الخط الامیری؛امیری فونٹ

الف نظامی

لائبریرین
banner.jpg
فونٹ ڈیزائنر: خالد حسنی
 
آخری تدوین:
انہی صاحب نے ایک نستعلیق فونٹ بھی بنایا ہے، وہ بھی کافی اچھا ہے۔ اور لطف کی بات یہ ہے کہ اس وقت جب ویکیمیڈیا کی لیگل ٹیم نے اجازت نامہ کی وجہ سے تمام نستعلیق فونٹس کو قبول کرنے سے انکار کردیا تھا (بشمول تاج نستعلیق)، ایسے وقت میں ان کا بنایا ہوا نستعلیق اور ایک مزید نستعلیق فونٹ کافی دنوں تک زیر بحث رہے اور اب بھی ان پر گفتگو جاری ہے :) :)
 
آخری تدوین:
لیکن اس فونٹ کا جائزہ اس بات کو ذہن میں رکھ کر کیا جائے کہ اس کو عربی والوں کے لیے تیار کیا گیا ہے نہ کہ اردو والوں کے لیے :) :)
 
نبیل

تکنیکی معاون
میں نے اب نوٹ کیا ہے کہ یہ فونٹ نفیس نستعلیق سے ہی اخذ کیا گیا ہے۔
 
دوست

محفلین
اگر نفیس نستعلیق کی بنیاد پر بنا فونٹ قبول ہے تو نفیس نستعلیق کیوں قبول نہیں جی؟
 
arifkarim

معطل
کم از کم میرے لیے تو یہ نئی خبر ہے۔
برائے توجہ arifkarim

محفل پر خوش آمدید، نبیل بھائی! :)
یہ فانٹ وہی نفیس نستعلیق ہی ہے بس اسکو عربی دانوں کیلئے تھوڑا تبدیل کیا گیا ہے:
https://github.com/khaledhosny/hussaini-nastaleeq/blob/master/README.md

جہا ں تک اس امیری فانٹ کا تعلق ہے تو اسکا ایک ورژن مزید فنکشنز کیساتھ انڈیزائن کے تصمیم پیکیج میں بھی موجود ہے:
tasmeempubfontcompare.jpg

http://aramedia.com/tasmeempublisher.htm
 
سعادت

تکنیکی معاون
یہ فونٹ مجھے ذاتی طور پر بہت پسند ہے، اور اپنے بلاگ پر اسے استعمال بھی کرتا ہوں (نفیس نستعلیق کے ساتھ یہ خوب جچتا ہے۔ :) ) گوگل فونٹس کے ارلی ایکسس فونٹس میں بھی یہ شامل ہے (گو وہاں اس کا ایک پرانا ورژن ہوسٹڈ ہے)۔ اس کے خالق، خالد حسنی، آزاد مصدر سوفٹویئرز کے حلقوں میں کافی فعال رہتے ہیں۔ XeTeX کے حالیہ ورژن میں حرف باز شیپنگ انجن کی انٹگریشن خالد حسنی ہی کا کارنامہ ہے۔

انہی صاحب نے ایک نستعلیق فونٹ بھی بنایا ہے، وہ بھی کافی اچھا ہے۔ اور لطف کی بات یہ ہے کہ اس وقت جب ویکیمیڈیا کی لیگل ٹیم نے اجازت نامہ کی وجہ سے تمام نستعلیق فونٹس کو قبول کرنے سے انکار کردیا تھا (بشمول تاج نستعلیق)، ایسے وقت میں ان کا بنایا ہوا نستعلیق اور ایک مزید نستعلیق فونٹ کافی دنوں تک زیر بحث رہے اور اب بھی ان پر گفتگو جاری ہے :) :)
اس بحث کا ربط فراہم کریں گے؟ دلچسپ معلوم ہوتی ہے۔ :)

جی عربی ویکی کے متحرک صارف، اس وقت عربی ویکی کا ڈیفالٹ فونٹ یہی ہے۔ نستعلیق فونٹ کا نام حسنی نستعلیق ہے، جو یہاں دیکھا جاسکتا ہے۔
میں نے اب نوٹ کیا ہے کہ یہ فونٹ نفیس نستعلیق سے ہی اخذ کیا گیا ہے۔
جی ہاں، حسینی نستعلیق، نفیس نستعلیق کا ”فورک“ ہے۔ :)

[...]
جہا ں تک اس امیری فانٹ کا تعلق ہے تو اسکا ایک ورژن مزید فنکشنز کیساتھ انڈیزائن کے تصمیم پیکیج میں بھی موجود ہے:
tasmeempubfontcompare.jpg

http://aramedia.com/tasmeempublisher.htm
تصمیم—یا ڈیکوٹائپ ACE—کے لیے بنایا گیا امیری، اور خالد حسنی کا امیری، دو مختلف فونٹس ہیں۔ یہ دونوں ڈیزائنز قاہرہ کے بولاق پریس (جو امیریہ پریس کے نام سے بھی جانا جاتا تھا) کے تخلیق کردہ نسخ فونٹ کے revivals ہیں، لیکن ڈیکوٹائپ کا امیری فونٹ مریم سمرز نے ڈیزائن اور ڈرا کیا ہے (اور غالباً صرف ACE یا تصمیم ہی کے لیے دستیاب ہے)، جبکہ خالد حسنی کا امیری اوپن ٹائپ (اور آزاد مصدر) فونٹ ہے۔ (ان دونوں فونٹس کے انگریزی ہجے بھی مختلف ہیں: ڈیکوٹائپ کا فونٹ Emiri ہے، جبکہ خالد حسنی کا فونٹ Amiri۔)
 
اس بحث کا ربط فراہم کریں گے؟ دلچسپ معلوم ہوتی ہے۔ :)
جی بالکل، اردو ویکیپیڈیا کی رائے شماری اس ربط پر، دیکھیں اور ویکیمیڈیا پر موجود گفتگو اس ربط اور اس ربط پر دیکھ سکتے ہیں :)
دوسرے ربط پر خود شاکر صاحب نے بھی وضاحت کی تھی لیکن وہ بھی قبول نہیں ہوسکی۔ :) :)
 
قیصرانی

کیا گوگل ٹرانسلیٹ نے درست ترجمہ کیا تھا؟
 
arifkarim

معطل
تصمیم—یا ڈیکوٹائپ ACE—کے لیے بنایا گیا امیری، اور خالد حسنی کا امیری، دو مختلف فونٹس ہیں۔ یہ دونوں ڈیزائنز قاہرہ کے بولاق پریس (جو امیریہ پریس کے نام سے بھی جانا جاتا تھا) کے تخلیق کردہ نسخ فونٹ کے revivals ہیں، لیکن ڈیکوٹائپ کا امیری فونٹ مریم سمرز نے ڈیزائن اور ڈرا کیا ہے (اور غالباً صرف ACE یا تصمیم ہی کے لیے دستیاب ہے)، جبکہ خالد حسنی کا امیری اوپن ٹائپ (اور آزاد مصدر) فونٹ ہے۔ (ان دونوں فونٹس کے انگریزی ہجے بھی مختلف ہیں: ڈیکوٹائپ کا فونٹ Emiri ہے، جبکہ خالد حسنی کا فونٹ Amiri۔)

شکریہ سعادت۔ اسی مریم سمرز نے ایک نستعلیق فانٹ بھی بنایا ہے جو کہ اے سی ای انجن یا تصمیم میں بہت اچھا کام کرتا ہے آٹو کرننگ کیساتھ۔ میں نے ایک بار اسکے خالق تھامس مائیلو سے بات کی تھی کہ اگر اس آٹو کرننگ ٹیکنالوجی کو دیگر اوپن ٹائپ فانٹس جیسے جمیل نوری نستعلیق میں استعمال کیا جا سکے تو انکا کہنا تھا کہ شاید ایسا ممکن نہ ہوگا کیونکہ انکی ٹیکنالوجی محض کیریکٹر بیسڈ ہے جبکہ انپیج میں جو آٹو کرننگ ہے وہ ترسیمہ بیسڈ ہے۔ یہ دیکھیں مریم سمرز کا ڈیکوٹائپ نستعلیق جو کوئی سا بھی نستعلیقی جوڑ ڈیجیٹل طور پر لگا سکتا ہے، کرننگ ، نقاط اور اعراب کیساتھ!
4b0a236a9c239e0f1d83f6dd8a3c7c74ecb626bd.png
 
جی، عارف۔ ڈیکوٹائپ نستعلیق کا تو میں ایک عرصے سے مداح ہوں۔ آپ نے جو نمونہ پوسٹ کیا ہے، اس میں موجود نظم کا سکرین شاٹ میں نے ایک دوسری لڑی میں بھی شیئر کیا تھا۔ :)
 
Top