اقتباس از آب حیات

ماہی احمد

لائبریرین
ﮨﺮ ﺑﺎﺭ ﺳﺎﻻﺭ ﮐﻮ ﮔﮭﺮ ﻣﯿﮟ داخل ﮨﻮﺗﮯ ﺩﯾﮑﮫ ﮐﺮ
ﻭﮦ ﺑﮯ ﺣﺪ ﺧﻮﺷﯽ ﺳﮯ ﮨﺎﺗﮫ ﭘﺎﺅﮞ مارتا . . . . ﺳﺎﻻ . . . . ﺳﺎﻻ
چلاتے ﮨﻮﺋﮯ ﺍﺱ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﺟﺎﻧﮯ ﮐﯽ ﮐﻮﺷﺶ ﮐﺮﺗﺎ ﺗﮭﺎ
. . . ﯾﮧ ﭘﮩﻼ ﻟﻔﻆ تها جو ﺍﺱ ﻧﮯ ﺑﻮﻟﻨﺎ ﺷﺮﻭﻉ ﮐﯿﺎ ﺗﮭﺎ . . .
." ﺑﯿﭩﺎ ﺑﺎﺑﺎ "ﭘﮩﻠﯽ ﺑﺎﺭ ﺳﺎﻻﺭ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﻭﮦ ﻟﻔﻂ ﺳﻦ ﮐﺮ
ﮨﻨﺴﯽ ﺳﮯ ﺑﮯ حال ﮨﻮﻧﮯ ﮐﮯ ﺑﺎ وجود ﺍﻣﺎﻣﮧ ﻧﮯ ﺍﺱ ﻟﻔﻆ ﮐﻮ ﺑﺪﻟﻨﮯ ﮐﯽ ﮐﻮﺷﺶ ﮐﯽ ﺗﮭﯽ
. . .ﺑﺎ . . . . ﺑﺎ . . . ." ﺳﺎ . . . . ﻻ " . . . .
حمین ﻧﮯ ﻣﺎﮞ ﮐﯽ ﻣﺤﻨﺖ ﭘﺮ ﭘﺎﻧﯽ پهیرتے هوئے
وہی ﻟﻔﻆ ﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﮐﯿﺎ ﺟﻮ ﻭﮦ ﺳﺎﻻﺭ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﻣﺎﮞ ﮐﻮ ﭘﮑﺎﺭﺗﮯ ﺳﻨﺘﺎ ﺗﮭﺎ
. . . ." ﺗﻢ ﺍﺳﮯ ﺑﺎﺑﺎ ﻣﺖ ﺳﮑﮭﺎﺅ ﺻﺮﻑ "ر" ﻟﮕﻮﺍ ﺩﻭ
ﻣﯿﺮﮮ ﻧﺎﻡ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ...
.. ﯾﮧ ﺑﮭﯽ ﻏﻨﯿﻤﺖ ﮨﻮ ﮔﺎ ﻣﯿﺮﺍ ﻟﯿﮯ
....
ﺁﺏِ ﺣﯿﺎﺕ
عمیرہ احمد
 
متن پڑھتے ہوئے تو میں پریشان ہی گیا تھا کہ محمد حسین آزاد صاحب کی "آبِ حیات"میں یہ ترمیم کس نے کر دی۔ آخر پر مصنفہ کانام پڑھ کر سکھ کا سانس لیاکہ یہ عمیرہ صاحبہ کا کارنامہ ہے۔
 

فرقان احمد

محفلین

تجمل حسین

محفلین
دھوم تو بہت ہے آب حیات کی، مگر میں نے ابھی پڑھا نہیں، مکمل ہو جائے پھر ایک ہی بار پڑھوں گی. :)
یہی حال ادھر ہے۔ میں نے چند اقساط پڑھی ہیں اب باقی مکمل ہونے کے بعد ہی پڑھوں گا ان شاءاللہ۔ اور ابھی پیرکامل بھی نہیں پڑھا۔
خواتین میں دو ہی تو رائٹرز اتنا اچھا لکھتی ہیں۔ ایک نمرہ احمد اور ایک عمیرہ احمد صاحبہ۔
اب انتظار ہے ماہی احمد کے لکھنے کی۔ :)
 

ماہی احمد

لائبریرین
یہی حال ادھر ہے۔ میں نے چند اقساط پڑھی ہیں اب باقی مکمل ہونے کے بعد ہی پڑھوں گا ان شاءاللہ۔ اور ابھی پیرکامل بھی نہیں پڑھا۔
خواتین میں دو ہی تو رائٹرز اتنا اچھا لکھتی ہیں۔ ایک نمرہ احمد اور ایک عمیرہ احمد صاحبہ۔
اب انتظار ہے ماہی احمد کے لکھنے کی۔ :)
پیر کامل ضرور پڑھیں بہت اچھا ہے. آپ نے مصحف پڑھا ہے؟ وہ بھی بہت اچھا ہے، اگر نہیں پڑھا تو ضرور پڑھئیے گا بہت اچھا ہے.
ماہی احمد کو خود بھی بہت انتظار ہے... :)
 

ماہی احمد

لائبریرین
اچھا!! یعنی ابھی سلسلہ وار چل رہا ہے۔ پیرِکامل تو زبردست تھا، یہ بھی اچھا ہو گا۔
جہاں تک مجھے لگتا ہے، پیر کامل جیسا اچھا نہیں ہے... مطلب اچھا ہے لیکن پیر کامل کی بات ہی اور تھی... یا شاید وہ پہلا ناول تھا جو میں نے پڑھا اس لئیے مجھے ایسا لگتا ہے... :)
 

محمد امین

لائبریرین

ماہی احمد

لائبریرین
نمرہ کو نہیں پڑھا۔ بیگم نے عمیرہ کا پیر کامل پڑھا تھا تو ہمیں بالکل اچھا نہیں لگا۔ بانو قدسیہ تو کافی اچھی لکھاری ہیں۔
پڑھا بیگم نے اچھا آپ کو نہیں لگا؟ سمجھ نہیں آئی.
سب کی اپنی اپنی پسند ہوتی ہے :) بعض لوگوں کو عمیرہ احمد کے ناول سرے سے ہی پسند نہیں.
 

ماہی احمد

لائبریرین
نمرہ کو نہیں پڑھا۔ بیگم نے عمیرہ کا پیر کامل پڑھا تھا تو ہمیں بالکل اچھا نہیں لگا۔ بانو قدسیہ تو کافی اچھی لکھاری ہیں۔
نمرہ احمد کو بھی پڑھیں مگر ان کے بارے میں بعض لوگوں کی رائے ہے کہ ناول کو بہت اونچائی تک لے جا کر دھکا دے دیتی ہیں، یعنی gradually اختتام نہیں کرتیں جو کہ عجیب لگتا ہے کچھ ناولز میں.
 

زیک

مسافر
Top