تعارف اسلام و علیکم و رحمتہ اللہ و برکتہ'

اسلام و علیکم و رحمتہ اللہ و برکتہ'
نام---- آفاق احمد انصاری
پتہ--- انڈیا.مہاراشٹر. ناسک. مالیگاوں
کام--- گھریلو صنعت(پارچہ بانی)
مثغلہ- مثاغل اوقات میسّرہ اور ضرورتِ وقت پر موقوف ہیں--فرصت کے اوقات تو کمپیوٹر سیکھنے اور اس کے پروگراموں کو نیٹ پر موجود اسٹف کے ذریعے چلانا سیکھنے کے لیے ہیں ساتھ ساتھ اردو فورمس کے اوراق
ٹٹولنا.وککی آنسر پر کچھ وقت.
کچھ حد تک دینی لایٰن سے اضافی وقت لگانا. رشتہ داروں' دوستوں کے آپسی مسایٰل میں اپنی حد تک میل جول کرادینے کی کوشش.(نان پروفیشنلی)
صالح اصلاح نہ کہ مروجہ تنقید کو خوش دلی سے قبول کرنا بلکہ اسکا انتظار کرنا۔
تعلیمی مواد میں قیل و قال (طالب علمی( کرنا
اب نام لکھنے کے سلسلے میں ایک بھائی نے اصلاح کردی
جو واقعی صحیح ہے اسلئے آفاق احمد انصاری تحریر کرتا ہوں
کتب بینی..اسلامی اصلاحی کتب' ابن صفی مرحوم کے جاسوسی ناول اخبار بینی وغیرہ...
ناپسندید... چاٹنگ---- فورمس پر .... واہ جناب آپ اپنے نام کے آگے یوں یوں اضافہ کردیتے.... آپ کا نام تو یہ ہونا تھا.... سوال پوچھنے والوں کو ان کے پوچھے گے سوال سے ہٹ کر فضول جواب دینا(دینے والے) ہر موضوع میں ٹانگ اڑانا (اڑانے والے) کسی کی پریشانی کا حل کرنے کی بجاے اس کو شرمندہ کرنا(کرنے والے)
یہاں "کرنے والے" سے مراد فعل سے ہے فاعل سے نہیں...
تمنّا۔۔۔ یہ ہے کہ جس طرح دینی مواد کو اردو میں وافر مقدار میں منتقل کرلیا گیا ہے اسی طرح اردو کے دامن میں آفاقی فنون بھی
اسطرح بھر جایئں کہ نئی نسل انکے لئے کسی کی محتاج نہ رہے اور دیگر اقوام کے مضر اثرات و رعب سے نجات حاصل کرلے۔
 
ما شاء اللہ!

ہم آپ کو محفل میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ امید ہے کہ آپ محفل میں ہندوستان سے ایک بہترین اضافہ ثابت ہوں گے۔ یہاں آپ کو بہت ہی علم دوست اور ملنسار احباب میسر ہوں گے ان شاء اللہ۔
 

ابوشامل

محفلین
ہندوستان سے آنے والے ایک اور ساتھی کو خوش آمدید۔ امید ہے ساتھ طویل اور یادگار رہے گا۔
 

مدرس

محفلین
خوش آمدید انصاری صا حب
ایک اور اصلاح کر لیجیئے
السلام علیکم ۔۔۔غلط جملہ ہے
السلام علیکم صحیح ہے
 

الف عین

لائبریرین
خوش آمدید آفاق، میں‌تو پہلے نام سے ہی پکاروں گا۔۔ ہندوستان سے یہاں بہت کم ارکان ہیں، زیادہ تر شاید یہاں پاکستانی سیاست کے ذکر سے بھاگ لیتے ہیں، ہم جیسے سخت جان ہی قائم ہیں کہ سیاست کے زمرے میں جھانکتے ہی نہیں۔ باقی ہر معاملے میں محفل اور اس کے ارکان کو بہترین پائیں گے۔
 
Top