تعارف السلام علیکم ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ

میرا تعلق لاہورکےایک سرحدی گاؤں پڈھانہ سے ہے۔ میں بنیادی طور پر زمیندار ہوں۔ آجکل ملیشیا میں ایک منی مارکیٹ میں کام کر رہا ہوں۔ سادہ سا آدمی ہوں۔ کوئی زیادہ پڑھا لکھا نہیں۔ کمپیوٹر کا بھی کوئی خاص تجربہ نہیں۔ اگر آپ دوستوں کا تعاون حاصل رہا تو امید ہے سیکھ جاؤں گا۔
 

مغزل

محفلین
میرا تعلق لاہورکےایک سرحدی گاؤں پڈھانہ سے ہے۔ میں بنیادی طور پر زمیندار ہوں۔
آجکل ملیشیا میں ایک منی مارکیٹ میں کام کر رہا ہوں۔ سادہ سا آدمی ہوں۔ کوئی زیادہ پڑھا لکھا نہیں۔ کمپیوٹر کا بھی کوئی خاص تجربہ نہیں۔
اگر آپ دوستوں کا تعاون حاصل رہا تو امید ہے سیکھ جاؤں گا۔
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاۃ
محترمی و مکّری محمد حنیف سندھو صاحب اردو محفل میں صمیمِ قلب سے خوش آمدید،
آپ کے بارے میں مختصراََ جان کر خوشی ہوئی ، مناسب خیال کیجے تو اپنے بارےمیں مفصل معلومات فراہم کیجے ، مشاغل ، غیر پیشہ ورانہ مصروفیات کیا ہیں۔
ہمیں امید ہے کہ محفل سے یقیناَ فیض پائیں گے اور ہم سب آ پ سے فیوض و برکات سمیٹنے میں مصروف رہیں گے ۔کسی بھی نوع کی مدد درکار ہو تو حکم کیجے گا۔
نیاز مند
م۔م۔مغل ؔ
 

مہ جبین

محفلین
السلام علیکم حنیف بھائی
محفل میں خوش آمدید
امید ہے کہ آپ کو یہاں کا علم دوست ماحول پسند آئے گا
 

شمشاد

لائبریرین
حنیف صاحب اردو محفل میں خوش آمدید

محمد حنیف سندھو جٹ صاحب آف ملیشیا اردو محفل میں آپکو خوش آمدید۔
انہوں نے کہیں بھی جٹ کا ذکر نہیں کیا، آپ نے کیسے جان لیا کہ ان کا تعلق جٹ برادری سے ہے؟ یا آپ ان کو ذاتی طور پر جانتے ہیں؟
 

زلفی شاہ

لائبریرین
شمشاد بھائی! یہ سب کچھ اس کے تعارف میں موجود ہے۔ میرے بھائی سندھو پاکستان میں جٹوں کی الوں میں سے ایک ال ہے، جیسے کاہلوں،سندھو، ڈھلوں، سرسنگیا، ورک وغیرہ وغیرہ۔ سمجھ گئے کہ نہیں؟؟؟؟
 

شمشاد

لائبریرین
حنیف صاحب جب آپ بنیادی طور پر زمیندار ہیں، تو زمینداری چھوڑ کر پردیس میں ایک منی مارکیٹ میں کام کرنا زیادہ فائدے مند ہے کیا؟
 

زلفی شاہ

لائبریرین
شمشاد بھائی! آپ بھی اب مجھے زمیندار لگنے لگے ہیں ۔ اگر یہی سوال میں حنیف صاحب کی طرف سے اٹھا کر اس سوال کا رخ آپ کی طرف کر دوں تو آپ کا جواب کیا ہوگا۔ یاد رہے درست جواب پر ہی سو نمبر دیئے جائیں گے۔
 

شمشاد

لائبریرین
شمشاد بھائی! آپ بھی اب مجھے زمیندار لگنے لگے ہیں ۔ اگر یہی سوال میں حنیف صاحب کی طرف سے اٹھا کر اس سوال کا رخ آپ کی طرف کر دوں تو آپ کا جواب کیا ہوگا۔ یاد رہے درست جواب پر ہی سو نمبر دیئے جائیں گے۔

بھائی جی میں نہ تو زمیندار ہوں، نہ سرمایہ دار

پاکستان میں حکومت کے ایک محکمے میں کلرکی کرتا تھا، جس میں اوپر کی آمدنی بھی نہیں تھی، اور حکومت محکمے میں کلرک کی تنخواہ کا آپ کو بخوبی علم ہو گا۔ دوسرا یہ کہ یہاں نے آنے کا ویزہ ایک مہربان نے مفت میں دلا دیا تھا تو کیوں نہ موقع سے فائدہ اٹھاتا۔
 

شمشاد

لائبریرین
ایک بات سمجھ میں نہیں آئی کہ سوال حنیف صاحب سے ہو رہے ہیں اور جواب شاہ جی کی طرف سے آ رہے ہیں۔ یہ چکر کیا ہے آخر؟
 

زلفی شاہ

لائبریرین
شمشاد بھائی! چکروں میں نہ پڑیں۔ سادہ سی بات ہے ، حنیف صاحب ہماری منی مارکیٹ میں کام کرتے ہیں اور میری ہی ترغیب پر اس محفل کو جوائن کیا ہے۔ کیا سمجھے!!!!!! ہاہاہاہاہاہوہاہی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
تو انہیں بھی تو موقع دیں کہ وہ محفل میں آئیں یا آپ ان کی راہ رکاوٹیں ہی ڈالتے رہیں گے۔
 
Top