اعداد و شمار

زیک

مسافر
آپ نے دیکھا ہو گا کہ اب بائیں طرف اوپر اعداد و شمار کا بھی ربط ہے۔ یہ کافی کام کی چیز ہے۔ کچھ میری پسند کے یہ رہے:

۱۔ روزانہ ۳۳ خطوط اور 4.45 نئے موضوعات لکھے جاتے ہیں۔
۲۔ کل خطوط میں سے 70%‎ صرف دس ارکان نے لکھے ہیں۔
۳۔ سب سے زیادہ ارکان اس وقت آن لائن ہوتے ہیں جب میں سو رہا ہوتا ہوں۔ اس سے لگتا ہے کہ امریکہ سے کوئی زیادہ ارکان نہیں ہیں۔
 
بہت خوب

ادھر تو کافی معلومات ہیں جناب، چلیں اسی بہانے بندوں کی کارکردگی کا بھی علم حاصل ہوتا رہے گا۔ کہ فورم کو اب کس سمت میں لے جا رہے ہیں۔
 

شعیب صفدر

محفلین
زکریا نے کہا:
آپ نے دیکھا ہو گا کہ اب بائیں طرف اوپر اعداد و شمار کا بھی ربط ہے۔ یہ کافی کام کی چیز ہے۔ کچھ میری پسند کے یہ رہے:

۱۔ روزانہ ۳۳ خطوط اور 4.45 نئے موضوعات لکھے جاتے ہیں۔
۲۔ کل خطوط میں سے 70%‎ صرف دس ارکان نے لکھے ہیں۔
۳۔ سب سے زیادہ ارکان اس وقت آن لائن ہوتے ہیں جب میں سو رہا ہوتا ہوں۔ اس سے لگتا ہے کہ امریکہ سے کوئی زیادہ ارکان نہیں ہیں۔
خوب۔۔۔۔۔۔ اعداد و شمار ہیں
وقت کے ساتھ ساتھ مزید بہتری آءی گی
 
حجم

واقعی یہ اعداد و شمار خاصے دلچسپ ہیں۔ حیرت ہے کہ اتنی ساری پوسٹ ہونے کے باوجود مائی ایس کیو ایل کا حجم بہت نہیں بڑھا۔
 
شارق بھائی، اگر حجم نہیں بڑھا تو اچھی بات ہے آج کل ویسے بھی حجم کو کم اور قابو میں رکھنا فیشن میں شمار ہے اور خواتین جانے کیا کیا ٹونے ٹوٹکے اسکےلئے استعمال کر رہی ہیں۔ ادھر آپ ہیں کہ حجم کے نہ بڑھنے پر پریشان ہو رہے ہیں
 

الف عین

لائبریرین
چوتھائی پوسٹس توصرف دو ارکان کی ہیں۔ نبیل اور افتخار راجہ۔ یہ ناچیز بھی کم از کم ساتویں نمبر پر تو ہے۔ البتہ یہ جان کر دکھ ہوا کہ میرا نیا صوتی کی بورڈ ڈاؤن لوڈ ہی نہیں کیا گیاہے اور میں فیڈ بیک کا انتظار کر رہا ہوں کہ پھر اسے یاہو گروپ میں پوسٹ کروں۔ کرلپ کا فونیّک استعمال کرنے والے دیکھیں کہ اس میں کیا مثبت نکات ہیں جو ہمرے صوتی میں نہیں۔ اگرچہ میں نے آلٹ جی آر میں ہمزہ بڑی یے اور ہمزہ چھوٹی ہے بھی دے رکھی ہے جو کرلپ کے صوتی میں ممکن نہیں۔
 

جیسبادی

محفلین
کیا ALT-GR پر آپ نے یونیکوڈ کنٹرول حروف بھی ڈالے ہیں۔ ایکسپلور میں ٹیکسٹ باکس میں دائیں کلک کرنے پر یہ یونیکوڈ کنٹرول حروف کا مینو آتا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اس سے لگتا ہے کہ امریکہ سے کوئی زیادہ ارکان نہیں ہیں۔

میں دیکھ رہا ہوں کہ زکریا اور اعجاز اختر صاحب لاگ ان ہوئے ہوئے ہیں۔ جب سے اعجاز اختر صاحب امریکہ گئے ہیں، وہاں سے محفل فورم پر لاگ ان ہونے والوں کی تعداد دگنا ہو گئی ہے۔ :p
 

شعیب صفدر

محفلین
نبیل نے کہا:
اس سے لگتا ہے کہ امریکہ سے کوئی زیادہ ارکان نہیں ہیں۔

میں دیکھ رہا ہوں کہ زکریا اور اعجاز اختر صاحب لاگ ان ہوئے ہوئے ہیں۔ جب سے اعجاز اختر صاحب امریکہ گئے ہیں، وہاں سے محفل فورم پر لاگ ان ہونے والوں کی تعداد دگنا ہو گئی ہے۔ :p
یعنی دو اراکین
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں یہاں اردو ویب کے آج کے سرور لاگ سے حاصل ہونے والے نتائج پیش کر رہا ہوں۔ اگرچہ یہ محفل فورم کے اعدادوشمار نہیں ہیں لیکن ذیل کی تصاویر سے واضح ہوتا ہے کہ اردو ویب کی زیادہ ٹریفک محفل فورم کے باعث ہی ہے۔ ان گرافس سے کچھ یہاں آنے والوں کے آئی پی پتوں کی ڈسٹریبیوشن کا بھی پتا چلتا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ یہ آپ کی دلچسپی کا باعث بنیں۔

[bcolor=#FFBFFF:0089d78271]Domain Report[/bcolor:0089d78271]

domain_report.png


[bcolor=#FFBFFF:0089d78271]Referrer Report[/bcolor:0089d78271]

referrer_report.png


[bcolor=#FFBFFF:0089d78271]Referrering Site Report[/bcolor:0089d78271]
refsite_report.png


[bcolor=#FFBFFF:0089d78271]Search Query Report[/bcolor:0089d78271]

searchq_report.png


[bcolor=#FFBFFF:0089d78271]Browser Report[/bcolor:0089d78271]

browsum.png


[bcolor=#FFBFFF:0089d78271]Operating System Report[/bcolor:0089d78271]

os.png
 

نبیل

تکنیکی معاون
اس وقت اوسطاً تقریبا 172 میگابائٹ روزانہ کا ڈیٹا ٹرانسفر ہو رہا ہے۔ مجھے ابھی خیال آیا ہے کہ بالا کے گرافس سے کہیں ظاہر نہیں ہورہا کہ اردو ویب کی زیادہ ٹریفک محفل فورم کی وجہ سے ہے لیکن میرا قیاس ہے کہ کچھ ایسا ہی ہے۔
 

شعیب صفدر

محفلین
دلچسپ۔۔۔۔ اعداد و شمار۔۔۔
کیا صرف محفل کے اعداد شمار بتا سکتے ہیں
اور۔۔۔ اردو ویب کب تک مکمل ہو گی۔۔۔۔
 
بہت دلچسپ اعدادو شمار ہیں۔ جی اور ان سے ظاہر ہو رہا ہے کہ محفل دن دوگنی اور رات چوگنی ترقی کر رہی ہے۔،
اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ
 

نبیل

تکنیکی معاون
shoiab safdar نے کہا:
دلچسپ۔۔۔۔ اعداد و شمار۔۔۔
کیا صرف محفل کے اعداد شمار بتا سکتے ہیں
اور۔۔۔ اردو ویب کب تک مکمل ہو گی۔۔۔۔

شعیب صفدر، یہ اب زکریا بتائیں گے سرور لاگ سے محفل فورم کا ڈیٹا الگ کیا جا سکتا ہے کہ نہیں۔ جہاں تک اردو ویب کے مکمل ہونے کا تعلق ہے تو مجھے اس فورم کے کام سے ہی فرصت نہیں ملتی۔ میرا ارادہ تو تھا کہ اردو ویب کی روٹ پر joomla کونٹینٹ منیجمنٹ سسٹم انسٹال کرکے اس پر ایک نیوز میگزین کا آغاز کروں لیکن یہ کام الگ سے کل وقتی توجہ مانگتا ہے۔ میرا خیال تھا کہ شاید قدیر اس کام کو سنبھالیں گے اور تم دیکھ ہی رہے ہو کہ ان کی توجہ کا کیا عالم ہے۔ اگر کوئی اور صاحب اردو ویب پر نیوز میگزین چلانے میں دلچسپی رکھتے ہوں تو میں فورا جملہ کا اردو ورژن انسٹال کردوں گا۔ میں نے اس پر تجربات کیے ہیں اور اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ نیوز میگزین چلانا اتنا آسان کام بھی نہیں ہے۔ اس کے لیے صحافت کا تجربہ ہونا ضروری ہے۔ میں اس بارے میں سنجیدگی سے سوچ رہا ہوں کہ باقاعدہ اردو بلاگنگ پر پوسٹ کرکے اس سلسلے میں جرنلزم سے وابستہ لوگوں کو کام کرنے کی دعوت دوں۔ جہاں تک نیوز میگزین کا تعلق ہے تو میں اس کا فوکس تکنیکی رکھنا چاہتا ہوں۔ اس سلسلے میں میں بعد میں تفصیلی پوسٹ لکھوں گا۔
 

الف عین

لائبریرین
کوئی والنٹیر نہ کرے تو میرا مشورہ ہے کہ شارق مستقیم پر اس کی ذمہ داری سونپ دی جائے۔ بوریت کی طرح وہ اسے بھی سنبھالنے کی کوشش کریں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شارق اور اعجاز اختر صاحب، میں اس سلسلے میں بہت جلد ایک تفصیلی پوسٹ کے ساتھ حاضر ہوں گا۔
 
جوملہ کیا ہے

یہ جوملہ کیا ہے؟ معلوم نہیں البتہ اگر بندہ کو کسی لائق سمجھیں تو فارغ وقت آپ کے نام کرنے کو تیار ہوں۔
یاد رہے کہ پروگرامنگ کا مجھے کوئی علم نہیں ہے بس دیکھ داکھ کے ایک بلاگ بنا لیا ہے اور کچھ نہیں۔
 

زیک

مسافر
ایسی تمام تفصیل تو محفل کے لئے معلوم کرنا آسان نہیں کیونکہ اس کے لئے ہمیں خود سے لاگ فائلیں پراسیس کرنی پڑیں گی۔ مگر ٹریفک اردوویب کے کن حصوں میں جا رہی ہے یہ ذیل میں حاضر ہے۔

نبیل نے دسمبر 4 کے اعدادوشمار دکھائے تھے تو اس دن ٹریفک کچھ اس طرح تھی۔ Percent والا نمبر بائٹ کی percentage ہے اور دوسرا نمبر total requests کا ہے۔

8518 66.34% mehfil
planet 29.40% 388
blog 2.01% 342
wiki 0.82% 314
[root directory] 0.05% 182

اب دسمبر کے پہلے پانچ دنوں کا:

54022 80.21% mehfil
wiki 0.48% 2646
planet 17.06% 2101
blog 1.32% 1793
[root directory] 0.05% 1338

اور اب نومبر کے پورے مہینے کے اعدادوشمار:

225869 62.07% mehfil
blog 7.33% 23341
wiki 0.93% 14663
planet 27.47% 13447

خیال رہے کہ یہ http requests ہیں page views یا visits نہیں اور اس میں سب bots بھی شامل ہیں۔
 
Top