::::::: اسلام میں عمل کی اہمیت :::::::

::::::: اسلام میں عمل کی اہمیت :::::::
اسلامی معاشرے کی انفرادیت کی روح کام کرنا ہے اور وہ یوں کہ اللہ کی کتاب میں کوئی ایک آیت بھی ایسی نہیں کہ جِس میں اِیمان لانے کا حکم ہو اور اُس کے ساتھ ہی کام کرنے کا حکم نہ ہو ، اور صرف اتنا ہی نہیں بلکہ قران میں مسلمانوں کے کرنے کے کاموں کی قِسم اور وہ کام کرنے کے طریقے اور کیفیات بھی مقرر فرمائے گئے ہیں ،
::::::: کِس قِسم کے کام کرنے کا کہا گیا ہے :::::::مسلمانوں کواُس قِسم کے کام کرنے کا کہا گیا ہے جِن کے نتیجے میں فرداور معاشرے کی اصلاح ہو اور فساد کا خاتمہ ہو ،خواہ وہ کام دُنیاوی امور تک محدود ہو یا دُنیاوی اور اُخروی دونوں معاملات سے متعلق ہو ،
::::::: اور طریقہ یہ مقرر کیا گیا ہے کہ کسی کا بھی کوئی نقصان نہ ہو ،
یہ بات اللہ تبارک و تعالیٰ نے اپنی کتاب میں کئی دفعہ سمجھائی (((((إِنَّ الَّذِينَ آمَنُواْ وَعَمِلُواْ الصَّالِحَاتِ:::بے شک جو لوگ اِیمان لائے اور نیک عمل کیے))))) نیک عمل وہی قرار پاتا ہے جو اللہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے احکامات کے مطابق اور اُن کی مقرر کردہ حدود میں رہتے ہوئے کیا جائےاور یقیناً ایسے عمل میں کسی کا کوئی نُقصان نہیں ہوتا ،
:::::: ایسے کاموں کی کیفیت اور اُن کی صفت :::::::
ایسے کاموں کی کیفیت یہ ہونی چاہیے اور اُن میں یہ صفت ہونی چاہیے کہ وہ بہترین طریقے پر کیے جائیں ، اسلام میں سب سے بہترین طریقہ وہ ہے جو اللہ تبارک و تعالیٰ کے فرامین اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کی صحیح ثابت شدہ سُنّت مبارکہ کے مطابق ہو ،
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کا فرمان مبارک ہے (((((إنَّ اللهَ يُحِبُ إذا عَمَلَ أحدُكُم عَمَلاً أن يَتقِنَهُ:::بے شک اللہ یہ پسند فرماتا ہے کہ جب تُم میں سے کوئی کچھ کام کرے تو اُسے بہترین طور پر کرے))))) صحیح الجامع الصغیر /حدیث 1880،
اللہ تبارک و تعالیٰ کا فرمان پاک ہے ((((( إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ إِنَّا لَا نُضِيعُ أَجْرَ مَنْ أَحْسَنَ عَمَلاً ::: بے شک جو لوگ اِیمان لائے اور انہوں نے نیک کام کیے یقیناً جو بہترین طور پر کوئی کام کرتے ہیں ہم اُن کا اجر ضائع نہیں کرتے))))) سورت الکہف / آیت30،
پس ہمیں اپنی ، اپنے اہل خانہ و خاندان اور سارے ہی معاشرے کی اصلاح کے لیے ، ہر ایک معاملے کی اصلاح کے لیے صرف باتیں نہیں کرنا چاہیں بلکہ بہترین اور مکمل ترین طریقے سے کام کرنا چاہیے ۔ والسلام علیکم۔
 
Top