اس ہفتے کا منظر کش: غروبِ آفتاب

20200308_183306-1.jpg

دسمبر 2019
آہا! آگ کا نارنجی گولا :hatoff:
محفل میں چکر لگاتے رہا کیجیے، یقین مانیے اچھی جگہ ہے! :laughing:
 
کاشف جامی

محفلین
السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ!
قصہ کچھ یوں ہے کہ ہمیں لگ بھگ دو برس قبل ادارت کے لیے زمرہ منتخب کرنے کا کہا گیا تو خاصی سوچ بچار کے بعد اس زمرے کا انتخاب کیا۔ ہمارے مشاہدے کے مطابق اس وقت اس زمرے میں کافی کم لڑیاں کھولی جاتی تھیں جب کہ ہمارے ذہن میں بیک وقت بہت سی پھلجھڑیاں شمالا جنوبا شرقا غربا چھوٹ رہی تھیں کہ ہماری حکومت ایک بار اس حلقے میں آ گئی تو ساری سڑکیں پکی کروا دیں گے اور خدا جانے کیا کیا لگوا دیں گے:daydreaming:۔پھر یوں ہوا کہ ہمارا ایم فل تھیسز اور پی ایچ ڈی کی مصروفیات یکے بعد دیگرے دانت نکوستے ہوئے چلی آتی رہیں :drooling: اور بھلا ہو ہمارے محفلین کا کہ ان کی توجہ ہماری کارکردگی کی بجائے عمران خان کی کارکردگی پر ٹکی رہی :nerd:یہاں تک کہ کرونا وائرس کی آواز کی گونج محفل سمیت دنیا کے سبھی ایوانوں کی دیواروں سے ٹکرانے لگی، "لو جی،آ گیا اے تے چھا گیا اے ٹھاہ کر کے":bomb:۔ چند برس قبل تک لوڈ شیڈنگ کے "فوائد" سے متعلق لوگوں سے سنا کرتے تھے کہ قبر کی یاد دلاتی ہے، موم بتی اور یو پی ایس والوں کا کاروبار اچھا چلاتی ہے، ہر حال میں رہنا سکھاتی ہے وغیرہ وغیرہ :heehee:۔ اب اس آر این اے وائرس کے متعلق بھی جو کسی جسم کے باہر از خود بے جان ہے :thinking2: بھلے لوگوں کی بہت سی باتیں سننے کو ملتی رہتی ہیں کہ بھٹکے ہوؤں کو گھر لے کر آتا ہے، اپنے من میں جھانکنے کا موقع دیتا ہے، بائیوٹیکنالوجی کا سکوپ بڑھاتا ہے وغیرہ وغیرہ :embarrassed:۔ ان سب باتوں سے قطع نظر ہمارے اس زمرے میں بھی خاطر خواہ رونق نظر آئی ہے:silly:۔ 'ورک فرام ہوم' نے جہاں' گھر والوں' کو کچن کارنر کا راستہ دکھا دیا ہے:sarcastic:، وہیں 'علماء' کی بڑی تعداد سائنس اور ٹیکنالوجی سے متعلق اپنے علم و فضل کے مظاہرے میں سائنسدانوں کو پیچھے چھوڑتی ہوئی نظر آ رہی ہے:boxing:۔ ایسے حالات میں معیشت کا گراف نشیب و فراز کا شکار ہونا بھی طے ٹھہرا :music:۔
یہ تو تھی ہمارے اس زمرے میں چہل پہل کی ایک تازہ جھلک: اب بڑھتے ہیں نئے شروع کیے جانے والے سلسلے کی جانب۔ محمد عدنان اکبری نقیبی بھیا کی آواز آ رہی ہو "تیاااااااار ہوووووووو؟" :nailbiting:سلسلہ کچھ یوں ہے کہ 'غروب آفتاب کے وقت کے مناظر" جو آپ نے خود اپنے کیمرے میں مقید کیے ہوں اور پہلے کہیں پبلکلی شریک نہ کیے ہوں، یکم اپریل سے سات اپریل تک اس لڑی میں پوسٹ کرنے ہیں۔ ایک محفلین جتنی تصاویر چاہے شریک کر سکتا ہے۔ امید ہے سبھی محفلین اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے اور ہم اس سلسلے کو ہر ہفتے ایک نئی تھیم کے ساتھ جاری رکھ سکیں گے۔ آئیے بنتے ہیں 'فوٹوگرافر آف دا ویک' اور جیتتے ہیں بی ایم ڈبلیو!
کی چابی
کی تصویر! :sneaky:
:rainbow:
 
وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ
آپ کی اس حوصلہ افزائی کے تو ہم مقروض ہیں۔ لیکن یہ کیا بھئی؟ سارا سمندر بھی آپ کے پاس ہے اور غروب آفتاب کے بہترین نظارے دیکھنے سے بھی قاصر ہیں! :good:
سمندر تک جانا ابھی ممکن نہیں ۔جگہ جگہ پہرے کھڑے ہیں۔ آپ ہماری معذرت قبول فرماتے ہوئے چھوٹ عطا فرمائیں۔
 
یہ تصویر 23 اکتوبر 2019 کی ہے۔ اردو محفل میں خوش آمدید۔ براہ کرم اپنا تعارف کروائیے۔ :)

حکومتی پابندی کے باوجود بھی رسک لے لیا گیا
سمندر تک جانا ابھی ممکن نہیں ۔جگہ جگہ پہرے کھڑے ہیں۔
ارے بھئی! ایسا کیوں سمجھا جا رہا ہے کہ ہم لاک ڈاؤن کے دوران باہر نکلنے کی تحریض دے رہے ہیں؟ :waiting:
فوٹوگرافی کے کچھ مقابلہ جات کے اصول نظر سے گزرتے رہتے ہیں جن میں شامل کی جانے والی تصاویر ایک سال سے زیادہ پرانی نہیں ہوتیں۔ یہی سوچ کر تصاویر نئی ہونے کی پابندی لگانے کی فقط کوشش کی تھی۔ اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ اس وقت باہر جا کر لی جائے۔ یہ تو محفلین کے لیے کسی سرگرمی میں مل بیٹھنے کا ایک طریقہ ہے، وگرنہ آپ چاہے جتنی مرضی پرانی تصاویر پوسٹ کیجیے۔ :)
 
محمد سعد

محفلین
اس کا مطلب ہے کہ آپ یونیورسٹی کے اندر قید ہو گئے ہیں؟ :)
ریسرچر ہیں یا سٹوڈنٹ؟
یونیورسٹی کے اندر قید نہیں ہوا۔ ہاسٹل بہت پہلے ہی خالی کروائے جا چکے ہیں۔ ریسرچ چونکہ تھیوریٹیکل اور کمپیوٹیشنل نوعیت کی ہے تو کام ساتھ ہی چپکا رہتا ہے جہاں بھی چلا جاؤں۔
 
جاسمن

لائبریرین
السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ!
قصہ کچھ یوں ہے کہ ہمیں لگ بھگ دو برس قبل ادارت کے لیے زمرہ منتخب کرنے کا کہا گیا تو خاصی سوچ بچار کے بعد اس زمرے کا انتخاب کیا۔ ہمارے مشاہدے کے مطابق اس وقت اس زمرے میں کافی کم لڑیاں کھولی جاتی تھیں جب کہ ہمارے ذہن میں بیک وقت بہت سی پھلجھڑیاں شمالا جنوبا شرقا غربا چھوٹ رہی تھیں کہ ہماری حکومت ایک بار اس حلقے میں آ گئی تو ساری سڑکیں پکی کروا دیں گے اور خدا جانے کیا کیا لگوا دیں گے:daydreaming:۔پھر یوں ہوا کہ ہمارا ایم فل تھیسز اور پی ایچ ڈی کی مصروفیات یکے بعد دیگرے دانت نکوستے ہوئے چلی آتی رہیں :drooling: اور بھلا ہو ہمارے محفلین کا کہ ان کی توجہ ہماری کارکردگی کی بجائے عمران خان کی کارکردگی پر ٹکی رہی :nerd:یہاں تک کہ کرونا وائرس کی آواز کی گونج محفل سمیت دنیا کے سبھی ایوانوں کی دیواروں سے ٹکرانے لگی، "لو جی،آ گیا اے تے چھا گیا اے ٹھاہ کر کے":bomb:۔ چند برس قبل تک لوڈ شیڈنگ کے "فوائد" سے متعلق لوگوں سے سنا کرتے تھے کہ قبر کی یاد دلاتی ہے، موم بتی اور یو پی ایس والوں کا کاروبار اچھا چلاتی ہے، ہر حال میں رہنا سکھاتی ہے وغیرہ وغیرہ :heehee:۔ اب اس آر این اے وائرس کے متعلق بھی جو کسی جسم کے باہر از خود بے جان ہے :thinking2: بھلے لوگوں کی بہت سی باتیں سننے کو ملتی رہتی ہیں کہ بھٹکے ہوؤں کو گھر لے کر آتا ہے، اپنے من میں جھانکنے کا موقع دیتا ہے، بائیوٹیکنالوجی کا سکوپ بڑھاتا ہے وغیرہ وغیرہ :embarrassed:۔ ان سب باتوں سے قطع نظر ہمارے اس زمرے میں بھی خاطر خواہ رونق نظر آئی ہے:silly:۔ 'ورک فرام ہوم' نے جہاں' گھر والوں' کو کچن کارنر کا راستہ دکھا دیا ہے:sarcastic:، وہیں 'علماء' کی بڑی تعداد سائنس اور ٹیکنالوجی سے متعلق اپنے علم و فضل کے مظاہرے میں سائنسدانوں کو پیچھے چھوڑتی ہوئی نظر آ رہی ہے:boxing:۔ ایسے حالات میں معیشت کا گراف نشیب و فراز کا شکار ہونا بھی طے ٹھہرا :music:۔
یہ تو تھی ہمارے اس زمرے میں چہل پہل کی ایک تازہ جھلک: اب بڑھتے ہیں نئے شروع کیے جانے والے سلسلے کی جانب۔ محمد عدنان اکبری نقیبی بھیا کی آواز آ رہی ہو "تیاااااااار ہوووووووو؟" :nailbiting:سلسلہ کچھ یوں ہے کہ 'غروب آفتاب کے وقت کے مناظر" جو آپ نے خود اپنے کیمرے میں مقید کیے ہوں اور پہلے کہیں پبلکلی شریک نہ کیے ہوں، یکم اپریل سے سات اپریل تک اس لڑی میں پوسٹ کرنے ہیں۔ ایک محفلین جتنی تصاویر چاہے شریک کر سکتا ہے۔ امید ہے سبھی محفلین اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے اور ہم اس سلسلے کو ہر ہفتے ایک نئی تھیم کے ساتھ جاری رکھ سکیں گے۔ آئیے بنتے ہیں 'فوٹوگرافر آف دا ویک' اور جیتتے ہیں بی ایم ڈبلیو!
کی چابی
کی تصویر! :sneaky:
:rainbow:

شاندار انٹری ہے مریم۔
ماشاءاللہ۔
آپ کو خوش دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے۔ اللہ قسمت اچھی کرے۔ شاد و آباد رہو۔ آمین!
 
شاندار انٹری ہے مریم۔
ماشاءاللہ۔
بے حد شکریہ،آپ کی حوصلہ افزائی ہمارے لیے بہت اہمیت رکھتی ہے بجو! :)

اللہ قسمت اچھی کرے۔ شاد و آباد رہو۔ آمین!
:redheart:
آپ کو خوش دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے۔
میں ہر حال میں مسکراتی رہی
اداسی کی محنت اکارت گئی
(مریم)
:)
 
Top