ایاز صدیقی اشکوں کی زباں اور ہے لفظوں کی زباں اور

مہ جبین

محفلین
اشکوں کی زباں اور ہے لفظوں کی زباں اور
مدحت کے لئے چاہئے اندازِ بیاں اور
مدحت کا تقاضا ہے کہ اللہ سے مانگو
دل اور ، نطر اور ، دہن اور ، زباں اور
کیا مدح کرے آدمی ممدوحِ خدا کی
بندے کا بیاں اور ہے اللہ کا بیاں اور
بالا ہے بہت نرخِ غمِ عشقِ محمد
لعل و گہر اے دیدہء خوننابہ فشاں اور
سانسوں میں نہیں آئی ابھی بوئے مدینہ
کچھ دور ابھی قافلہء عمرِ رواں اور
کعبے میں جھکا سر تو مدینے میں جھکا دل
اللہ کا گھر اور محمد کا مکاں اور
ہوتا ہے ایاز آئینہء ذہن ، مجلّا
مدھت سے نکھرتا ہے مِرا حسنِ بیاں اور
ایاز صدیقی
 

سید زبیر

محفلین
مدحت کا تقاضا ہے کہ اللہ سے مانگو
دل اور ، نطر اور ، دہن اور ، زباں اور
جزاک اللہ ۔۔۔ آپ کی بدولت بہت اچھا کلام پڑھنے کو مل جاتا ہے
 

مہ جبین

محفلین
مدحت کا تقاضا ہے کہ اللہ سے مانگو
دل اور ، نطر اور ، دہن اور ، زباں اور
جزاک اللہ ۔۔۔ آپ کی بدولت بہت اچھا کلام پڑھنے کو مل جاتا ہے
سید زبیر بھائی آپ سب کا حسنِ نظر ہے
کہ آپ کو ایاز صاحب کا کلام پسند آتا ہے
ایاز صاحب ہمارے والد کے ماموں ہوتے ہیں
کلام کی پسندیدگی کا بہت شکریہ
جزاک اللہ
 

سید زبیر

محفلین
مجھے یقین تھا کہ یہ معیار ذوق کسی ادبی خانوادے کا پر تو ہے ۔۔۔ بہت خوشی ہوئی بیٹ ! اللہ آپ کو اور آپ کے اہل خانہ کو دونوں جہانوں کی خوشیاں اور کامیابیاں عطا فرمائے ( آمین)
 

مہ جبین

محفلین
مجھے یقین تھا کہ یہ معیار ذوق کسی ادبی خانوادے کا پر تو ہے ۔۔۔ بہت خوشی ہوئی بیٹ ! اللہ آپ کو اور آپ کے اہل خانہ کو دونوں جہانوں کی خوشیاں اور کامیابیاں عطا فرمائے ( آمین)
آپکی عزت افزائی اور دعاؤں کے لئے بہت مشکور ہوں
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
اشکوں کی زباں اور ہے لفظوں کی زباں اور
مدحت کے لئے چاہئے اندازِ بیاں اور
مدحت کا تقاضا ہے کہ اللہ سے مانگو
دل اور ، نظر اور ، دہن اور ، زباں اور
کیا مدح کرے آدمی ممدوحِ خدا کی
بندے کا بیاں اور ہے اللہ کا بیاں اور
بالا ہے بہت نرخِ غمِ عشقِ محمدﷺ
لعل و گہر اے دیدہء خوننابہ فشاں اور
سانسوں میں نہیں آئی ابھی بوئے مدینہ
کچھ دور ابھی قافلہء عمرِ رواں اور
کعبے میں جھکا سر تو مدینے میں جھکا دل
اللہ کا گھر اور محمدﷺ کا مکاں اور
ہوتا ہے ایاز آئینہء ذہن ، مجلّا
مدحت سے نکھرتا ہے مِرا حسنِ بیاں اور
ایاز صدیقی
ماشاءاللہ بہت پیاری نعت ہے۔
گستاخی معاف مگر یہ کچھ الفاظ نظر آئے تھے جو میرے مطابق کچھ ایسے ہوں گے، باقی آپ زیادہ بہتر جانتی ہے۔
 

مہ جبین

محفلین
اشکوں کی زباں اور ہے لفظوں کی زباں اور
مدحت کے لئے چاہئے اندازِ بیاں اور
مدحت کا تقاضا ہے کہ اللہ سے مانگو
دل اور ، نظر اور ، دہن اور ، زباں اور
کیا مدح کرے آدمی ممدوحِ خدا کی
بندے کا بیاں اور ہے اللہ کا بیاں اور
بالا ہے بہت نرخِ غمِ عشقِ محمدﷺ
لعل و گہر اے دیدہء خوننابہ فشاں اور
سانسوں میں نہیں آئی ابھی بوئے مدینہ
کچھ دور ابھی قافلہء عمرِ رواں اور
کعبے میں جھکا سر تو مدینے میں جھکا دل
اللہ کا گھر اور محمدﷺ کا مکاں اور
ہوتا ہے ایاز آئینہء ذہن ، مجلّا
مدحت سے نکھرتا ہے مِرا حسنِ بیاں اور
ایاز صدیقی
ماشاءاللہ بہت پیاری نعت ہے۔
گستاخی معاف مگر یہ کچھ الفاظ نظر آئے تھے جو میرے مطابق کچھ ایسے ہوں گے، باقی آپ زیادہ بہتر جانتی ہے۔

ٹائپو کی نشاندہی کرنے کے لئے بہت مشکور ہوں @محمدبلال اعظم

اچھا یہ بتاؤ کہ یہ جو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے نام پاک کے ساتھ درود لکھا جاتا ہے وہ کہاں سے ایسا ٹائپ ہوتا ہے
میں نے کافی ڈھونڈا مگر کہیں یہ آپشن نظر نہ آیا ؟
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
ٹائپو کی نشاندہی کرنے کے لئے بہت مشکور ہوں @محمدبلال اعظم
میرے نام کے تینوں لفظوں کے درمیان space ہے۔
اچھا یہ بتاؤ کہ یہ جو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے نام پاک کے ساتھ درود لکھا جاتا ہے وہ کہاں سے ایسا ٹائپ ہوتا ہے
میں نے کافی ڈھونڈا مگر کہیں یہ آپشن نظر نہ آیا ؟

shift + Q سے
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
نہیں میرے کی بورڈ میں یہ آپشن نہیں آرہا
میں نے ابھی اسی طرح لکھ کے دیکھا لیکن ایسا کرنے سے تو ایک چوکور خانہ بنا ہوا آتا ہے

پھر آپ پہلے ٹاسک بار میں سے اردو زبان منتخب کریں اور پھر لکھیں کیونکہ اگر انگلش منتخب کی ہو تو میرے پاس بھی نہیں لکھا آتا ہے۔
اور آپ کا کلیدی تختہ کون سا ہے؟ میرے والا شاید پاک سائن کلیدی تختہ ہے۔
 
Top