اسلام میں مسائل کے حل کی اردو ویب سائیٹ

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
اسلام میں مسائل کے حل کی اردو ویب

میرے پیارے بھائیو اور بہنو
اسلام و علیکم !
میں آپ کواسلام کی ایک سوال جواب کی بہت اچھی website بتا رہا ہوں جس میں روزمرہ کے بے شمار مسائل ہیں آپ اس کو ضرور دیکھیں اور تبصرہ ضرور کریں ؟ کیسی لگی ۔
[align=left:91718c1034]website: http://www.islam-qa.com for urdu and other languages[/align:91718c1034]واسلام
آپ کی دعاوں کا منتظر
محمد ابرار رضا
 

سیفی

محفلین
اچھی سائٹ ہے۔۔۔۔۔اور اس سے بھی اچھی بات یہ ہے کہ اردو یونیکوڈ میں بھی ہے۔۔۔۔۔۔
 

زیک

مسافر
سائٹ اس لحاظ سے یقیناً اچھی ہے کہ کئی زبانوں میں ہے مگر مسلک ان کا ذرا سخت ہے۔ خیر یہ تو ہر شخص کی مرضی ہے۔
 

جیسبادی

محفلین
بہت خوبصورت سائٹ ہے۔ ترتیب اچھی ہے، محنت سے بنائی گئ ہے۔ پس منظر کا رنگ بھی اچھا چنا ہے جو آنکھوں پر بھاری نہیں ہے۔


x2=1
 

سیفی

محفلین
زکریا بھائی

ڈھال سخت ہو تو دشمن کے حملوں سے جلد نہیں ٹوٹتی۔۔۔۔۔۔کیا کہتے ہیں اس ضمن میں آپ ؟؟؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
ہمم۔۔۔جی آپ لوگ بات جاری رکھیں۔میں مسکین تالا پکڑ کے انتظار میں کھڑا ہوا ہوں، نجانے کب لگانا پڑ جائے۔ :p
 
اختلاف کا حق اگر اچھے طریقے سے استعمال ہو تو تالا لگانے کی کبھی ضرورت نہیں پڑتی ہاں بات ڈھال سے مسلک پر پھسلتی ہوئی چلی جائے تو مسلہ خراب ہو جاتا ہے ۔ مسلک اپنا اپنا برا نہ کہو اور گر کہو بھی تو ایسے کہ کسی کو برا نہ لگے تاکہ محبتوں کی فصل پھلے پھولے نہ کہ اس پر نفرتوں کی بیماری کا حملہ ہو۔۔۔۔۔ :dontbother:
 

نبیل

تکنیکی معاون
فیصل، کیا ہی اچھا ہو اگر ایسے کام چل سکے۔ کیا کریں، لگتا ہے یہ موضوع ہے ہی ایسا پھسلوان کہ لوگ گھیسی لیتے ہوئے سیدھے مسلک پر بحث میں جا گھستے ہیں۔
 
بھائیو مسلک کیا ہے۔ (میری ناقص عقل کے مطابق)
اگر دل سے سمجھو تو حضور پاک کی شان
کوئی سنت پر عمل کرے تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اہلِ سنت
کوئی حدیث پر عمل کرے تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اہلِ حدیث
صحابہ کی شان پر سپاہ صحابہ
ہر مسلک حضور پاک کی ایک صفت کو لے کر چل رہا ہے یا کوئی دو یا کوئی تین کو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ تو ہو ہی نہیں سکتا کہ کوئی مسلک ساری صفات رکھتا ہو پھر لڑنا کیسا
اب کیا خیال ہے جناب کا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
برادر اگر اتنے ٹھنڈے اور سمجھدار ہو جائیں علمائے وقت تو پھر نہ تو فرقہ پرستی ہو اور نہ ہی ہم جیسے لوگ مذہب پر بات سے گریزاں ہوں۔۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
محترم محمد ابرار رضا صاحب، السلام علیکم۔ میں آپ کے جذبات کی قدر کرتا ہوں۔ کیا اچھا ہوتا اگر حقیقت اتنی ہی سادہ ہوتی۔ بہرحال ہم تو دعا کر سکتے ہیں کہ اللہ تعالٰی ہمیں حق کو حق سمجھنے اور اس کی اتباع کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور باطل کو باطل سمجھنے اور اس سے اجتناب کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
 

زیک

مسافر
اس موضوع کو غلط سمت میں لے جانے کی ذمہ‌داری میری ہے مگر کچھ دوسرے فرقوں پر islam-qa کے خیالات دیکھ کر مجھ سے رہا نہ گیا۔

ابرار: سپاہ صحابہ کا نام اس فہرست میں پلیز نہ لیں۔ اور یہ نہ بھولیں کہ صرف سنی مسالک والے ہی مسلمان نہیں ہیں بلکہ شیعہ بھی مسلمان ہیں۔

نبیل: آپ چاہیں تو اس موضوع کو تالہ لگا دیں۔ آپ کی مرضی ہے۔ میں کوشش کروں گا کہ دین و مذہب کے موضوع سے اس محفل پر دور رہوں۔
 

زیک

مسافر
ابرار دین سے دوری اور دین والے فورم سے دوری میں بہت فرق ہے۔

مذہب پر میں اپنے بلاگ پر لکھتا رہتا ہوں۔ یہاں اس موضوع میں پڑنے میں کئی رکاوٹیں ہیں۔
 

سیفی

محفلین
برادرانِ محفل۔۔۔۔۔۔۔السلام علیکم

زکریا بھائی۔۔۔۔میں نے تو کسی اور حوالے سے بات کی تھی مگر بات کہاں سے کہاں نکل گئی۔۔۔۔آپ کی بات درست ہے کسی ایک مسلک کو یہ نہیں کہنا چاہئے کہ صرف ہم مسلمان ہیں اور دوسرے نہیں۔۔۔۔۔ہم اس کا فیصلہ کرنے کے مجاز نہیں۔۔۔۔اس کا فیصلہ تو آسمانوں والا کرے گا۔۔۔


نبیل بھیا۔۔۔۔۔چونکہ یہ فورم ہے اس لئے ایکدم پریشان نہ ہو جایا کریں۔۔۔۔لوگوں کو بولنے دیں بس صرف ہدایات جاری کر دیا کریں “ ٹھیک ہو جاؤ منڈو“۔۔۔۔۔۔آپکو پتا ہے باتیں دلوں میں رہ جائیں تو وہ بگاڑ بن جاتی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔

فورم کے اوپر ویسے لکھ دیں۔۔۔۔۔ایڈیٹر کا مراسلہ نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔۔بس آپ بری الذمہ ہیں۔۔۔۔۔ :)

میری تو کوشش رہی ہے کہ کسی بھی مسلک کی دل آزاری نہ ہو۔۔۔۔۔۔لیکن مثبت انداز میں کسی مسئلہ پر بحث میں کوئی حرج نہیں۔۔۔۔مگر نبیل بھائی والی بات ہے اگر کوئی گھسیٹی مار جائے تو کیا کریں۔۔۔۔۔۔۔۔بہرحال اس وجہ سے تالے ڈالنا تو درست نہیں نا جناب۔۔۔۔۔۔۔ :(
 

فرید احمد

محفلین
غیر جانب داری یا حق کی طرف داری

آج کل لوگوں کوغیر جانب داری اور رواداری کا جنون ہے، سمجھتے ہیں کہ وہ بھی حق پر یہ بھی حق پر، مگر یہ ممکن نہیں،
یا تو شیعہ حق پر ہے یا سنی، دلیل سے کسی کو پرکھ لیں اور پھر حق کی طرف داری کریں۔ حق کی طرف داری کرنا تشدد نہیں، جانب داری کا گناہ نہیں، بلکہ انصاف ہے۔
پاکستان والے اگر دونوں میں کسی ایک کو برحق تسلیم کرکے اس کو ملک کا اول مذہب متعین کردیں تو بات بن سکتی ہے۔
کیا شیعہ حضرات ایران کی امداد کے علاوہ کچھ اور بھی بیک گراونڈ اپنے کھاتے میں رکھتے ہیں ؟
 

مہوش علی

لائبریرین
غیر جانب داری یا حق کی طرف داری

farid rasheed kavi نے کہا:
آج کل لوگوں کوغیر جانب داری اور رواداری کا جنون ہے، سمجھتے ہیں کہ وہ بھی حق پر یہ بھی حق پر، مگر یہ ممکن نہیں،
یا تو شیعہ حق پر ہے یا سنی، دلیل سے کسی کو پرکھ لیں اور پھر حق کی طرف داری کریں۔ حق کی طرف داری کرنا تشدد نہیں، جانب داری کا گناہ نہیں، بلکہ انصاف ہے۔
پاکستان والے اگر دونوں میں کسی ایک کو برحق تسلیم کرکے اس کو ملک کا اول مذہب متعین کردیں تو بات بن سکتی ہے۔
کیا شیعہ حضرات ایران کی امداد کے علاوہ کچھ اور بھی بیک گراونڈ اپنے کھاتے میں رکھتے ہیں ؟

رواداری میں ہی اسلام کی فلاح ہے۔

محترم، آپ جو رواداری کا مطلب نکال رہے ہیں وہ بالکل غلط ہے۔ رواداری کا مطلب یہ نہیں کہ اپنے عقیدے کو خیر آباد کہہ دو، بلکہ مطلب یہ ہے کہ دوسرے کے عقیدے کو برا بھلا نہ کہو (جیسا کہ اس وقت آپ کہہ رہے ہیں) تاکہ دوسرے کی دلآزاری نہ ہو۔

رواداری کا متضاد صرف اور صرف ایک چیز ہے اور وہ ہے انتہا پسندی۔

آس پاس دیکھنے پر صرف یہ انتہا پسندی ہی پھیلتی پھولتی نظر آ رہی ہے۔ اللہ ہم پر اپنا رحم و کرم فرمائے۔ امین۔

محترم آپ نے فرمایا:

فرید نے کہا:
آج کل لوگوں کوغیر جانب داری اور رواداری کا جنون ہے، سمجھتے ہیں کہ وہ بھی حق پر یہ بھی حق پر، مگر یہ ممکن نہیں،
یا تو شیعہ حق پر ہے یا سنی، دلیل سے کسی کو پرکھ لیں اور پھر حق کی طرف داری کریں۔ حق کی طرف داری کرنا تشدد نہیں، جانب داری کا گناہ نہیں، بلکہ انصاف ہے۔

واللہ، بعینیہ یہی الفاظ مجھے www.shiachat.com پر نظر آئے تھے (جو کہ اہل تشیع کی ایک ویب سائیٹ تھی)۔ مگر اُس کے الفاظ کچھ یوں تھے

۔۔۔ آپ علی ابن ابی طالب کو بھی حق پر سمجھتے ہیں اور معاویہ ابن ابی سفیان کو بھی۔ حسین ابن علی کو بھی حق پر سمجھتے ہیں اور یزید ابن معاویہ کو بھی۔ ۔۔۔۔ مگر یہ ممکن نہیں۔۔۔۔۔ حق صرف ایک ہے اور دوسرے پر تبرا ۔۔۔۔ وغیرہ وغیرہ

ہمیں اِس کشتی میں سوار ہونا ہے اور نہ اُس کشتی میں۔ اگر اجمعین صحابہ میں اختلافات ہونے کے باوجود ہم اُن کا احترام کر سکتے ہیں تو اپنے اندر اختلافات ہونے کے باوجود بھی ہم ایک دوسرے کا احترام کرنا سیکھنا ہو گا ورنہ یہ فقط منافقت ہو گی۔

اور آخر یہ سلسلہ رُکے گا کہاں جا کر۔

شیعہ سنی تو آغاز ہے۔

درمیاں ہے سنی سنی (یعنی بریلوی اور دیوبندی)

انتہا ہے اہلسنت بالمقابل اہلحدیث (آجکل دیوبندی حضرات اور اہلحدیث حضرات میں معرکہ زار گرم ہے اور اہلحدیث کی جانب سے اُن پر شرک و بدعت کے فتوے لگ چکے ہیں جبکہ دیوبندی حضرات کی جانب سے ظاہر پرستی کے فتوے ہیں)

انہی کے درمیاں رگڑے گئے مولانا مودودی اور غامدی جیسے اسکالرز بھی (حتیٰ کہ لوگوں نے احمد دیداد کو بھی نہ چھوڑا جنہوں نے ایران کا دورہ کیا اور مسلم اخوت و بھائی چارہ پر زور دیا)

امتِ مرحومہ کی بدقسمتی کہ علماء حق کم اور علمائے سو زیادہ۔ محبتیں کم اور نفرتیں زیادہ۔ اخوت کم اور بغض زیادہ۔ ہم مسلمان کم اور فرقہ پرست زیادہ۔

تو محترم، آپ سے گذارش یہی ہے کہ اس فورم کو نفرتوں کا میدانِ بنانے کی بجائے امن و محبت کا گہوارہ بنائیے۔

امید ہے کہ آپ برا نہیں مانیں گے۔

نبیل برادر۔۔۔ امید ہے کہ تالا آپ کے ہاتھ میں ہو گا۔ اور چوروں سے ہوشیار رہیے کہ آجکل تالے کی ڈبلیکیٹ چابیاں میدان میں آ گئی ہیں۔ :) یہ نہ ہو کہ کوئی ہاتھ کی صفائی دکھا جائے۔
 

فرید احمد

محفلین
آپ کہاں

ان جماعتوں میں سے جن کا آپ نے نام لیا کونسی جماعت آپ کو زیادہ معتدل، نرم رو روادار، باہمی روادری اور احترام پر عمل پیرا نظر آئی ؟ جس نے دوسروں پر کفر وشرک کے فتوے لگانے سے اجتناب کیا ہو، اخوت پر زور دیا ہو، شیرازہ بندی کی اہمیت کو سمجا ہو ؟
اگر ہے ، چاہے بہت ہی ادنی معیار پر ہو تو نام لیجیے۔
 

مہوش علی

لائبریرین
آپ کہاں

farid rasheed kavi نے کہا:
ان جماعتوں میں سے جن کا آپ نے نام لیا کونسی جماعت آپ کو زیادہ معتدل، نرم رو روادار، باہمی روادری اور احترام پر عمل پیرا نظر آئی ؟ جس نے دوسروں پر کفر وشرک کے فتوے لگانے سے اجتناب کیا ہو، اخوت پر زور دیا ہو، شیرازہ بندی کی اہمیت کو سمجا ہو ؟
اگر ہے ، چاہے بہت ہی ادنی معیار پر ہو تو نام لیجیے۔

محترم،

یہ جماعتیں نہیں رہی، بلکہ یہ فرقے بن گئے ہیں۔

اگر میں ان میں سے کسی کا نام لوں تو اس سے کیا فرق پڑے گا؟

میرے نزدیک صرف مثبت پہلو ہے اور وہ یہ کہ انہی فرقوں میں ایسے لوگ بھی ہیں جو اتحاد و امن کی باتیں کر رہے ہوتے ہیں۔ پس اہمیت اس بات کی ہے کہ ان مثبت رویہ لوگوں کو زیادہ پذیرائی دی جائے اور منفی رجحانات رکھنے والے افراد کی حوصلہ شکنی کی جائے (چاہے اُن کا تعلق کسی فرقے سے کیوں نہ ہو)۔

میرے خیال میں اسلام کی بہتر خدمت آجکل کے ماڈرن سکالرز نے کی ہے جیسے احمد دیداد، اسد، خرم مراد، معز امجد، غامدی، قطب، مودودی صاحبان وغیرہ شامل ہیں۔ ان حضرات کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ یہ اختلاف کرنے کا ڈھنگ جانتے ہیں، جبکہ اوپر جن فرقوں کا ذکر ہوا ہے۔۔۔۔۔ میں اُن پر تبصرہ کر کے اس ٹاپک کو طول نہیں دینا چاہتی۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top