بہادر شاہ ظفر اس جہاں میں آکے ہم کیا کر چلے ۔ بہادر شاہ ظفر

فرخ منظور نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جون 13, 2009

  1. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,698
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    اس جہاں میں آکے ہم کیا کر چلے
    بارِ عصیاں سر پہ اپنے دھر چلے

    تُو نہ آیا اے مسیحا دم یہاں
    ہم اسی حسرت میں آخر مر چلے

    اُس گلی میں ہم تو کیا خورشید بھی
    ڈر کے مارے کانپتا تھر تھر چلے

    اس قدر پیکِ صبا میں دم کہاں
    ساتھ اُس آوارہ کے دم بھر چلے

    لے چلے کیا اس چمن سے غنچہ ساں
    ہم تو کیسہ اپنا خالی کر چلے

    ذکرِ ابرو کا چلے تیرے جہاں
    کیا عجب تلوار واں اکثر چلے

    اور تو چھوڑا یہیں کا سب یہیں
    ایک تیرا داغ ہم لے کر چلے

    دم نہ مارا ہم نے تیرے عشق میں
    سر پہ آرے بھی ہمارے گر چلے

    دل ہی قابو میں نہیں جب اے ظفر
    تم وہاں کس کے بھروسے پر چلے

    (بہادر شاہ ظفر)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 7
  2. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    25,756
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    لاجواب، بہت شکریہ فرخ صاحب شیئر کرنے کیلیے!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. سیدہ شگفتہ

    سیدہ شگفتہ لائبریرین

    مراسلے:
    29,392
    بہت عمدہ !
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. سارہ خان

    سارہ خان محفلین

    مراسلے:
    15,819
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    بہت خوب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  5. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,698
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    بہت شکریہ سیدہ، سارہ اور وارث صاحب!
     
  6. جیہ

    جیہ لائبریرین

    مراسلے:
    15,047
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Blah
    اور میرا بھی شکریہ ادا کریں۔ مجھے بھی بہت پسند آئی یہ غزل
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  7. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,698
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    ارے واہ! :) جویریہ صاحبہ، بہت خوشی ہوئی آپ کو یہاں دیکھ کر۔ کیسی ہیں آپ اور گبن کا کیا حال ہے؟ اور گھر میں سب خیریت ہے؟ کیا سوات واپس پہنچ گئیں یا ابھی اسلام آباد میں ہی ہیں؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  8. جیہ

    جیہ لائبریرین

    مراسلے:
    15,047
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Blah
    شکریہ فرخ ۔ ابھی اسلام آباد ہی میں براجمان ہوں۔ ٹھیک ہوں گبین بھی ٹھیک ہے مگر گرمی تنگ کرتی ہے اسے۔ سوات جانا کب بنتا ہے اللہ کو معلوم ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  9. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,698
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    خدا آپ کو جلد سے جلد بخیر و عافیت سوات پہنچائے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  10. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    25,756
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    باز خوش آمدید جیہ، بہت خوشی ہوئی آپ کو دوبارہ سے محفل پر دیکھ پر، اللہ تعالیٰ آپ کی مشکلات آسان فرمائیں!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  11. جیا راؤ

    جیا راؤ محفلین

    مراسلے:
    1,888
    تُو نہ آیا اے مسیحا دم یہاں
    ہم اسی حسرت میں آخر مر چلے

    دم نہ مارا ہم نے تیرے عشق میں
    سر پہ آرے بھی ہمارے گر چلے

    دل ہی قابو میں نہیں جب اے ظفر
    تم وہاں کس کے بھروسے پر چلے

    بہت خوب۔۔۔ !
    شیئر کرنے کا شکریہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  12. عمران شناور

    عمران شناور محفلین

    مراسلے:
    668
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    بہت اچھی غزل ہے۔ شیئر کرنے کے لیے شکریہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  13. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,698
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    پسند کرنے کے لئے بہت شکریہ جیا راؤ اور عمران شناور صاحب!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  14. شاہ حسین

    شاہ حسین محفلین

    مراسلے:
    2,901
    بہت خوب جناب سخنور صاحب شامل کرنے کا بہت شکریہ ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  15. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,698
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    بہت شکریہ شاہ صاحب!
     

اس صفحے کی تشہیر