اصلاح کے لئے ۔۔۔ نظم ۔۔۔ مجھے لے چلو

loneliness4ever

محفلین

السلام علیکم اہل فورم !! امید ہے تمام لوگ خیر سے ہونگے
فقیر پھر حاضر ہوا ہے ایک ادنی سی نظم لیکر ۔۔۔۔۔۔ احباب کی
نظر، اصلاح، رائے کا منتظر ہے ۔۔۔ اساتذہ کی عطا کا سوالی ہے
اللہ پاک ہمارے حال پر کرم فرمائے

مجھے لے چلو

نہ ہی روٹی کپڑے مکان کا نہ ہی عزتوں کا سوال ہو
نہ ہی چار دن کی بہار کا نہ نحیف عمر کا بار ہو
نہ ہی میرا کوئی سوال ہو نہ ہی مجھ سے کوئی سوال ہو
کہیں دور دور جہان سے مجھے لے چلو مرے چارہ گر
یہ جو سانس کی ہیں مسافتیں یہ جو آج کل کی ہیں گردشیں
بڑے تھک چکے ہیں قدم مرے مری رہگزر بدل چلو
نہ ہی زندگی کی ہوں الجھنیں نہ ہی زندگی کا خیال ہو
جہاں آ سکے نہ صدا کوئی وہاں لے چلو مرے چارہ گر
مرے آنسوئوں کی پکار پر کبھی تم بھی ایسا جواب دو
کہیں دور دور جہان سے مجھے لے چلو مرے چارہ گر

س ن مخمور
امر تنہائی

محمد فہد

محفلین
وعلیکم السلام

بہت عمدہ اور خوبصورت غزل لکھی آپ نے
اللہ سوہنا آپ کے قلم کو سدا وہ روشن لفظ بکھیرنے کی توفیق سے نوازے آمین یارب ۔۔
 
loneliness4ever

محفلین
وعلیکم السلام

بہت عمدہ اور خوبصورت غزل لکھی آپ نے
اللہ سوہنا آپ کے قلم کو سدا وہ روشن لفظ بکھیرنے کی توفیق سے نوازے آمین یارب ۔۔
عزیزبھائی آداب
نہیں عزیز بھائی یہ غزل نہیں فقیر نے نظم پر ظلم کیا ہے
بندہ آپ کے پر خلوص الفاظ پا کر مسرور ہے
مالک آباد و کامران رکھے ہمیشہ آپ کو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آمین صد آمین
 
Top