اقتصادنا

گرائیں

محفلین
گو کہ اقتصآدی یا معاشی قسم کے مضامین میں میری دلچسپی کبھی بھی نہیں رہی، مگر کچھ ذاتی تجربوں کے بعد مجھے اب اقتصادیات کے بارے میں اسلامی نقطہ نظر معلوم کرنے کا شوق ہو گیا ہے۔ جسٹس تقی عثمانی کی کچھ مختصر تصنیفات ہیں میرے پاس، اور مولانا امین احسن اصلاحی کی کتاب اسلامی معاشیات بھی پڑھنی ہے مجھے، مگر یہ دھاگہ میں نے اس لئے شروع کیاہے کہ مجھے آیت اللہ محمد باقر الصدر کی کتاب اقتصادنا کا اردو یا انگریزی ترجمہ چاہئے۔

اس کا عربی متن تو میں ایک زپ فائل کی صورت میں انٹرنیٹ سے اتار ہی چکا ہوں۔مگر عربی زبان سے میری شدبد معمولی ہی ہے۔ کیا کوئی دوست مدد کر سکتا ہے اس بارے میں؟
 
الف نظامی

لائبریرین

اجمالی فہرست

باب اول
اسلامی معاشیات کی اساس اور ارتقاء

باب دوم
اسلامی نظام معیشت کے بنیادی اصول و ضوابط

باب سوم
اسلام کا تصور مال

باب چہارم
اسلام کا تصور ملکیت

باب پنجم
انفاق فی المال

باب ششم
اسلامی معیشت میں امداد باہمی اور کفالت عامہ کا نظام

باب ہفتم
زمین ، زراعت اور مزارعت

باب ہشتم
تجارت ، شراکت اور مضاربت

باب نہم
صنعت اور لیبر پالیسی قرآن و سنت کے آئینے میں

باب دہم
اسلامی معاشی نظام کی تنفیذ

تفصیلی فہرست یہاں ملاحظہ کیجیے
 
گرائیں

محفلین
یہ پی ڈی ایف ملی ہے مجھے پاکستان میں اسلا می بینکینگ کی موجودہ حالت کے بارے میں۔ گو کہ یہ کتاب 1995 میں شائع ہوئی تھی، میرے علم میں کوئی ایسی اطلاع نہیں کہ اس کے بعد اسلامی بینکاری کے سلسلے میں کوئی اہم پیش رفت ہوئی ہو۔
 
جناب من السلام علیکم

اسلامی معاشیات و اقتصادیات کے حوالے سے میرے پاس کافی مواد اور کتب کی فہرستیں ہیں جن حضرات کو ضرورت ہو وہ مجھے بتا دیں ان شائ اللہ انہیں مطلوبہ چیز اپ لوڈ کر دی جائے گی۔
دوسری بات یہ ہے کہ گوگل مترجم سےاگر ترجمہ کروائیں گے بھی تو اس سے مصنف کا مقصود واضح نہیں ہو گا اس لئے کہ وہ ایک مشینی مترجم ہے جس میں غلطی کا امکان بہر حال ہے اور وہ مطالب و مقاصد کو اس طرح سمجھ بھی نہیں سکتا جس طرح ایک انسان سمجھ سکتا ہے۔

[/ng]
 
ابوشامل

ڈاکٹر صاحب محفل پر خوش آمدید ۔۔۔۔۔ امید ہے اپنا تعارف ضرور کروائیں گے۔
 
Top