تعارف التباس: مختصر تعارف

فلک شیر

محفلین
نام: فلک شیرچیمہ
سن پیدائش: 1983
مسکن: چناب کنارے ایک چھوٹا سا دیہہ،ورپال
تعلیم: انگریزی ادبیات و لسانیات میں ماسٹرز
مصروفیت: کچھ عرصہ لاہور کے قریب "Etonian Model" پہ قائم ایک روایتی پبلک سکول میں وقت گزارا ۔ لیکن والد گرامی کے شدید اصرار پہ واپس اپنے گاؤں میں آ کے نیم فراغت کی زندگی بسر کرتا ہوں۔ زمینوں کی دیکھ ریکھ بزرگوار خود کرتے ہیں، اور میں کتابیں پڑھا کرتا ہوں۔ مجھے حکم ہے کہ بس اُن کے پاس رہوں۔اکیلا بھائی ہوں...اور بھائی بہن نہیں ہیں....سو اُن کی خدمت میں رہنا ضروری ہے۔ ویسے بھی بڑے شہروں کے نام پہ استادہ عمارتوں کے جنگلات میں جانے کیوں دم گھٹتا ہے۔
مشاغل: اُردو، انگریزی، پنجابی، سرائیکی ادب ......خطاطی......تراجم......
محفل: یہاں کا ماحول اچھا لگا...علم و ہنر کے حوالہ سے بھی اور gender respect کے ضمن میں بھی....
 
السلام علیکم۔ جی آیاں نوں، چیمہ صاحب۔
کیہ پڑھدے رہندے او، ذرا ایہ وی دسو نا!۔
والٹر ڈی لا میئر دیاں نظماں ای سمجھا چھڈو کسے ویلے!۔ خاص کر ’’دی لسنرز‘‘۔
 
KwULv.png
 

فلک شیر

محفلین
السلام علیکم۔ جی آیاں نوں، چیمہ صاحب۔
کیہ پڑھدے رہندے او، ذرا ایہ وی دسو نا!۔
والٹر ڈی لا میئر دیاں نظماں ای سمجھا چھڈو کسے ویلے!۔ خاص کر ’’دی لسنرز‘‘۔
جی تہاڈی محبت! آسی صاحب....
پڑھن دا دعوٰی اے.....پڑھان دا نہیں.....:)
 

تلمیذ

لائبریرین
پنجابی زبان سےپیا ررکھنے والے ایک اور دوست کو محفل پر خوش آمدید! توقع ہے یہاں پر گزارا ہوا وقت آپ کے لئے بہت خوشگوار اور ہمارے لئےنت نیاپنجابی کلام پڑھنے کا ذریعہ رہے گا۔' التباس' ایک غیر مانوس سا لفظ ہے چیمہ صاحب، تھوڑی وضاحت کر دیں۔
 
لسانیات بڑی ظالم چیز اے۔ جناب @تلمیذ، جناب نیرنگ خیال!

التباس (مادہ: ل ب س) باب: افتعال ۔ ایک چیز، بات، امر، صورت کو دوسری چیز، بات، امر، صورت سے اس طرح ملا دینا کہ امتیاز مشکل ہو جائے۔ ’’لباس‘‘ اِسی سے ہے، ایک چیز جو دوسری کو چھپا لے۔
اس سے کسی قدر مختلف معانی ’’تلبیس‘‘ کے ہیں۔ اصطلاحاً: باطل کو حق اور ناجائز کو جائز بنا کر پیش کرنا، یا اس کی کوشش کرنا۔
واللہ اعلم۔


توجہ جناب التباس
 
Top