اصلاح کا طالب : تذکرہ درد ، آہ و زاری ہے

loneliness4ever

محفلین
السلام علیکم !! اہل محفل امید ہے سب خیر سے ہونگے
یہ بندہ عاجز حاضر ہوا ہے ایک عدد ٹوٹی پھوٹی لنگڑی لولی غزل لئے
امید ہے احباب و استاد تمام سہارا عنایت فرمائیں گے

تذکرہ درد ، آہ و زاری ہے
زندگی نامِ اشک باری ہے

نامِ محبوب سے سنواری ہے
زندگی ہم نے یوں گزاری ہے

شام پر، زندگی نے لگتا ہے
عمر بھر کی تھکن اتاری ہے

کون کہتا ہے بے وفا اس کو
خاص شہرت، یہ بھی ہماری ہے

اس کا تحفہ ہے شامِ تنہائی
زندگی کی طرح جو پیاری ہے

شام سے رات کا سفر یارو!!
بسترِ مرگ کی سواری ہے

قربتوں میں ملی جو تنہائی
زندگی جان کر گزاری ہے

س ن مخمور
دعا کا طالب

 
Top