اقبال عظیم اقبال عظیم " گِلہ تو آپ سے ہے اور بے سبب بھی نہیں "

طارق شاہ

محفلین
غزل
پروفیسراقبال عظیم
گِلہ تو آپ سے ہے اور بے سبب بھی نہیں
مگر اِرادۂ اظہار زیرِ لب بھی نہیں
میں چاہتا ہوں کہ اپنی زباں سے کچھ نہ کہوں
میں صاف گو ہوں، مگر اتنا بے ادب بھی نہیں
جفا کی طرح، مجھے ترکِ دوستی بھی قبول
ملال جب بھی نہ تھا مجھ کو، اور اب بھی نہیں
گزر گیا وہ طلبگاریوں کا دَور بخیر
خدا کا شُکر، کہ اب فرصتِ طلب بھی نہیں
مزاجِ وقت سے تنگ آچکا ہے میرا ضمیر
مِرے اصول بدل جائیں تو عجب بھی نہیں
گئے دنوں کا فسانہ ہے اب ہمارا وجود
وہ مفلسی بھی نہیں ہے، وہ روزوشب بھی نہیں
جواب دوں گا میں، کچھ مجھ سے پوچھ کردیکھو
ابھی میں ہوش میں ہوں ایسا جاں بہ لب بھی نہیں
حسب نسب کی جو پوچھو تو شجرہ پیش کروں
کتاب کوئی نہیں ہے، مِرا لقب بھی نہیں
اقبال عظیم
 
زبیر مرزا

محفلین
واہ بہت خوب جناب - یوں تو پوری غزل لاجواب ہے مگر یہ شعر تو حاصل غزل ہے

مکرمی زحال میاں!
انتخاب پر اس پذیرائی اور مذکورہ بالا شعر کے خصوصی ذکر اور ستائش پر آپ کا ممنوں ہوں
دلی خوشی ہوئی کہ میری یہ منتخبہ غزل آپ کو پسند آئی
تشکّر
بہت خوش رہیں
 
الشفاء

لائبریرین
میں چاہتا ہوں کہ اپنی زباں سے کچھ نہ کہوں
میں صاف گو ہوں، مگر اتنا بے ادب بھی نہیں
جفا کی طرح، مجھے ترکِ دوستی بھی قبول
ملال جب بھی نہ تھا مجھ کو، اور اب بھی نہیں
واہ۔۔۔ خوبصورت کلام۔۔۔ زبردست انتخاب۔۔۔
 
سید زبیر

محفلین
جواب دوں گا میں، کچھ مجھ سے پوچھ کردیکھو
ابھی میں ہوش میں ہوں ایسا جاں بہ لب بھی نہیں
بہت خوب ۔۔۔۔۔ جزاک للہ
 
طارق شاہ

محفلین
میں چاہتا ہوں کہ اپنی زباں سے کچھ نہ کہوں
میں صاف گو ہوں، مگر اتنا بے ادب بھی نہیں
جفا کی طرح، مجھے ترکِ دوستی بھی قبول
ملال جب بھی نہ تھا مجھ کو، اور اب بھی نہیں
واہ۔۔۔ خوبصورت کلام۔۔۔ زبردست انتخاب۔۔۔
اظہارِ خیال، پذیرائیِ کلام اور دادِ انتخاب پر، آپ کا ممنون ہوں
مُسّرت ہوئی کہ انتخاب آپ کو پسند آیا
بہت شاداں رہیں
 
طارق شاہ

محفلین
جواب دوں گا میں، کچھ مجھ سے پوچھ کردیکھو
ابھی میں ہوش میں ہوں ایسا جاں بہ لب بھی نہیں
بہت خوب ۔۔۔ ۔۔ جزاک للہ
سید صاحب!
پیشکش باعثِ مسّرت ہوئی جو انتخاب آپ کو پسند آیا
اظہارِ خیال اور داد کے لئے تشکّر
بہت خوش رہیں
 
مہ جبین

محفلین
گزر گیا وہ طلبگاریوں کا دَور بخیر
خدا کا شُکر، کہ اب فرصتِ طلب بھی نہیں
مزاجِ وقت سے تنگ آچکا ہے میرا ضمیر
مِرے اصول بدل جائیں تو عجب بھی نہیں
ماشاءاللہ بہت عمدہ کلام پیش کیا ہے آپ نے طارق شاہ بھائی
 
نگار ف

محفلین
حسب نسب کی جو پوچھو تو شجرہ پیش کروں
کتاب کوئی نہیں ہے، مِرا لقب بھی نہیں
بہت اعلیٰ!
 
جنید اقبال

محفلین
غزل
پروفیسراقبال عظیم
گِلہ تو آپ سے ہے اور بے سبب بھی نہیں
مگر اِرادۂ اظہار زیرِ لب بھی نہیں
میں چاہتا ہوں کہ اپنی زباں سے کچھ نہ کہوں
میں صاف گو ہوں، مگر اتنا بے ادب بھی نہیں
جفا کی طرح، مجھے ترکِ دوستی بھی قبول
ملال جب بھی نہ تھا مجھ کو، اور اب بھی نہیں
گزر گیا وہ طلبگاریوں کا دَور بخیر
خدا کا شُکر، کہ اب فرصتِ طلب بھی نہیں
مزاجِ وقت سے تنگ آچکا ہے میرا ضمیر
مِرے اصول بدل جائیں تو عجب بھی نہیں
گئے دنوں کا فسانہ ہے اب ہمارا وجود
وہ مفلسی بھی نہیں ہے، وہ روزوشب بھی نہیں
جواب دوں گا میں، کچھ مجھ سے پوچھ کردیکھو
ابھی میں ہوش میں ہوں ایسا جاں بہ لب بھی نہیں
حسب نسب کی جو پوچھو تو شجرہ پیش کروں
کتاب کوئی نہیں ہے، مِرا لقب بھی نہیں
اقبال عظیم

بہت اچھا انتخاب
 
طارق شاہ

محفلین
گزر گیا وہ طلبگاریوں کا دَور بخیر
خدا کا شُکر، کہ اب فرصتِ طلب بھی نہیں
مزاجِ وقت سے تنگ آچکا ہے میرا ضمیر
مِرے اصول بدل جائیں تو عجب بھی نہیں
ماشاءاللہ بہت عمدہ کلام پیش کیا ہے آپ نے طارق شاہ بھائی
بہت خوشی ہوئی جو انتخاب آپ کو پسند آیا
اظہارِ خیال اور انتخاب کی پذیرائی کے لئے آپکا ممنون ہوں
پروفیسر صاحب میرے پسندیدہ شعرا میں سے ہیں ۔
تشکّر
ہمیشہ شاداں اور فرحاں رہیں
 
طارق شاہ

محفلین
حسب نسب کی جو پوچھو تو شجرہ پیش کروں
کتاب کوئی نہیں ہے، مِرا لقب بھی نہیں
بہت اعلیٰ!
ممنون ہوں آپکے اظہار خیال اورانتخاب کی داد پر
بہت خوشی ہوئی جو پروفیسر صاحب کی منتخبہ غزل آپ کو پسند آئی
تشکّر
ہمیشہ خوش رہیں
 
طارق شاہ

محفلین
لاجواب ہمیشہ کے انتخاب کی طرح
مزاجِ وقت سے تنگ آچکا ہے میرا ضمیر
مِرے اصول بدل جائیں تو عجب بھی نہیں
نیرنگ بھائی!
اظہار خیال کے لئے ممنون ہوں، دلی خوشی ہوئی کہ میری یہ منتخب کردہ غزل آپ کو پسند آئی
آپ سب کی داد، شوق و ذوق قائم اور چناؤ میں آسانیوں کا موجب ہیں
تشکّر
بہت خوش رہیں
 
Top