افسانہ: ژوم - تبصرے

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

اچھی تحریر ہے۔ اسے مکمل ضرور کیجئے گا ۔ آپ چاہیں تو اسے یہاں لائبریری میں شامل کر دیں ۔
 
السلام علیکم

اچھی تحریر ہے۔ اسے مکمل ضرور کیجئے گا ۔ آپ چاہیں تو اسے یہاں لائبریری میں شامل کر دیں ۔

شکریہ اپیا۔

در اصل میری ٹائپنگ کی رفتار خاصی سست ہے اور وقت کی بھی ذرا قلت رہتی ہے۔ پھر بھی انشاء اللہ جلدی ہی مکمل کر سکوں گا۔ کیوںکہ مجھے نئے سرے سے لکھنا نہیں ہے صرف یونیکوڈ میں ٹائپ کرنا ہے۔ باقی مکمل تحریر میرے ہوم پیج پر رومن میں دستیاب ہے۔

ویسے یہ بات میرے لئے تو باعث خوش بختی ہے پر مجھے نہیں لگتا کہ میری تحریر اس قابل ہوگی کہ اسے لائبریری میں جگہ دی جائے۔ خیر تحریر مکمل ہو جانے دیجئے پھر اس بات کا بھی فیصلہ کر لیجئے گا۔
 
الف عین

لائبریرین
سمت کے اوراق ۔۔۔ یا ویب پیجیز اس کے لئے کھلے ہیں۔۔ یا اور کوئی محاورہ زیادہ درست ثابت ہوگا میری بات کی تفہیم کے لئے؟؟ ہاں، اگر ایسے پانچ چھ افسانے ہو جائیں تو ایک عدد ای بک لائبریری کی زینت بن سکتیہ ہے۔
شکریہ شگف یہ تانا بانا کھولنے کا، میں نیا موضوع پر کلک کرنے ہی والا تھا کہ یہ تانا بانا نظر آ گیا۔
 
سمت کے کچھ شمارے میں نے دیکھے ہیں۔ پر میری تحریریں اس بلندی کو نہیں چھو سکتیں۔ اس کے با وجود اگر احباب کو لگتا ہے کہ کسی گوشے میں میرے مضامین کو بھی جگہ دے دینی چاہئے تو میں صرف اتنا کہوں گا کہ یہ فیصلہ کرنے میں عجلت نہ برتیں ابھی تو نصف افسانہ بھی ارسال نہیں کر سکا ہوں۔ مکمل پڑھ لینے کے بعد ہی حتمی فیصلہ سنائیں۔

بہر کیف حوصلہ افزائی کا شکریہ۔

مجھ حقیر سے اب تک صرف دو عدد افسانے سرزد ہوئے ہیں جو اپنی قسمت کو رو رہے ہیں کہ کس نا اہل کی قلم سے ٹپک پڑے۔ ایک چھوٹی سی کہانی بھی لکھی تھی پر اس کا مسودہ گم ہو گیا۔ ممکن ہے کبھی اسی زمیں پر پھر سے تحریر کر سکوں۔

باقی جو تک بندیاں اب تک کی ہیں ان میں جو بھی دستیاب تھے دو تین کو چھوڑ کے سارے ہی آپ سب کی نذر کر چکا ہوں۔ جو بچی ہیں انشاء اللہ انہیں بھی کسی دن سزاوار کر دوںگا۔

بس اتنی سی ہے میرے حرکتوں کی داستان۔ خواہ لائبریری میں قید کر دیجئے خواہ سمت کے پنوں میں چسپاں کر دیجئے۔ فیصلہ آپ کے ہاتھ!
 
قیصرانی

لائبریرین
شکریہ اپیا۔

در اصل میری ٹائپنگ کی رفتار خاصی سست ہے اور وقت کی بھی ذرا قلت رہتی ہے۔ پھر بھی انشاء اللہ جلدی ہی مکمل کر سکوں گا۔ کیوںکہ مجھے نئے سرے سے لکھنا نہیں ہے صرف یونیکوڈ میں ٹائپ کرنا ہے۔ باقی مکمل تحریر میرے ہوم پیج پر رومن میں دستیاب ہے۔

ویسے یہ بات میرے لئے تو باعث خوش بختی ہے پر مجھے نہیں لگتا کہ میری تحریر اس قابل ہوگی کہ اسے لائبریری میں جگہ دی جائے۔ خیر تحریر مکمل ہو جانے دیجئے پھر اس بات کا بھی فیصلہ کر لیجئے گا۔

کیا آپ نے یہ لنک دیکھا؟
 
بہت بہت شکریہ!

در اصل میں نے ٹرانسلٹریشن تولس تلاشنے کی بہت کوشش کی تھی پر کوئی قاعدے کا ملا نہیں۔ جو بھی ملے ہ کیریکٹر بیسڈ ملے۔ جب کہ ٹرانسلٹریشن کے لئے ڈکشنری بیس سافٹویر ہی موزوں اور قابل استعمال ہوتا ہے۔

سچ پوچھئے تو میں نے چند ماہ قبل ایسا ٹول بنانے کے بارے میں سوچا تھا پر ڈکشنری کلکشن کا مسئلہ آڑے آیا ورنہ اب تک بنا بھی چکا ہوتا۔ ایک ہفتے قبل محفل کے آرکائیوز کھنگالتے ہوئے ایسے سافٹویر کی گفتگو بھی ہوئی ملی تھی۔

بہر کیف آپ نے جو لنک دیا ہے آج کل وہ کام نہیں کر رہا لہٰذا مجھے نئے سرے سے کچھ چنندہ کی ورڈس کے ساتھ گوگل کرنے پر جو نتیجہ ملا اس کے مطابق اسی سافٹویر کا نیا رابطہ درج ذیل ہے۔ بہتر ہوگا کہ اس ربط کی تجدید کر دیں

http://www.hamarizuban.com/xlit.cfm

ایک اور مسئلہ ہے کہ ابھی ان کے یہاں ڈکشنری کا زخیرہ بہت قلیل ہے جو کہ عموماً 2-3 حرفی لفظوں پر مشتمل ہے۔ اس لئے کچھ خاص فائدہ نہیں ہوا۔ خیر
 
بحمدہ اللہ افسانچہ تمام ہوا۔ میرا مطلب ہے کہ افسانچے کی یونیکوڈ اردو کاری تمام ہوئی۔

احباب اس ربط پر اس کا جائزہ لے سکتے ہیں پھر جو بھی حشر مقصود ہو کریں۔
 
السلام علیکم

کیا آپ اس کی ای بک بنا سکتے ہیں ؟

وعلیکم السلام اپیا!

میرے خیال میں ای کتاب بنانے میں مجھے کوئی مشکل نہیں ہوگی۔ بس یہ بتا دیں کہ کس فارمیٹ میں درکار ہے؟

doc, pdf, chm یا کوئی اور فارمیٹ۔

بہتر ہوگا کہ آپ مجھے کسی موجودہ ای بک کا ربط فراہم کر دیں جسے میں بطور نمونہ استعمال کر لوں۔ نیز یہ کہ دو دنوں میں اپنے امتحانات سے فارغ ہو لوں تو شاید اپنا دوسرا افسانہ بھی ٹائپ کر سکوں۔

فقط
والسلام
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
آپ جس فارمیٹ میں بھی بنا سکیں ، اس بارے میں ماہرین ہی بہتر مشورہ اور رائے دے سکتے ہیں۔ البتہ اگر آپ تجرباتی طور پر مذکورہ تمام فارمیٹ میں ای بک بنا سکیں تو میں جاننا چاہتی ہوں کہ ان سب کا فرق کیا ہے ، کس طرح ہے ؟ ابھی تک ای بک بنانے کے لیے فارمیٹ فائنل ہونا باقی ہے / ہیں۔

یہاں پر ای بک کے حوالے سے گفتگو ہوتی رہی ہے ۔ شمیل ، مہوش علی ، مکی ، اعجاز اختر انکل نے مختلف ای بکس بنائی ہیں ۔ محب علوی ، قیصرانی ، نبیل بھائی نے بھی کچھ کام / گفتگو بھی ۔ قیصرانی صاحب بہتر نشاندہی کر سکیں گے روابط کے لیے ۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
وعلیکم السلام اپیا!

میرے خیال میں ای کتاب بنانے میں مجھے کوئی مشکل نہیں ہوگی۔ بس یہ بتا دیں کہ کس فارمیٹ میں درکار ہے؟

doc, pdf, chm یا کوئی اور فارمیٹ۔

بہتر ہوگا کہ آپ مجھے کسی موجودہ ای بک کا ربط فراہم کر دیں جسے میں بطور نمونہ استعمال کر لوں۔ نیز یہ کہ دو دنوں میں اپنے امتحانات سے فارغ ہو لوں تو شاید اپنا دوسرا افسانہ بھی ٹائپ کر سکوں۔

فقط
والسلام

السلام علیکم

آپ نے جو فارمیٹ تیار کیے ہیں انہیں پوسٹ کر دیں تو اس طرح پروف ریڈنگ بھی ساتھ ساتھ ممکن ہو سکے گی ۔

اور اپنا دوسرا افسانہ بھی تو پوسٹ کریں ۔
 
وعلیکم السلام اپیا!

جی بہتر میں ابھی تھوڑی دیر میں کہیں اپلوڈ کرکے ربط فراہم کرتا ہوں انشاء اللہ۔
 
Top