اشتہارات کو منظور کرنے والے پاکستانی ادارے

آصف

محفلین
جنگ پر کچھ موبائل فون کمپنیوں کے اشتہارات کو دیکھ کر لگتا ہے کہ ہمارے ملک میں اشتہارات میں عوام کے مفاد کی حفاظت کرنے والا ادارہ ناپید ہے۔

میں کئی دنوں سے دیکھ رہا ہوں کہ ٹیلی نار اپنے اشتہارات میں جلی حروف میں بہت کم ریٹ لکھتی ہے اور نیچے بہت باریک حروف میں لکھا ہوتا ہے کہ یہ قیمت 30 سیکنڈ کی ہے۔ ہر عام آدمی پہلی نظر میں اس کو ایک منٹ کی قیمت سمجھتا ہے اور بہت سے لوگ تو باریک حروف پڑھ بھی نہیں سکتے۔

کیا ان گھٹیا حرکات کا نوٹس لینے والا کوئی ادارہ نہیں؟؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
یہ اشتہارات منظور کرنے سے زیادہ کنزیومر پروٹیکشن کا ایشو لگتا ہے۔ پاکستان میں ایک کنزیومر سوسائٹی تو پیدا کی جا رہی ہے لیکن اس کے تحفظ کا کوئی بندوبست نہیں ہے۔ اس طرح کا initiativeعام طور پر خود شہری تنظیموں اور وکلاء کی جانب سے لیا جاتا ہے۔
 
Top