اشفاق احمدکی گڈریا تبصرے اور تجاویز

شکاری

محفلین
اشفاق احمد کی کتاب گڈریا میرے پاس تصویری شکل میں موجود ہے لیکن اس میں سے دو صفحے غائب ہیں میں اس کو اُردوانا چاہتا ہوں محفل اراکین سے پوچھنا یہ تھا کہ یہ کاپی رائٹ تو نہیں ہے؟ اور اسے پہلے کہیں اُردوایا تو نہیں گیا؟

جواب کا انتظار رہے گا تاکہ میں اس کی ٹائپنگ کا کام شروع کرسکوں
 
شمشاد

لائبریرین
بھائی کتاب آپ کے پاس ہے، اس پر دیکھ لیں کہیں " جملہ حقوق محفوظ " تو نہیں لکھا ہوا۔ اگر لکھا ہوا ہے تو ظاہر ہے کاپی رائٹ ہے۔
 
ماوراء

محفلین
کاپی رائٹ تو یقیناً ہو گی۔
دوسرا یہ کہ "گڈریا" یونی کوڈ میں پہلے سے "کتاب گھر" میں موجود ہے۔ اگر آپ کو اس پر کام کرنا ہی ہے تو اس کو ڈھونڈ کر ایک فائل بنا لیں۔ کیونکہ کتاب گھر پر مشہور افسانوں کی ایک کتاب ترتیب دی ہوئی ہے۔
 
ماوراء

محفلین
شکاری، اگر آپ کا ذہن اس طرف کام کرنےکا ہے تو علی پور کا ایلی ہم برقیا چکے ہیں، اسے بس ترتیب دینی ہے۔ کیا اس کام میں مدد کروا سکتے ہیں؟
 
شکاری

محفلین
شکاری، اگر آپ کا ذہن اس طرف کام کرنےکا ہے تو علی پور کا ایلی ہم برقیا چکے ہیں، اسے بس ترتیب دینی ہے۔ کیا اس کام میں مدد کروا سکتے ہیں؟

ٹھیک ہے میں اسے بھی دیکھ لوں گا آپ لنک دے دیں۔ لیکن میرا زیادہ رجحان ٹائپنگ کی طرف ہے۔ اگر لائبریری پر ٹائپنگ کا کام ہوتو وہ دے دیں اُس میں تھوڑی بہت مدد کردوں‌ گا۔
 
الف عین

لائبریرین
’گڈریا‘ کیا اشفاق احمد کے افسانوں کے مجموعے کا نام بھی ہے۔ ان کی کہانی ’گڈریا‘ تو ضرور برقیایہ جا چکی ہے کتاب گھر پر، اور ان کے تروسط سے میری آئی فاسٹ نیٹ والی لائبریری میں ۔ اردو کے منتخب افسانے‘ نامی کتاب میں۔ مزید افسانے ہوں تو بات دوسری ہے۔ لیکن کاپی رائٹ تو بہر حال ہوگا، اب اشفاق احمد کا نہیں تو قدسیہ زیدی، ان کی اہلیہ کا ہوگا۔
 
ماوراء

محفلین
ٹھیک ہے میں اسے بھی دیکھ لوں گا آپ لنک دے دیں۔ لیکن میرا زیادہ رجحان ٹائپنگ کی طرف ہے۔ اگر لائبریری پر ٹائپنگ کا کام ہوتو وہ دے دیں اُس میں تھوڑی بہت مدد کردوں‌ گا۔

چلیں، جس طرف رحجان ہے، وہی ٹھیک ہے۔ ٹائپنگ پر یہاں کام ہو رہا ہے۔ شگفتہ سے پوچھ لیں، شاید وہ کوئی کام دے دیں۔ ویسے ٹیم ورک یا خود اکیلے کام کرنے میں دلچسپی ہے؟
 
Top