1. اردو محفل سالگرہ شانزدہم

    اردو محفل کی سولہویں سالگرہ کے موقع پر تمام اردو طبقہ و محفلین کو دلی مبارکباد!

    اعلان ختم کریں

اشعار کی فارمیٹنگ کے لیے ورڈپریس کا پلگ ان

نبیل نے 'اردو سوفٹویر ریلیز' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جولائی 19, 2009

  1. نبیل

    نبیل محفلین

    مراسلے:
    16,845
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Depressed
    یہ پوسٹ محفل فورم کی چوتھی سالگرہ کے ہفتہ ٹیکنالوجی کے سلسلے میں پیش کی جا رہی ہے۔

    السلام علیکم،
    میں اس پوسٹ میں ورڈپریس کا اشعار کی فارمیٹنگ کے لیے ایک پلگ ان پیش کر رہا ہوں۔

    اشعار کی فارمیٹنگ کے لیے ورڈپریس کا پلگ ان ڈاؤنلوڈ کریں

    میں پہلے ہی اس پوسٹ میں بلاگر ڈاٹ کام کے بلاگز پر اشعار کی فارمیٹنگ کا طریقہ بیان کر چکا ہوں۔ ورڈپریس کے اس پلگ ان کی ذریعے اشعار کو اسی طرح ورڈپریس کے بلاگز میں فارمیٹ کرنا ممکن ہو جائے گا۔ اس پلگ ان میں دو شارٹ کوڈ poem اور frame فراہم کیے گئے ہیں۔

    poem شارٹ کوڈ کا استعمال
    poem شارٹ کوڈ کے ذریعے اشعار کی فارمیٹنگ اسی طرح ممکن ہے جیسے کہ اس پوسٹ میں بتایا گیا ہے۔ ذیل میں اس کی ایک مثال فراہم کی گئی ہے:

    کوڈ:
    [poem font="Jameel Noori Nastaleeq,5,black,normal,normal" bkcolor="transparent" bkimage=""
    border=",6," type=2 line=0 align=center use=sp num="0,black"]
    کبھی اے حقیقت منتظر نظر آ لباس مجاز میں=کہ ہزاروں سجدے تڑپ رہے ہیں‌میری جبین نیاز میں
    طرب آشنائے خروش ہو، تو نوا ہے محرم گوش ہو=وہ سرور کیا کہ چھپا ہوا ہو سکوت پردہ ساز میں
    تو بچا بچا کہ نہ رکھ سے، ترا آئنہ ہے وہ آئنہ=کہ شکستہ ہو تو عزیز تر ہے نگاہ آئنہ ساز میں
    دم طوف کرمک شمع نے یہ کہا کہ وہ اثر کہن=نہ تری حکایت سوز میں، مہ میری حدیث گداز میں
    نہ کہیں جہاں میں اماں ملی، جو اماں ملی تو کہاں ملی=مرے جرم خانہ خراب کو ترے عفو بندہ نواز میں
    نہ وہ عشق میں رہیں گرمیاں، نہ وہ حسن میں رہیں شوخیاں=نہ وہ غزنوی میں تڑپ رہی، نہ وہ خم ہے زلف ایاز میں
    جو میں سربسجدہ ہوا کبھی، تو زمیں سے آنے لگی صدا=ترا دل تو ہے صنم آشنا، تجھے کیا ملے گا نماز میں[/poem]
    بالا کی مثال میں اشعار کی فارمیٹنگ کے لیے جمیل نوری نستعلیق فونٹ کا استعمال کیا گیا ہے اور اس کے لیے type=2 کا استعمال کیا گیا ہے۔ ذیل میں اس کا رزلٹ دکھایا گیا ہے:

    [​IMG]

    frame شارٹ کوڈ کا استعمال

    اشعار کو مناسب طرح سے فارمیٹ کرنے کے ساتھ ساتھ frame شارٹ کوڈ کے ذریعے اس کے گرد خوبصورت گرافک فریم کا استعمال بھی کیا جا سکتا ہے۔ frame شارٹ کوڈ کو ہمیشہ poem شارٹ کوڈ کے بعد استعمال کیا جانا چاہیے۔ اس کی ایک مثال ذیل میں پیش کی گئی ہے:

    کوڈ:
    [frame type="1" width="80"][poem font="Jameel Noori Nastaleeq,5,black,normal,normal" bkcolor="transparent" bkimage=""
    border=",6," type=3 line=0 align=center use=sp num="0,black"]
    کبھی اے حقیقت منتظر نظر آ لباس مجاز میں=کہ ہزاروں سجدے تڑپ رہے ہیں‌میری جبین نیاز میں 
    [/poem][/frame]
    جیسا کہ اوپر کی مثال میں دکھایا گیا ہے، frame شارٹ کوڈ میں بھی ایک type پیرامیٹر کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ frame کے لیے type پیرامیٹر کی ویلیو 1 سے 10 تک ہو سکتی ہے۔ بالا کی مثال میں type=1 استعمال کیا گیا ہے جس کا رزلٹ ذیل کی تصویر کے مطابق ظاہر ہوگا:

    [​IMG]

    ذیل میں دکھایا جا رہا ہے کہ کس طرح type کی قدر تبدیل کرکے فریم کے مختلف سٹائل حاصل کیے جا سکتے ہیں:

    فریم (type=2)

    [​IMG]

    فریم (type=3)

    [​IMG]

    فریم (type=4)

    [​IMG]

    فریم (type=5)

    [​IMG]

    فریم (type=6)

    [​IMG]

    فریم (type=7)

    [​IMG]

    فریم (type=8)

    [​IMG]

    فریم (type=9)

    [​IMG]

    فریم (type=10)

    [​IMG]

    یہاں پیش کیے گئے ورڈپریس کے پلگ پر تبصروں اور سوالات کے لیے اسی تھریڈ‌ کو استعمال کریں۔

    والسلام
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 28
  2. arifkarim

    arifkarim معطل

    مراسلے:
    29,828
    جھنڈا:
    Norway
    موڈ:
    Happy
    بہترین! کاش وی بلیٹن میں اشعار کی فارمیٹنگ بھی جلد آجائے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. ابن سعید

    ابن سعید خادم

    مراسلے:
    60,174
    انتہائی خوبصورت تحفہ!

    :)
     
  4. hmalik007

    hmalik007 محفلین

    مراسلے:
    1
    بہت خوب انفارمیشن ہے بھائی
     
  5. راقم

    راقم محفلین

    مراسلے:
    236
    موڈ:
    Cool
    بہت زبردست پلگ ان اور اتنے خوب صورت فریم بھی۔
    بہت بہت شکریہ نبیل بھائی۔ اللہ آپ کو صدا خوش رکھے۔ آمین۔
     
  6. تعمیر

    تعمیر محفلین

    مراسلے:
    119
    جھنڈا:
    India
    اشعار کی فارمیٹنگ والا یہ پلگ ان ورڈپریس کے 3.0 سے اوپر والے ورژنز کے لئے ناقابل استعمال لگ رہا ہے۔
     
  7. arifkarim

    arifkarim معطل

    مراسلے:
    29,828
    جھنڈا:
    Norway
    موڈ:
    Happy
    کوئی مثال دینا پسند کریں گی؟
     
  8. گل خان

    گل خان محفلین

    مراسلے:
    741
    بہت شکریہ۔۔
     
  9. تعمیر

    تعمیر محفلین

    مراسلے:
    119
    جھنڈا:
    India
    arifkarim صاحب ، میرا نام نعمان ہے۔
    اس پلگ ان کو خود میں نے ورڈپریس کے ورژن 3 اور اس کے بعد کے ورژن پر آزما کر دیکھا ہے۔کام نہیں کر رہا ہے۔
     
  10. عمر ثالث

    عمر ثالث محفلین

    مراسلے:
    59
    نبیل بھائی بہت شکریہ

    اگر آپ یہ فریم والا نسخہ بلاگر ٹمپلیٹس کے لیے بھی مہیا کر دیں تو کیا ہی بات ہے۔
    بلاگر پر اشعار کی فارمیٹنگ والی لڑی تو میں یہاں دیکھ ہی چکا ہوں۔
     
  11. اسمعیٰل

    اسمعیٰل محفلین

    مراسلے:
    16
    شکریہ اس کو عام کرنے کا
    جزاک اللہ
     

اس صفحے کی تشہیر