افغانستان نے پاکستان کو ہراکرانڈر19ایشیا کپ جیت لیا۔

افغانستان نے پاکستان کو185رنز سے بآسانی شکست دے کر انڈر19ایشیا کپ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
کوالالمپور میں کھیلے گئے فائنل میں افغانستان نے پاکستان کو میچ جیتنے کے لئے 249رنز ہدف دیا ،جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم صرف 63رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

ایونٹ کے فائنل میں پاکستان نے ٹاس جیت کر افغانستان کو بیٹنگ کی دعوت دی، اوپنرز رحمان گل اور ابراہیم زردان نے61رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا۔رحمان گل 40اور ابراہیم زردان36رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

اکرام فیضی اور درویش رسولی نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 69رنز بناکر ٹیم کی پوزیشن بہتربنادی، درویش 18رنز کی اننگز کھیل کر محمد موسیٰ کا شکار بنے۔نثار وحدت 7اورطارق استانکزئی5رنز بناسکے۔

دوسرے اینڈ پر وکٹ کیپر بیٹسمین اکرام فیضی نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی سنچری مکمل کی۔وہ 107رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

آخری اوور میں شاہین شاہ آفریدی نے قیس احمد اور نوید عبیدکو آؤٹ کیا، انہوں نے بالترتیب 14اور 2 رنز بنائے۔

اس طرح افغانستان کی ٹیم نے مقررہ پچاس اوورز میں 248رنز بنالئے۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم کی اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور اوپنرز صرف 17رنز پر پویلین لوٹ گئے۔

اس کے بعد وکٹیں گرنے کا ایسا سلسلہ شروع ہوا کہ کوئی بھی بیٹسمین افغان بولرز کا جم کرمقابلہ نہ کرسکا، بیٹسمینوں کی ناقص کارکردگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ صرف دو کھلاڑی ڈبل فیگر میں اسکور کرسکے جبکہ تین بیٹسمین تو کھاتہ بھی نہ کھول سکے۔

پاکستان کی طرف سے محمد طحہٰ نے سب سے زیادہ 19 جبکہ کپتان حسن خان نے 10رنز بنائے۔

افغانستان کے مجیب نے 5، قیس احمد نے 3اور وفادار نے ایک وکٹ حاصل کی۔
 
افغانستان میں کرکٹ بہت مقبول ہے ۔ میری طرف سے افغانیوں کو اس کامیابی پر ڈھیروں مبارکباد ۔ اور پاکستانی شاہینوں کو ایشیا کپ کے فائنل تک پہنچنے پر بھی ڈھیروں مبارکباد
 
Top