مہمان اس ہفتے کے مہمان "فیصل قریشی"

تعبیر

محفلین
اس دفعہ کی مہمان شخصیت کے بارے میں کسی کا کہنا ہے کہ "ہمارے یہ مہمان ایک باغ و بہار شخصیت کے مالک ہیں اور اپنے متعلق کسر نفسی سے کام لیتے ہیں"۔

شکریہ زیک کہ مجھے یہ تھریڈ بتایا

اس کے علاوہ بہت ہی مددگار اور ذہین ہیں۔ کمپیوٹر ایکسپرٹ ہیں۔ ہمارے کمپیوٹرز میں نئی جان ڈالنے کے لیے ہروقت تیار بس انہیں پکارنے کی دیر ہے۔نہایت ہی سادہ طبعیت کے مالک ہیں۔ جوان ہونے کے باوجود سب کو بٹیا بٹیا کہتے ہیں یعنی عورتوں کی بے پناہ عزت کرنے والے۔ شعرو شاعری کے دلدادہ خود بھی فی البدیہ شاعر ہیں۔ کوئی بھی موقع ہو ان کی طرف سے شعر تیار۔
صحیح اور سب بات کی ہمیشہ تعریف کرتے ہیں اور غلط بات کی ہمیشہ نشان دہی ضرور کرتے ہیں۔

محفل سے بے پناہ پیار کرنے والے اور انکی یہ محبت اسی بات سے ظاہر ہے کہ انہوں نے محفل کی ابتداء سے ہی اسے اپنایا تھا اور اب تک محفل انکی زندگی کا حصہ ہے۔
پہلے یہان فیصل عظیم کے نام سے جانے جاتے ہیں اور اب فیصل قریشی
مہمان شخصیت کی تعریفیں اور خوبیان بے پناہ ہیں پر الفاط کم پڑ گئے ہیں۔

اس دفعہ کی مہمان شخصیت ہیں۔

اس دفعہ کے مہمان شخصیت ہیں​

977H_28.gif
فیصل قریشی
977H_28.gif

آپ سب چاہیں تو اپنے خیالات اور تاثرات اپنے لفظوں میں بھی پیش کر سکتے ہیں یا پھر چاہیں تو
ان سوالات کے ذریعے بھی اپنے اپنے تاثرات کا اظہار کرسکتے ہیں :)
اگر سارے نہیں تو کچھ سوالوں کے بھی جواب دے سکتے ہیں ۔ مقصد صرف مہمان شخصیت سے اپنے تاثرات کا اظہار کرنا اور انکی کارکردگیوں کو سراہنا اور انکی حوصلہ افزائی کرنا ہے :)

1۔مہمان شخصیت کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی وہی رائے ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔
(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں)

2۔پہلی دفعہ مہمان شخصیت سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی

3۔مہمان شخصیت کی کونسی عادت بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)

4۔مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا

5۔ مہمان شخصیت کو کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے

6۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو اور موقع کی تلاش میں ہوں )

تیشہ

۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نائس مین ، ۔،

01dance2.gif
 
ماوراء

محفلین
فیصل بھیا سے 2005 میں جان پہچان ہوئی۔ محفل پر ہی بات چیت کا آغاز ہوا تھا۔ فیصل بھیا کی سب سے اچھی عادت ہے کہ اتنی محبت سے باتے کرتے ہیں، کہ اگلا آپ کا گرویدہ ہو جاتا ہے۔ یہ میں شاید پہلے بھی کہہ چکی ہوں کہ انٹرنیٹ پر فیصل بھائی ایسے ہیں، جن سے بات کر کے مجھے ہمیشہ اپنائیت کا سا احساس ہوا۔ بالکل اسی طرح بات کرتے ہیں، جیسے بہت پہلے سے مجھے جانتے ہیں۔ شروع میں بھیا سے کافی بات چیت تھی۔پھر کچھ مصروف ہو گئے، اس لیے اب کبھی کبھار بات ہو جاتی ہے۔ مصروف ہونے کے باوجود۔۔۔محفل پر آتے رہتے ہیں۔
میری ڈھیر ساری دعائیں اور نیک خواہشات فیصل بھائی کے لیے۔
 
نایاب

لائبریرین
السلام علیکم

1۔مہمان شخصیت کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی وہی رائے ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔
(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں)
زمانہ بدلنے والے خود کبھی نہیں بدلتے

2۔پہلی دفعہ مہمان شخصیت سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی
ابھی تک نہیں

3۔مہمان شخصیت کی کونسی عادت بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)
سادہ لفظ خوش اخلاقی سے بھرپور

4۔مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا
خوش اخلاقی پر کچھ خرچ نہیں آتا مگر یہ انسان کا وقار بڑھا دیتی ہے

5۔ مہمان شخصیت کو کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے

6۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو اور موقع کی تلاش میں ہوں )

اپنے علم سے کچھ عطا کر دیں ہمیں بھی
[/center][/quote]
سدا سجی رہے یہ محفل اردو ایسے مہکتے پھولوں سے آمین
نایاب
 
طالوت

محفلین
1۔مہمان شخصیت کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی وہی رائے ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔
(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں)
پہلا تاثر تو یاد نہیں ، مگر ان کے ایک دھاگے پر بڑی کوفت ہوئی تھی مگر اس میں کئی ایک احباب بھی برابر کے شریک تھے تو صرف انھی سے کچھ کہنا مناسب نہیں لگا ۔۔ ویسے بھی جو باب بند ہو چکا اس کا کھولنا کیا۔۔
2۔پہلی دفعہ مہمان شخصیت سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی
میرا خیال ہے براہ راست تو اب تک بات چیت نہیں ہوئی ، کیا کہتے ہیں فیصل ؟ کافی لیے دئیے رہتے ہیں شاید اسلیے۔۔
3۔مہمان شخصیت کی کونسی عادت بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)
یہ کہنا تو مشکل ہے مگر ان کی مختلف موضوعات سے دلچسپی اچھی عادت ہے ۔۔
4۔مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا
مسلسل ہوں ملاقاتیں تو دلچسپی نہیں رہتی
بے ترتیب یارانے بڑے دلچسپ ہوتے ہیں
5۔ مہمان شخصیت کو کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے
کافی عرصہ ہوا آپ کو محفل سے وابستہ ہوئے مگر آپ بہت کم نظر آتے ہیں حتٰی کہ ایک پیغام فی دن آپ کی اوسط ہے ۔۔ کیا وجہ ہے ؟ اردو سنٹر چل رہا ہے کہ نہیں ۔۔
6۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو اور موقع کی تلاش میں ہوں )
بھئی ہماری دلچسپی کا بھی کوئی سامان کریں تاکہ آپ سے روابط بڑھانے میں آسانی ہو ۔۔ آپکو تو پتہ ہی ہے مطلبی دنیا ;)
وسلام
 
اللہ اپ کو جزائے خیر دے ۔ کچھ مصروفیت کی بناء پر فوری جواب دینے سے قاصر ہوں لہذا ایک آدھ دن میں تفصیلی جواب دیتا ہوں

آپ لوگوں کی محبتوں کاشکرگزار
فیصل
 
فیصل بھیا سے 2005 میں جان پہچان ہوئی۔ محفل پر ہی بات چیت کا آغاز ہوا تھا۔ فیصل بھیا کی سب سے اچھی عادت ہے کہ اتنی محبت سے باتے کرتے ہیں، کہ اگلا آپ کا گرویدہ ہو جاتا ہے۔ یہ میں شاید پہلے بھی کہہ چکی ہوں کہ انٹرنیٹ پر فیصل بھائی ایسے ہیں، جن سے بات کر کے مجھے ہمیشہ اپنائیت کا سا احساس ہوا۔ بالکل اسی طرح بات کرتے ہیں، جیسے بہت پہلے سے مجھے جانتے ہیں۔ شروع میں بھیا سے کافی بات چیت تھی۔پھر کچھ مصروف ہو گئے، اس لیے اب کبھی کبھار بات ہو جاتی ہے۔ مصروف ہونے کے باوجود۔۔۔محفل پر آتے رہتے ہیں۔
میری ڈھیر ساری دعائیں اور نیک خواہشات فیصل بھائی کے لیے۔

ذرا سا ماورا ہوکر جوسوچیں ہم زم۔۔۔۔۔۔۔انے کی
محبت بانٹ دیں کوشش کریں نفرت مٹانے کی

اب تمہیں میں کیا کہوں ۔۔؟

شکریہ ۔۔؟
عنایت۔۔؟
کرم۔۔؟
مہربانی ۔۔؟

نہیں۔۔۔۔!

بس جیتی رہو خوش رہو
 
السلام علیکم

1۔مہمان شخصیت کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی وہی رائے ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔
(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں)
زمانہ بدلنے والے خود کبھی نہیں بدلتے

ہم زمانے کو کس طرح بدلیں
خود کو تبدیل کر نہیں پاتے

ویسے مجھے احساس نہیں تھا کہ کوئی اور بھی میرے متعلق یہ رائے رکھ سکتا ہے ۔ ہاں شازی اکثر کہا کرتی ہے ۔۔۔ آپ نہیں بدلیں گے۔۔یا آپ کب بدلیں گے وغیرہ وغیرہ یا پھر میری والدہ کبھی کبھی کہا کرتی تھیں فیچی پتر اپنے آپ نوں بدل ایسطراں توں کی کریں گا۔۔۔!
2۔پہلی دفعہ مہمان شخصیت سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی
ابھی تک نہیں

کیا کہا ۔۔؟ ابھی بھی نہیں ۔ چلو اگر ابھی تک نہیں تو اب سہی ۔ نیک کام میں دیر کیسی ۔۔۔؟

3۔مہمان شخصیت کی کونسی عادت بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)
سادہ لفظ خوش اخلاقی سے بھرپور

کہاں ہم اور لف۔۔۔۔۔۔۔۔اظی ہماری
ہمی کو علم ہے ہم کون ک۔یسے

4۔مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا
خوش اخلاقی پر کچھ خرچ نہیں آتا مگر یہ انسان کا وقار بڑھا دیتی ہے

بہت شکریہ کہ آپ نے مجھ سے یہ بات سیکھنے کا فرما کر میری عزت افزائی کی
5۔ مہمان شخصیت کو کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے

مجھے اس سوال کے جواب کا انتظار رہے گا ۔ صرف آپ سے نہیں بلکہ سب سے

6۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو اور موقع کی تلاش میں ہوں )

اپنے علم سے کچھ عطا کر دیں ہمیں بھی

کاش ہم بھی ع۔۔لی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔م ہو پاتے
کچھ تو طبعِ س۔۔۔لی۔۔۔۔۔۔م ہو جاتے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پھربھی جوک۔۔چھ ہے آپ سب کا ہے
مجھ کو اس میں تو کوئی عار نہیں

[/center]
سدا سجی رہے یہ محفل اردو ایسے مہکتے پھولوں سے آمین
نایاب[/quote]

آمین ثم آمین
 
پہلا تاثر تو یاد نہیں ، مگر ان کے ایک دھاگے پر بڑی کوفت ہوئی تھی مگر اس میں کئی ایک احباب بھی برابر کے شریک تھے تو صرف انھی سے کچھ کہنا مناسب نہیں لگا ۔۔ ویسے بھی جو باب بند ہو چکا اس کا کھولنا کیا۔۔

بہت بار زندگی میں ایسے ہوتا ہے کہ کوئی اور ہماری زندگی میں کوئی ایسا دھاگہ کھول دیتا ہے جس کا ہمیں گماں بھی نہیں ہوتا اور جانے انجانے میں کھلنے والے یہ دھاگے ہمیں زندگی کے بہت سے ایسے حقائق سے آگاہ کرتے ہیں جن کا شاید ہمیں ویسے علم نہ ہوتا ۔ ہاں جس دھاگے کی آپ بات کر رہے ہیں ۔ وہ دھاگہ بھی شاید درست وقت پر درست جگہ پر کھول گیا تھا مگر اس کا انداز یقینا درست نہیں تھا ۔ اور اس غلط انداز میں آپ کو جو کوفت ہوئی بندا اس کے لیئے معذرت خواہ ہون ۔ یقینا آپ کی جس بات کو بنیاد بنا کر وہ دھاگہ کھلا اس کی بنیاد ایک دردمند دل کا تخمینہ تھا مگر جس طرح سے اسے میں نے سمجھا اور بیان کیا شاید غلط تھا ۔
میرا خیال ہے براہ راست تو اب تک بات چیت نہیں ہوئی ، کیا کہتے ہیں فیصل ؟ کافی لیے دئیے رہتے ہیں شاید اسلیے۔۔

ایسا کچھ نہیں البتہ کوشش کرتا ہوں کہ بلا وجہ کسی کو تنگ نہ کروں ۔ لیکن اگر کوئی مجھے بلائے تو وہ رکاوٹ بھی دور ہو جاتی ہے
یہ کہنا تو مشکل ہے مگر ان کی مختلف موضوعات سے دلچسپی اچھی عادت ہے ۔۔

بہت شکریہ
مسلسل ہوں ملاقاتیں تو دلچسپی نہیں رہتی
بے ترتیب یارانے بڑے دلچسپ ہوتے ہیں

بلا ترتیب یارانے م۔۔۔۔سافر لوگ کرتے ہیں
ملاقاتیں مسلسل ہوں تو چاہت کا بہانہ ہے

کافی عرصہ ہوا آپ کو محفل سے وابستہ ہوئے مگر آپ بہت کم نظر آتے ہیں حتٰی کہ ایک پیغام فی دن آپ کی اوسط ہے ۔۔ کیا وجہ ہے ؟ اردو سنٹر چل رہا ہے کہ نہیں ۔۔

مصروفیت کی وجہ سے زیادہ نہیں بیٹھ پاتا اور اسی وجہ سے اردو سنٹر کی ذمہ داری بے بھی کنارہ کر لیا
بھئی ہماری دلچسپی کا بھی کوئی سامان کریں تاکہ آپ سے روابط بڑھانے میں آسانی ہو ۔۔ آپکو تو پتہ ہی ہے مطلبی دنیا ;)

آپ حکم کریں بندہ حاضر ہے
وسلام

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
طالوت

محفلین
بہت بار زندگی میں ایسے ہوتا ہے کہ کوئی اور ہماری زندگی میں کوئی ایسا دھاگہ کھول دیتا ہے جس کا ہمیں گماں بھی نہیں ہوتا اور جانے انجانے میں کھلنے والے یہ دھاگے ہمیں زندگی کے بہت سے ایسے حقائق سے آگاہ کرتے ہیں جن کا شاید ہمیں ویسے علم نہ ہوتا ۔ ہاں جس دھاگے کی آپ بات کر رہے ہیں ۔ وہ دھاگہ بھی شاید درست وقت پر درست جگہ پر کھول گیا تھا مگر اس کا انداز یقینا درست نہیں تھا ۔ اور اس غلط انداز میں آپ کو جو کوفت ہوئی بندا اس کے لیئے معذرت خواہ ہون ۔ یقینا آپ کی جس بات کو بنیاد بنا کر وہ دھاگہ کھلا اس کی بنیاد ایک دردمند دل کا تخمینہ تھا مگر جس طرح سے اسے میں نے سمجھا اور بیان کیا شاید غلط تھا ۔
آپ جانے کس دھاگے کی بات کر رہے ہیں ؟ میں جس دھاگے کی بات کر رہا ہوں وہ تو میرے ممبر بننے سے پہلے ہی مقفل ہو گیا تھا :)۔۔ اب فورا اس دھاگے کا بتائیں جس کی آپ بات کر رہے ہیں میرے ذہن میں تو اس حوالے سے کوئی یاد نہیں ۔۔ یوں بھی اگر وہ کسی قسم کے حقائق پر مبنی ہے تو ربط ضرور دیں ۔۔

ایسا کچھ نہیں البتہ کوشش کرتا ہوں کہ بلا وجہ کسی کو تنگ نہ کروں ۔ لیکن اگر کوئی مجھے بلائے تو وہ رکاوٹ بھی دور ہو جاتی ہے
یہ تو ملتی جلتی عادت ہے ۔۔
آپ حکم کریں بندہ حاضر ہے
اس دھاگے کا ربط دیں جس کی آپ بات کر رہے ہیں ۔۔ ساتھ رہے تو مزید گزارشیں ہوتی رہیں گی۔
وسلام
 
شمشاد

لائبریرین
فیصل بھائی کا اوتار بابا بلھے شاہ کا ہے۔ اور ان کا کلام تو سبھی جانتے ہیں کہ کیسا ہے۔

یاد نہیں ان کے ساتھ کب اور کہاں ملاقات ہوئی تھی۔ لیکن بہت اچھے رکن ہیں۔

مجھے ان کے مراسلات کا انتظار رہتا ہے۔

فی البدیہ شاعری کرتے ہیں۔

پوچھنا یہ ہے کہ " خوشیا کی ڈائری" کیا ہوئی؟
 
سارہ خان

محفلین
فیصل بھائی میرے پسندیدہ میمبران میں سے ہیں ۔۔ ان کا ایک مخصوص شاعرانہ انداز جو انہیں سب سے الگ بناتا ہے ۔۔:) جب مین نے محفل جوائن کی تھی تب کافی ایکٹو ہوتے تھے عام سی باتیں بھی شاعری میں کرتے پڑھ کر بہت اچھا لگتا تھا ۔۔۔ بہت محبت اور شفقت سے بات کرتے ہیں ۔۔۔ شمشاد بھائی کی طرح مجھے بھی ان کے مراسلات کا انتظار رہتا ہے ۔۔:)
 
آبی ٹوکول

محفلین
فیصل بھائی میرے بھی پسندیدہ ترین محفلین میں سے ہیں نہایت ہی شفیق اور برد بار شخصیت کہ مالک ہیں بہت کم لوگ ایسے ہوتے ہیں جہاں میں ۔ ۔ ۔ میں بھی ان کے مراسلات کو بغور پڑھتا ہوں
 
تعبیر

محفلین
فیصل جی اور طالوت جلدی سے مجھے بھی وہ ان تھریڈز کے لنک دیں جن کا آپ دونوں ذکر کر رہے ہیں :)

1۔مہمان شخصیت کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی وہی رائے ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔
(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں)

فیصل نام سے واقفیت تب ہوئی جب میرے تعارف پلس مبارک والے تھریڈ میں انہوں نے مجھے خوش آمدید کہا ۔تب انکا اوتار قائد کا تھا اس پر انہوں نے مجھے بٹیا بھی کہا تو احترام خوبخود پیدا ہو گیا۔
شروع شروع میں مجھے یہ بزرگ بزرگ لگتے تھے پر حال ہی میں جب آپ کی پروفائل دیکھی تو وہاں آپکی عمر دیکھ کر پتہ چلا کہ آپ تو ہم سے بھی چھوٹے ہیں :)

بیچ میں تاثر کچھ عجیب بھی ہوا کہ میں نے خواہ مخواہ کا رعب بھی ڈالا یعنی تھوڑی بہت کہا سنی ہو گئی میری ہی عقلبندی کی وجہ سے :blushing: پر فیصل کے اچھے اخلاق کی وجہ سے اب تاثر بہتر سے بہترین ہو گیا ہے :)

2۔پہلی دفعہ مہمان شخصیت سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی

بات چیت تو فیصل زیادہ کرتے نہیں ہیں میرے خیال سے پر بیچ میں ایک آدھ بار سلام دعا ہوتی رہتی ہے بس۔

3۔مہمان شخصیت کی کونسی عادت بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)

انکساری اور نرم دلی اور عفو و درگزر کی عادت

یہاں میں ایک بات ضرور بتانا چاہونگی کہ فیصل انا پرست نہیں ہیں ۔ مین نے لوگوں کو ذرا ذرا سی بات پر تعلق توڑتے دیکھا ہے جبکہ میری بد تمیزی کے باوجود فیصل نے خود مجھ سے بات کرنے میں پہل کی وہ بھی میرے ہی پوسٹ کیے گئے تھریڈ میں۔

4۔مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا

جو تعلق توڑنا چاہے اس سے تعلق جوڑو
اور

معاف کرنا ہی اصل/بہترین انتقام ہے

5۔ مہمان شخصیت کو کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے

سب سے پہلے تو آپ کا ڈھیر سارا شکریہ کہ آپ نے میری درخواست کو رد نہیں کیا اور ہمیں اپنے تاثرات بیان کرنے کا موقع دیا

سوال1۔ریگولر ہونے کے باوجود آپ اتنا کم کم کیوں حصہ لیتے ہیں۔زیادہ تو کونسے زمروں میں آپ سے ملاقات ہو سکتی ہے؟؟؟

سوال2۔بڑھاپا ایسی چیز ہے کہ اگر ہمیں چوائس دی جاتی تو ہم میں سے شاید اسے کوئی بھی نا اپناتا ۔ ابھی تو آپ سے بڑھاپا کوسوں دور ہے پھر آپ خود کو بزرگ کیوں شو کرتے ہیں اور آپکا اوتار ہمیشہ بزرگی والا ہی کیوں ہوتا ہے؟؟؟

سوال2۔خود کو کول اینڈ کام کیسے رکھا جا سکتا ہے۔ اپنی وہی کامیاب ٹپ ہم سے بھی شیئر کریں :)

سوال3۔۔۔ سچ اور صاف بات بولنے سے آپ کو نقصان زیادہ ہوا ہے یا فائدہ اور کیسے؟؟؟

پیغام۔۔۔ہمیشہ خوش اور آباد رہیں
جیسے ہیں ویسے ہی رہیے گا یعنی بہت اچھے

مشورہ۔۔۔محفل پر زیادہ سے زیادہ بولا کریں اور ان زمروں بھی آیا کریں جہاں میں ہوتی ہوں

6۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو اور موقع کی تلاش میں ہوں ) دونوں ذکر کر رہے ہیں :)

کیا میں آپ کو صرف فیصل کہ سکتی ہوں کیونکہ آپ چھوٹے ہیں مجھ سے؟؟؟

میرے لیے کوئی نصیحت یا اچھی بات/مشورہ

سب کے لیے شعر کہتے ہیں پر میرے لیے کبھی کچھ نہیں کہا تو آج کچھ ارشاد :)
 
فیصل جی اور طالوت جلدی سے مجھے بھی وہ ان تھریڈز کے لنک دیں جن کا آپ دونوں ذکر کر رہے ہیں :)

اب مجھے لمبی ریسرچ کرنی پڑے گی اس تھریڈ کو نکالنے کے لیئے ۔ کہاں اپنے لیئے اکثر پاس وقت نہیں ہوتا اور کہاں تھریڈ ڈھونڈ نکالوں ۔ امید ہے معذرت قبول فرمائیں گی ۔
1۔مہمان شخصیت کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی وہی رائے ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔
(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں)

فیصل نام سے واقفیت تب ہوئی جب میرے تعارف پلس مبارک والے تھریڈ میں انہوں نے مجھے خوش آمدید کہا ۔تب انکا اوتار قائد کا تھا اس پر انہوں نے مجھے بٹیا بھی کہا تو احترام خوبخود پیدا ہو گیا۔
شروع شروع میں مجھے یہ بزرگ بزرگ لگتے تھے پر حال ہی میں جب آپ کی پروفائل دیکھی تو وہاں آپکی عمر دیکھ کر پتہ چلا کہ آپ تو ہم سے بھی چھوٹے ہیں :)

بیچ میں تاثر کچھ عجیب بھی ہوا کہ میں نے خواہ مخواہ کا رعب بھی ڈالا یعنی تھوڑی بہت کہا سنی ہو گئی میری ہی عقلبندی کی وجہ سے :blushing: پر فیصل کے اچھے اخلاق کی وجہ سے اب تاثر بہتر سے بہترین ہو گیا ہے :)

2۔پہلی دفعہ مہمان شخصیت سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی

بات چیت تو فیصل زیادہ کرتے نہیں ہیں میرے خیال سے پر بیچ میں ایک آدھ بار سلام دعا ہوتی رہتی ہے بس۔

3۔مہمان شخصیت کی کونسی عادت بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)

انکساری اور نرم دلی اور عفو و درگزر کی عادت

یہاں میں ایک بات ضرور بتانا چاہونگی کہ فیصل انا پرست نہیں ہیں ۔ مین نے لوگوں کو ذرا ذرا سی بات پر تعلق توڑتے دیکھا ہے جبکہ میری بد تمیزی کے باوجود فیصل نے خود مجھ سے بات کرنے میں پہل کی وہ بھی میرے ہی پوسٹ کیے گئے تھریڈ میں۔

4۔مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا

جو تعلق توڑنا چاہے اس سے تعلق جوڑو
اور

معاف کرنا ہی اصل/بہترین انتقام ہے

5۔ مہمان شخصیت کو کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے

سب سے پہلے تو آپ کا ڈھیر سارا شکریہ کہ آپ نے میری درخواست کو رد نہیں کیا اور ہمیں اپنے تاثرات بیان کرنے کا موقع دیا

سوال1۔ریگولر ہونے کے باوجود آپ اتنا کم کم کیوں حصہ لیتے ہیں۔زیادہ تو کونسے زمروں میں آپ سے ملاقات ہو سکتی ہے؟؟؟

اس سوال کا جواب تو یہ ہے کہ جب بھی وقت ہوتا ہے محفل پر نظر ضرور ڈالتا ہوں۔ ہاں پیغامات کی تحریر کا کبھی وقت ہوتا ہے کبھی نہیں ۔ اور اکثر یہی سوچتا رہ جاتا ہوں کہ اس تھریڈ میں کیا لکھوں ۔ میری مشکل یہ ہے کہ تحریک کے بغیر میں کچھ نہیں لکھتا اور جو تھریڈ میرے اندر تحریک پیدا نہ کرے میں اس میں رائے کے اظہار میں گریز کرتا ہوں ۔شاید یہی وجہ ہے کہ اکثر دھاگوں میں آپ مجھے نہیں پاتے ۔اکثر آپ مجھے شعر و شاعری سے متعلقہ دھاگوں میں جبکہ کبھی کبھی حالات حاضرہ کے دھاگوں میں پائیں گے ۔مذھبی معاملات میں کوشش کرتا ہوں خاموش ہی رہوں ۔
سوال2۔بڑھاپا ایسی چیز ہے کہ اگر ہمیں چوائس دی جاتی تو ہم میں سے شاید اسے کوئی بھی نا اپناتا ۔ ابھی تو آپ سے بڑھاپا کوسوں دور ہے پھر آپ خود کو بزرگ کیوں شو کرتے ہیں اور آپکا اوتار ہمیشہ بزرگی والا ہی کیوں ہوتا ہے؟؟؟

شو کرنے سے کوئی بزرگ نہیں ہو جاتا اور بزرگی اور بڑھاپے میں بہت فرق ہے ۔ میں صرف یہ کوشش کرتا ہوں کہ میرے جو خیالات کسی موضوع کے متعلق ہیں انہیں بیان کر دوں اب ان میں بزرگی کہاں سے آگئی مجھے علم نہیں شاید میری زندگی کے تجربات دوسروں سے قدرے مختلف ہوں جن کی وجہ سے میرا نقطہ نظر دوسروں کے لیئے ایسا ہو جو وہ بڑی عمر کے لوگوں سے متوقع رکھتے ہوں ۔ اس سب میں کہیں بھی کوئی ایسی دانستہ کوشش ہرگز شامل نہیں ۔ جہاں تک اوتار کی بات ہے تو بابا جانی کا اوتار پہلے رکھا ہوا تھا مگر جب سے ملکی حالات میں تبدیلی شروع ہوئی ہے اور اس پر ڈھٹائی سے کبھی مذھب اور کبھی جمہوریت کا پردہ ڈالا جانے لگا مجھے انکے اوتار کو دیکھ کر خود پر شرم سی آنے لگی اب بابا جی کا اوتار لگانے کا مقصد بھی یہی تھا کہ انہیں دیکھ کر شرم آتی تھی جبکہ ان کو دیکھ کر سمجھ آنی شروع ہوئی ہے ۔

سوال2۔خود کو کول اینڈ کام کیسے رکھا جا سکتا ہے۔ اپنی وہی کامیاب ٹپ ہم سے بھی شیئر کریں :)

انسانوں سے ملا کرو ۔ جن میں عیب بھی ہوتے ہیں اور خوبیاں بھی ۔ اور وہی غلطی کرتے ہیں جن کوایک حد تک درگزر کرنا بہت ضروری ہوتا ہے ۔ اور اس حد کا تعین صرف اللہ کی خاطر ہو ۔ ذات ۔ انایا لالچ نہیں ۔

جن چیزوں کو درست کر سکتے ہو کر لو اس میں پریشان ہونے کی کوئی وجہ نہیں اور جو چیزیں تم درست کر نہیں سکتے انکے لیئے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں

سوال3۔۔۔ سچ اور صاف بات بولنے سے آپ کو نقصان زیادہ ہوا ہے یا فائدہ اور کیسے؟؟؟
سچ بولنے میری ذات کو نقصان ہو اسکی پروا کسے ہے ۔ اور اپنے فائدے لے کئے سچ بولنا کاروباری لوگوں کا کام ہے ۔ جب تک سچ کو سچ سمجھ کر بولا جائے گا تب تک نفع نقصان کی پروا نہیں ہاں سچ بولنے میں اس بات کا خیال رکھنا چاہیئے کہ اس میں شرارت ۔ غیبت ۔ بدخواہی نہ ہو ورنہ وہی سچ شر بھی بن سکتا ہے ۔
پیغام۔۔۔ہمیشہ خوش اور آباد رہیں
جیسے ہیں ویسے ہی رہیے گا یعنی بہت اچھے ۔

آپ کی محبت ہے ورنہ میں اتنا اچھا ہوں نہیں من آنم کہ من دانم

مشورہ۔۔۔محفل پر زیادہ سے زیادہ بولا کریں اور ان زمروں بھی آیا کریں جہاں میں ہوتی ہوں

اللہ آپ کو خوش رکھے آوارہ گردی میں بہت کرتا رہتا ہوں مگر صرف بولتا کہیں کہیں ہوں اور اسکی وجہ میں بیان کر چکا ہوں پھر بھی کوشش ضرور کروں گا انشاء اللہ

6۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو اور موقع کی تلاش میں ہوں ) دونوں ذکر کر رہے ہیں :)

کیا میں آپ کو صرف فیصل کہ سکتی ہوں کیونکہ آپ چھوٹے ہیں مجھ سے؟؟؟

بصد شوق اگر آپ ایسے کمفرٹیبل ہیں تو مجھے کوئی اعتراض نہیں ۔
میرے لیے کوئی نصیحت یا اچھی بات/مشورہ

سب کے لیے شعر کہتے ہیں پر میرے لیے کبھی کچھ نہیں کہا تو آج کچھ ارشاد :)

لوگ خوابوں سے پیار کرتے ہیں
تم کو تعب۔۔۔۔۔۔۔۔یر سے محبت ہے
لوگ خود کو بکھی۔۔ر دیتے ہیں
تم کو تعمی۔۔۔۔۔۔۔ر سے محبت ہے
 
Top