست

محفلین
جی آیاں نوں۔
اردو وکی کے بارے میں ہم اچھی طرح‌ جانتے ہیں۔ اس پر مضمون باقاعدگی سے نہیں لکھتے تو اسے ہماری کام چوری سمجھا جائے جیسا کہ عمومًا ہماری قومی عادت ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
خوش آمدید محبوب عالم
وکی پیڈیا پر مضامین کئی لوگوں نے یہاں بھی لکھے ہیں، لیکن یہ بھی درست ہے کہ وہاں کمپوٹنگ کی اصطلاحات کے جغادری ترجمے کئے جاتے ہیں جو ہم میں سے اکثر ارکان کو پسند نہیں آتے۔ اس لئے احتراز کرتے ہیں۔
لیکن یہ بتائیں کہ کیا کوئی کمیٹی ہے جس نے یہ عجیب و غریب اصطلاحات بنائی ہیں؟ جیس یہاں ان کا استعمال کرتے ہیں تو ہم جیس کی بات اب سمجھ تو جاتے ہیں لیکن دنیا میں کوئی ایک شخص بھی۔۔ بشمول آپ کے، عام بول چال میں شمارندہ کہتا ہوگا؟؟
 

مغزل

محفلین
شکریہ محبوب عالم صاحب ۔۔۔
بندہ وہاں باقائدہ رکن ہے ،، ان دنوں بجلی کی عدم دستیابی
کی وجہ سے حاضری کم ہوگئی ہے انشااللہ حاضر ہوتا رہوں گا۔
 

امکانات

محفلین
خوش امدید محبوب عالم بھائی میں ایک کالم نگار ہوں حالات حاضرہ پر لکھتا ہوں ہماری خدمات اگر اپ کو ضرورت ہوں ہم حاضر ہیں
 

طالوت

محفلین
خوش آمدید محبوب
آپ ایک مشہور اداکار کے ہم نام ہے کافی عرصے بعد سنا یہ نام اچھا لگا
وسلام
 

پپو

محفلین
جس کا عالم محبوب ہو وہ یقیناًمحبوب ہی ہوگا جی آیاں نوں امید ہے محبتوں میں اضافہ کا باعث ہونگے
 
Top