اقبال احمد کے منتخب مضامین

شمشاد

لائبریرین
گزشتہ دنوں ایک صاحب محفل میں آئے تھے۔ اور انہوں نے اردو ٹائپنگ کے لیے کہا تھا۔

ان سے رابطے کے بعد انہوں نے مندرجہ ذیل کتاب اردوانے کے لیے کہا ہے۔

اقبال احمد کے منتخب مضامین

تالیف : زہرہ احمد، افتخار احمد اور ضیا میاں
اردو ترجمہ : حسن عابدی

کاپی رائٹ اردو (c) مشعل بکس 2001
ناشر مشعل بکس
آر-بی-5، سیکنڈ فلور
عوامی کمپلیکس، عثمان بلاک، نیو گارڈن، لاہور 54600، پاکستان
فون و فیکس : 5866859-042
e-mail : mashbks@brain.net.pk
http://www.mashalbooks.com

ٹائٹل ڈیزاین : احمر رحمٰن
پرنٹرز : مکتبہ جدید پریس، لاہور

قیمت : -/300 روپے
---------------------------------------------------------------------------
اس کتاب کے 519 صفحے ہیں۔

جب میں نے ان سے استفسار کیا کہ یہ تو کاپی رائیٹ ہے تو ان کا جواب تھا :

Mashal Books is registered as a trust and the books which are freely downloadable at their website are open to be printed, distributed, composed or whatever you want to do.


We have met the President of the organization and let him know of our project. We will have other books from them as well.

--------------------------------------------------------------

اراکین کی رائے جاننا چاہتا ہوں کہ وہ اس معاملے میں کیا کہتے ہیں۔

کتاب کے متعلق

http://www.mashalbooks.com/publications.html

107 نمبر پر دیکھ سکتے ہیں۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
شمشاد بھائی، مرحوم اقبال خان ہمارے بہت اچھے بزرگ دوست تھے۔ ان کے گھر میں ایک بیتا ہوا دن یاد آگیا۔ ہم نے مل کر ایک فورم "ینگ تھنکرز فورم" کے نام سے بی شروع کیا تھا جس میں بہت سے مشاہیر کو بھی بلایا جاتا تھا۔ بہت ہی اچھے انسان اور لوگوں کی قدر کرنے والے تھے۔ خاص طور پر نوجوانوں کو بہت ہمت دلاتے تھے۔ میرے خیال میں وہ صاحب بالکل درست کہتے ہیں۔ اگر اجازت کی ضرورت ہوئی تو میں تحریری اجازت بھی لے سکتا ہوں۔
 

الف عین

لائبریرین
بھائی جب کتاب کے پبلشرس اس طرح کتاب کی اجازت دے سکتے ہیں تو اس کی ان پیج فائل بھی تو دے سکتے ہیں؟ کما از کم نئی کتب کی فائلیں تو ا ن کے پاس دستیاب ہی ہوں گی۔ پھر دوبارہ پہیہ کیوں ایجاد کیا جائے؟ اس کمپوزڈ مواد کو ہی ہم کیوں نہ کنورٹ کر لیں، ہاں، کوئی کتاب جس کی فائل موجود نہ ہو/ دستیاب نہ ہو، تو بات دوسری ہے۔ میرا مشورہ ہے کہ خواہ مخواہ محنت ان کتابوں کی نہ کی جائے جو حال ہی میں کمپیوٹر کے ذریعے ہی شائع ہوئی ہوں۔
 

شمشاد

لائبریرین
میرے استفسار پر مندرجہ ذیل جواب آیا ہے :

Dear Shamshad,


I met the President of Mashal books few weeks back. He said they don't have the InPage file for this book.


The data was lost, they say.


Its a very important book. Eqbal Ahmed was without a doubt one of the biggest names this country has ever produced.


Thanks,
 

فرخ منظور

لائبریرین
ایک غلطی درست کر لی جائے کہ میں اقبال احمد صاحب کو غلطی سے اقبال خان مرحوم سمجھ بیٹھا تھا۔ جن اقبال خان کا میں نے ذکر کیا ان کے بھی کچھ مضامین موجود ہیں اور وہ "مشعل" ادارے کے ڈائرکٹر رہ چکے تھے۔
 

طالوت

محفلین
بڑی عمدہ کتاب ہے ۔ اگر پبلشر کی طرف سے کوئی پابندی نہیں تو یقینا برقیائی جانی چاہیے ۔ اور جو ان پیج کاپی مل جاتی تو کام آسان ہو جاتا ۔
وسلام
 
Top