اصلاح کے لئے : اقبال بیاں پھر کیسے ہو

loneliness4ever

محفلین
السلام علیکم

امید ہے اہل محفل اپنی رائے سے فقیر کو نوازیں گے
اور اصلاح میں مدد فرمائیں گے​
احباب اور اساتذہ کی توجہ کا طالب

اقبال بیاں پھر کیسے ہو دیکھا جو تماشا ہے اکثر
قانون ِ بشر اس نگری میں قرآن سے بالا ہے اکثر

اس دیس کی مٹی کہتی ہے حاکم کو بتا دو جا کر یہ
ہر تاج کو مٹی میں ملتا محکوم نے دیکھا ہے اکثر

تاریک لبادوں سے ممکن انصاف کا ملنا ہو کیسے
منصف نے ضرورت میں اپنے ایمان کو بیچا ہے اکثر

حاکم کو برا کیوں کہتے ہو خود اپنے گریباں میں جھانکو
سلطان کی غلطی میں شامل جمہور کو پایا ہے اکثر

رہزن کو بنا کر رہبر پھر منزل کو بھٹکتے رہتے ہیں
یہ خوب تماشا لوگوں کا افلاک نے دیکھا ہے اکثر

س ن مخمور
 
الف عین

لائبریرین
اقبال بیاں پھر کیسے ہو دیکھا جو تماشا ہے اکثر
قانون ِ بشر اس نگری میں قرآن سے بالا ہے اکثر
÷÷پہلا مصرع رواں نہیں لگتا، ’جو دیکھا ہے‘ میں ’جو‘ کیوںِ یہ سمجھ میں نہیں آیا۔
دوسرے مصرع میں بھی ’نگری‘ بدل دیں۔ نگری مراد چھوٹا سا شہر۔ ’بستیُ البتہ ملک کے لیے بھی آ سکتا ہے۔

اس دیس کی مٹی کہتی ہے حاکم کو بتا دو جا کر یہ
ہر تاج کو مٹی میں ملتا محکوم نے دیکھا ہے اکثر
۔۔درست

تاریک لبادوں سے ممکن انصاف کا ملنا ہو کیسے
منصف نے ضرورت میں اپنے ایمان کو بیچا ہے اکثر
÷÷’ضرورت میں‘ کی افادیت؟

حاکم کو برا کیوں کہتے ہو خود اپنے گریباں میں جھانکو
سلطان کی غلطی میں شامل جمہور کو پایا ہے اکثر
۔۔درست

رہزن کو بنا کر رہبر پھر منزل کو بھٹکتے رہتے ہیں
یہ خوب تماشا لوگوں کا افلاک نے دیکھا ہے اکثر
۔۔الفاظ یا ان کی نشست بدل دو۔
 
ہماری نظر میں محترم جناب اعجاز عبید سے بہتر استاد شاید یہاں کوئی نہیں ہے ایک الجھن ہے، ہم نگری نگری کے لفظ کو ملک ملک بھی سمجھتے رہے ہیں اب کچھ کنفیوژ ہو گئے ہیں۔
برائے مہربانی الجھن دور فرما دیں
نَگَری {نَگَری} (سنسکرت)
اسم نکرہ

معانی

1. نگر کی تصغیر، چھوٹی بستی، چھوٹا شہر، گاؤں نیز علاقہ، ملک۔
 
الف عین

لائبریرین
ملک کے معنوں میں تو میرا خیال ہے کہ مثال نہیں مل سکے گی۔ آن لائن لغت میں یہ غلطی بھی ہے کہ نگری کو بھی سنسکرت لکھا ہے۔ حالانکہ یہ نگر سے مشتق لفظ خالص ہندوستانی ہے۔ محض نگر سنسکرت ہے۔
 
Top