اعتراض

السلام علیکم
جناب شمشاد صاحب نے فضول خرچی عنوان سے ایک لطیفہ لکھا۔ پڑھ کر ایسا ہی کچھ مجھ کو یاد آگیا۔۔
خاتون نے بہت افسردہ لہجے میں اپنی سہیلی سے کہا "آہ میں تو بہت عاجز آگئی ہوں"
سہیلی نے پوچھا کیوں کیا ہو گیا۔کس سے عاجز آگیں؟
خاتون؛ میرے شوہر سے ، ان کو میرے ہر کام میں نقص نظر آتا ہے۔ اب دیکھو ناشتہ میں انڈے تلو ، تو کہتے ہیں ، تلا کیوں ابالا کیوں نہیں ، اور جب ابالو تو کہتے ہیں تلا کیوں نہیں۔۔
سہیلی: اسمیں اتنا پریشان ہونے کی کیا بات ہے ، کل ایسا کرنا ایک انڈا ابال لینا اور ایک تل لینا ، تلے کو دینا اعتراض کرے تو ابالا سامنے رکھ دینا، بس بولتی بند ہوجائے گی
خاتون نے دوسرے دن ایسا ہی کیا جب اس نے تلا سامنے رکھا تو حسب معمول شوہر گرجا کہ ابالا کیوں نہیں خاتون نے پلان کے مطابق ابالا انڈا سامنے رکھ دیا۔
شوہر نے ایک نظر پلیٹوں پر ڈالی اور پھر تند لہجے میں کہا جس انڈے کو ابالنا چاہیئے تھا اسکو تل دیا اور جس کو تلنا تھا اس کو ابال دیا ۔۔۔
 
Top