مہمان اس ہفتے کے مہمان "جہانزیب

تعبیر

محفلین
وقت آگیا پھر سے ایک نئ مہمان شخصیت کا

اس ہفتے کے مہمان کو میں محفل کا سپر مین کہتی ہوں۔ وہ اس لیے کہ انکا پتہ ہی نہیں ہوتا کہ یہ محفل میں ہوتے بھی ہیں کہ نہیں پر جب بھی محفل میں کسی کو کسی مدد کی ضرورت پڑی یہ سپر مین کی طرح ایک دم حاضر ہو جاتے ہیں مدد کر کے پھر غائب۔( مدد زیادہ تر لنکس کی صورت میں ہوتی ہے۔)
مہمان شخصیت اپنی باغ و بہار طبعیت اور برجستگی، ذہانت کی وجہ سے بھی جانے جاتے ہیں
جی تو اس دفعہ کہ مہمان شخصیت ہیں




977H_28.gif
جہانزیب
977H_28.gif





آپ سب چاہیں تو اپنے خیالات اور تاثرات اپنے لفظوں میں بھی پیش کر سکتے ہیں یا پھر
ان سوالات کے ذریعے بھی اپنے اپنے تاثرات کا اظہار کرسکتے ہیں :)
اگر سارے نہیں تو کچھ سوالوں کے بھی جواب دے سکتے ہیں ۔ مقصد صرف مہمان شخصیت سے اپنے تاثرات کا اظہار کرنا اور انکی کارکردگیوں کو سراہنا اور انکی حوصلہ افزائی کرنا ہے :)




1۔مہمان شخصیت کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی وہی رائے ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔
(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں)

2۔پہلی دفعہ مہمان شخصیت سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی

( اگر سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)


3۔مہمان شخصیت کی کونسی عادت بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)

4۔مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا

5۔ مہمان شخصیت کو کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے

6۔اور کچھ خاص جو کہنا چاہیں یا کوئی ایسی بات جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو


میں بھی جلد ہی حاضر ہونگی اپنے تاثرات کے ساتھ :)
 

زین

لائبریرین
ابھی تک کسی نے اپنے تاثرات بیان نہیں‌کئے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

چلے اب آئیں اور جلدی جلدی سے اپنے تاثرات بیان کریں۔
 
جہانزیب بھائی سے میری جان پہچان اردو بلاگنگ کے باعث ہوئی۔ محفل پر تو یہ صاحب کم کم ہی نظر آتے تھے۔ اب تو پھر بھی کچھ نظر آنے لگے ہیں۔ تین ایک دفعہ جی۔میل پر بھی بات چیت ہوئی۔ بہت سچے، کھرے اور بے حد نفیس اور اچھے انسان ہیں۔ ان کی باتوں میں سنجیدگی بھی ہوتی ہے اور مزاح کا پہلو بھی۔ پہلے تاثر تھا کہ کبھی کبھی آکر بس باتیں بناتے ہیں۔ لیکن پھر دیکھا کہ موصوف کافی علم رکھتے ہیں۔ بلاگ پر ان کے ٹیوٹوریلز سے خاصا فائدہ اٹھایا۔۔۔

جہانزیب بھائی کی سب سے اچھی عادتوں میں ان کا اچھا اچھا بولنا :)

ہمم۔۔۔ اور زیادہ بات چیت نہیں ہوئی ہے ان سے۔۔۔ امید ہے کہ جلد ہی جب یہ پاکستان آئیں گے تو کراچی آکر شرفِ ملاقات ضرور بخشیں گے۔ ;)
 

جہانزیب

محفلین
جہانزیب بھائی سے میری جان پہچان اردو بلاگنگ کے باعث ہوئی۔

حالانکہ میری عمار سے پہچان اردو محفل کے ذریعے ہوئی ۔

محفل پر تو یہ صاحب کم کم ہی نظر آتے تھے۔ اب تو پھر بھی کچھ نظر آنے لگے ہیں۔

ہاں اب میں نے فئیر اینڈ لولی کا استعمال شروع کر دیا ہے ۔
تین ایک دفعہ جی۔میل پر بھی بات چیت ہوئی۔ بہت سچے، کھرے اور بے حد نفیس اور اچھے انسان ہیں۔
کیا، کیا، کیا؟ بہت شکریہ عمار ان خوبیوں کو اجاگر کرنے کا جن سے میں خود واقف نہیں تھا ۔

ان کی باتوں میں سنجیدگی بھی ہوتی ہے اور مزاح کا پہلو بھی۔ پہلے تاثر تھا کہ کبھی کبھی آکر بس باتیں بناتے ہیں۔ لیکن پھر دیکھا کہ موصوف کافی علم رکھتے ہیں۔

ایک یہی تو غم ہے کہ میرے پاس علم نہیں ہے، اسی لئے تو زیادہ چپ رہتا ہوں ۔

بلاگ پر ان کے ٹیوٹوریلز سے خاصا فائدہ اٹھایا۔۔۔

اور مجھے بڑی خوشی ہوئی تھی ۔

جہانزیب بھائی کی سب سے اچھی عادتوں میں ان کا اچھا اچھا بولنا۔

شکریہ ۔:hatoff:

ہمم۔۔۔ اور زیادہ بات چیت نہیں ہوئی ہے ان سے۔۔۔ امید ہے کہ جلد ہی جب یہ پاکستان آئیں گے تو کراچی آکر شرفِ ملاقات ضرور بخشیں گے۔

انشاللہ ۔
 

ماوراء

محفلین
جہانزیب کے نام سے تقریباً تین سال پہلے واقفیت ہوئی ، محفل پر اس وقت ماڈریٹر تھے، لیکن بہت کم بلکہ نہ آنے کے برابر ہی آیا کرتے تھے۔ پہلی بار بات پی ایم میں ہی ہوئی تھی، کوئی مسئلہ ہوا تھا محفل پر۔۔۔اسی سلسلے میں پی ایم کیا تھا۔ چونکہ جہانزیب بہت کم آتے تھے، اس لیے کوئی تاثر قائم نہیں ہو سکا تھا۔ پھر تو ایسا وقت بھی آیا جب جہانزیب محفل سے غائب ہی ہو گئے۔ ان کے بلاگ پر ان کو کبھی کبھار پڑھ لیا کرتی تھی۔
جہانزیب ذہین ہیں اور حاضر جواب بھی ہیں۔ جہانزیب کو بہت زیادہ نہیں جانتی، ایک تو یہ محفل پر بھی آئیں تو جلدی سے آتے ہیں۔۔۔ کچھ پوسٹس کیں اور غائب۔لیکن اپنی باتوں سے سلجھے ہوئے اور میچور لگتے ہیں۔
بات سب سے کرتے ہیں ، لیکن ایک حد میں رہ کر۔۔ زیادہ کسی سے فری بھی نہیں ہوتے۔ یہ عادت اچھی ہے۔:d
باقی کچھ ایسا خاص نہیں ہے۔۔ جو کہوں۔ لیکن دعا ہے کہ ہمیشہ خوش رہیں۔
 

ماوراء

محفلین
ہیں‌:eek: مطلب کمپیوٹر ویسے ہی بیمار ہے یا خاص‌ میرے بارے میں لکھنے پر بند ہو جاتا ہے؟:mrgreen:
سچ۔۔ ٹھیک ٹھاک چل رہا تھا۔۔ لیکن رات کو پتہ نہیں کیا ہوا۔۔ جونہی آپ کے بارے میں لکھنے بیٹھتی۔۔۔بند ہو جاتا۔۔:grin:لیکن آج ٹھیک ہے۔
 

فہیم

لائبریرین
میرا تو آج ہی کی تاریخ میں لکھنے کا ارادہ تھا۔
لیکن کمبخت لوڈشیڈنگ کی وجہ سے آج کی تاریخ نکل گئی۔

چلو جہانزیب بھائی کی طرف تو ابھی تاریخ تبدیل نہیں ہوئی ہوگی۔
اس لیے ابھی ہی لکھ مارتا ہوں:)
 

فہیم

لائبریرین
1۔مہمان شخصیت کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی وہی رائے ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔
(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالاتبدل چکے ہیں)

پہلا تاثر تو کچھ بھی نہیں تھا۔
لیکن اب جہانزیب بھائی سے کافی اچھی بات چیت ہے۔
اور رائے یہ ہے کہ بہت نائس، سلجھے ہوئے اور مزیدار انسان ہیں ساتھ میں اچھے دوست بھی:)
کچھ زیادہ تو نہیں بول گیا نہ جہانزیب بھائی
:grin:


2۔پہلی دفعہ مہمان شخصیت سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی۔
( اگر سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)


مزے کی بات یہ کہ پہلی بار ہماری بات چیت ذپ میں ہوئی۔
میں نے ان کو ایک ذپ کی تھی۔ جو ان کی ہی ایک بات سے متعلق تھی۔
تو ان کا جواب مثبت آیا تھا اور ساتھ میں یہ لکھا تھا کہ پھر تم یہ نہ کہو کہ جہانزیب سے کوئی فرمائش کی اور اس نے پوری نہ کی:rolleyes:
اور مزے کی بات یہ ہے کہ وہ فرمائش پوری نہیں ہوئی تھی:grin:
کیوں یاد ہے نہ جہانزیب بھائی;)



ارےےے
لیکن یہ بتادوں اس فرمائش کے پورا نہ ہونے میں ان کا نہیں بلکہ اردو محفل کا قصور تھا:grin:



3۔مہمان شخصیت کی کونسی عادت بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)


مجھے جو پسند ہو اس کی سب ہی باتیں اور عادتیں مجھے پسند ہوتی ہیں:)
جہانزیب بھائی کی یہ خوبی مجھے بہت پسند آئی کہ یہ دوسروں کو کچھ سمجھانے میں یا سکھانے میں پیش پیش ہوتے ہیں۔
اور ان کی پوری کوشش یہی ہوتی ہے کہ اگلا وہ چیز سمجھ یا سیکھ جائے۔ اور لوگوں کو کچھ سکھانے کے لیے ان کی محنت قابل داد ہے۔



4۔مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا۔

اچھا خاصہ گمپ سیکھ لیا ہے کہ اب فوٹو شاپ کے کام گمپ میں کرلیتا ہوں:)



5۔ مہمان شخصیت کو کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے۔

میری طرف سے تو کوئی پیغام نہیں۔
البتہ میری جگہ اگر ٹمبکٹو(بدتمیز) ہوتا تو یہ لکھتا کہ بھائی کبھی تو فون اٹھالیا کرو:grin:;)



6۔اور کچھ خاص جو کہنا چاہیں یا کوئی ایسی بات جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو۔

بھئی ہم کو جو کہنا ہوتا ہے صاف صاف کہہ دیتے ہیں۔
پہلے پتہ ہوتا تو اس وقت کے لیے بھی کچھ بچا کر رکھ لیتا:rolleyes:
 

تعبیر

محفلین
کیا بات ہے آپ سب پچھلی دفعہ سے ہی کچھ کچھ بدلے بدلے سے ہو گئے ہیں
اس تاپک میں دلچسپی ہی نہیں لے رہے میں تو سوچ رہی تھی کہ آج جا کر کہونگی کہ

میں سونے لگی ہوں جب لاہور آجائے تو مجھے اٹھا دیجیے گا

چلیں اگلی پوسٹ میں، میں حاضر ہوتی ہوں اپنے تاثرات کے ساتھ
 

تعبیر

محفلین

1۔مہمان شخصیت کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی وہی رائے ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔
(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں)


پہلا تاثر کافی سنجیدہ مزاج شخص کا تھا ۔ویسے نام سے مجھے نوجوان لڑکے لگے تھے
رائے ان سے بات چیت کے بعد بالکل بدل چکی ہے ۔
باتونی تو اب بھی نہیں لگتے پر فرینڈلی اور سلجھے ہوئے نفیس انسان لگتے ہیں اور کچھ کچھ shy لگتے ہیں (شرمیلے اس لیے نہیں لکھا کہ اس سے کچھ عجیب سا تاثر لگے گا :grin:)



2۔پہلی دفعہ مہمان شخصیت سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی

اپنی عادت کے مطابق جہانزیب نے میری مدد کی تھی ۔ وہیں سے پتہ چلا کہ جہانزیب بھی یہاں کے رکن ہیں۔ پھر انٹرویو سیکشن میں بھی انکے کچھ کمنٹس پڑھنے کو ملے اور ہماری باقاعدہ بات چیت موسیقی کی دنیا میں ہوئی۔


3۔مہمان شخصیت کی کونسی عادت بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)

باتیں بہت مزے کی کرتے ہیں
جہانزیب کی انکساری بھی بہت پسند ہے۔
ذہانت اور نفاست اور سلیقہ بھی پسند ہے
عورتوں کی عزت کرتے ہیں :)


4۔مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا

وڈیو کو آڈیو میں کنورٹ کرنا :)
اور بھی بہت کچھ سیکھنا چاہتی ہوں
ابھی کچھ دن پہلے دیکھا کہ آپ نے گمپ کا کوئی سلسلہ شروع کیا ہے لیکن وہ بہت آگے چلا گیا ہے اور میں اسکا کوئی بھی سرا نہیں پکڑپا رہی اب۔ مجھے آرام آرام سے اور تھوڑا تھوڑا سیکھنے اور ساتھ ہی سوالات کرنے کی بھی عادت ہے تو مجھے بتائیں بلکہ میری مدد کریں کہ میں اسے کیسے سیکھوں
کنویں کا مینڈک بننے کا یہی نقصان ہے یعنی میں محفل کے صرف چند سیکشنز تک محدود ہوں اس لیے ہر بات دیر سے پتہ چلتی ہے اور میں پیچھے رہ جاتی ہوں :cry: :(

5۔ مہمان شخصیت کو کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے

پیغام پلس سوال یہ ہے کہ جب آپ اتنا اچھا بولتے ہیں اور اتنا علم بھی رکھتے ہیں تو اتنا کم کم کیوں بولتے ہیں :confused:

6۔اور کچھ خاص جو کہنا چاہیں یا کوئی ایسی بات جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو


ہمیشہ یونہی مسکراتے اور مسکراہٹیں بکھیرتے رہیں
محفل کی ترقی میں مزید اضافہ کرتے رہیں :)
آپ کے کمنٹس مجھے بہت پسند ہیں اور آپ میرے پسندیدہ ممبرز میں سے ایک ممبر بھی ہیں :)

مہمان بننے کے لیے بہت بہت شکریہ :hatoff:
 

جہانزیب

محفلین
جہانزیب کے نام سے تقریباً تین سال پہلے واقفیت ہوئی
مطلب جہانزیب بھی نام ہے؟
محفل پر اس وقت ماڈریٹر تھے، لیکن بہت کم بلکہ نہ آنے کے برابر ہی آیا کرتے تھے۔
جب محفل شروع ہوئی تھی اس وقت میں یہاں کا سب سے بڑا گپو تھا، اور سب سے پہلے میں نے ہی ،سو، دو سو، تین سو کی حد عبور کی تھی، اس کے بعد ڈاکٹر افتحار راجہ آ گئے اور چھا گئے ۔ انہیں دنوں میں روزگار کی وجہ سے کم وقت ہونا شروع ہو گیا، جو ابھی تک جاری ہے ۔ پلان بہت ہیں لیکن بندہ مزدور کے اوقات کی بدولت وقت بہت کم ہے ۔ انشاللہ مستقبل میں امید ہے پھر پہلے جیسے دن لوٹ آئیں گے ۔

پہلی بار بات پی ایم میں ہی ہوئی تھی، کوئی مسئلہ ہوا تھا محفل پر۔۔۔اسی سلسلے میں پی ایم کیا تھا۔
مسلہ یہ ہوا تھا کہ آپ محفل چھوڑنے کی دھمکیاں دے رہی تھیں ۔
چونکہ جہانزیب بہت کم آتے تھے، اس لیے کوئی تاثر قائم نہیں ہو سکا تھا۔ پھر تو ایسا وقت بھی آیا جب جہانزیب محفل سے غائب ہی ہو گئے۔ ان کے بلاگ پر ان کو کبھی کبھار پڑھ لیا کرتی تھی۔
برے تاثر سے بہتر ہے کہ کسی قسم کا تاثر قائم نہیں کیا جائے ۔
جہانزیب ذہین ہیں اور حاضر جواب بھی ہیں۔ جہانزیب کو بہت زیادہ نہیں جانتی، ایک تو یہ محفل پر بھی آئیں تو جلدی سے آتے ہیں۔۔۔ کچھ پوسٹس کیں اور غائب۔لیکن اپنی باتوں سے سلجھے ہوئے اور میچور لگتے ہیں۔
بات سب سے کرتے ہیں ، لیکن ایک حد میں رہ کر۔۔ زیادہ کسی سے فری بھی نہیں ہوتے۔ یہ عادت اچھی ہے۔:d
حالانکہ میرا بہت دل کرتا ہے سب سے فری ہونے کا، مگر فری ہونے کے بعد مجھے معلوم ہے وقت نہیں ہو گا ۔اس لئے ایسے ہی بہتر ہے فی الحال ۔
باقی کچھ ایسا خاص نہیں ہے۔۔ جو کہوں۔ لیکن دعا ہے کہ ہمیشہ خوش رہیں۔
بہت بہت شکریہ ۔
 
Top