حبیب جالب اس درد کی دنیا سے گزر کیوں نہیں جاتے

نظام الدین نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مارچ 12, 2015

  1. نظام الدین

    نظام الدین محفلین

    مراسلے:
    1,005
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    اس درد کی دنیا سے گزر کیوں نہیں جاتے

    یہ لوگ بھی کیا لوگ ہیں مر کیوں نہیں جاتے

    ہے کون زمانے میں مرا پوچھنے والا

    ناداں ہیں جو کہتے ہیں کہ گھر کیوں نہیں جاتے

    شعلے ہیں تو کیوں ان کو بھڑکتے نہیں دیکھا

    ہیں خاک تو راہوں میں بکھر کیوں نہیں جاتے

    آنسو بھی ہیں آنکھوں میں دعائیں بھی ہیں لب پر

    بگڑے ہوئے حالات سنور کیوں نہیں جاتے

    (حبیب جالب)​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
  2. ادب دوست

    ادب دوست معطل

    مراسلے:
    3,429
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    یہ مصرع جالب کا ہے ؟ میں اسے جون یا ساحر کا سمجھتا تھا -
     
  3. نظام الدین

    نظام الدین محفلین

    مراسلے:
    1,005
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    یہ جالب صاحب کی بہت مشہور غزل ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. العظیم

    العظیم محفلین

    مراسلے:
    2
     
    مدیر کی آخری تدوین: ‏نومبر 12, 2016
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1

اس صفحے کی تشہیر