اسم صارف انگریزی میں

زیک

مسافر
بلاگرز پاکستان والوں کو اردو بلاگز شامل کرنے میں مسئلہ ہو رہا تھا تو انہوں نے مجھ سے مدد مانگی۔ ان کا مسئلہ حل کرتے ہوئے معلوم ہوا کہ ورڈپریس میں آپ کا دخول (یعنی لاگ‌ان) والا نام صرف ASCII میں ہو سکتا ہے۔ اس بات کا مجھے علم نہ تھا اور پسند بھی نہیں آئی۔

ویسے تو ورڈپریس میں اس کے علاوہ مکمل (پہلا + آخری) نام اور nickname بھی آپ رکھ سکتے ہیں اور ان سب میں سے کسی کو بھی سائٹ پر ظاہر ہونے کے لئے منتخب کیا جا سکتا ہے پھر بھی بات مزے کی نہیں ہے۔

اس کا حل مشکل نہیں ہے اور میں اس کو اب ٹیسٹ کر رہا ہوں۔
 

زیک

مسافر
حل چھوٹا سا ہے اور کامیابی سے کام کر رہا ہے۔

مجھے ورڈپریس والوں کی سمجھ نہیں آئی کہ انہوں نے ورڈپریس 2 سے یہ restriction کیوں لگائی ہے کہ لاگ‌ان نام آسکی میں ہو۔ میرے خیال سے تو یونیکوڈ اور مقامی زبان میں ہونا مقامیانے کے ساتھ بہت ضروری ہے۔ آپ کا کیا خیال ہے؟
 

دوست

محفلین
ایسا ہونا تو واقعی نہیں چاہیے۔
اس مسئلے کو ان کی ویب سائٹ پر اٹھانا چاہیے۔
 

زیک

مسافر
دوست: میں ورڈپریس کے فورم پر پوچھتا ہوں اس کی وجہ۔

لگے ہاتھوں یہ بھی لکھ دوں کہ کیا تبدیلی کی۔ جہاں جہاں یہ سٹیٹمنٹ آتی ہے

کوڈ:
sanitize_user($username, true);

اس میں true کو false سے بدل دیا۔

فی الحال یہ صرف wp-includes/registration-functions.php میں دو جگہ ہے۔
 

دوست

محفلین
جی ضرور۔ اب دیکھتے ہیں یہ لوگ کیا کہتے ہیں اب بارے۔ بات چلی تو یہ پوچھتا چلوں یہ ورڈ پریس کی اپنی سائٹ پر بھی اس کی ہوسٹنگ دستیاب ہے اور میرا خیال ہے فری بھی ہے۔ کیا یہ اردو کو سپورٹ کریں گے؟؟؟
 

قیصرانی

لائبریرین
جی زکریا بھائی، مقامیائے جانے کے لئے تو یہ بہت ضروری ہے کہ لاگ ان نام اور پاس ورڈ دونوں ہی پر آسکی کی پابندی لگانا غلط ہے۔
بےبی ہاتھی
 
Top