اسلام اور قفل

اظہرالحق

محفلین
کیا ہم ڈرتے ہیں ؟ کہ ہمارے دوغلے چہرے سامنے آ جاتے ہیں !!!
کیا ہم ڈرتے ہیں ؟ کہ ہمارا اپنا کہا ہم خود پر لاگو نہیں کر سکتے ؟
کیا ہم ڈرتے ہیں ؟ کہ ہم میں کوئی ایسا نہ نکل جائے جو ہمیں آئینہ دکھا دے؟

کسی شاعر نے کیا خوب کہا تھا

آئینہ لے کر سر بازار مت جانا
اپنا چہرہ دیکھ کہ لوگ پتھر تجھکو ماریں گے

کیا فرق ہے ہم میں‌ اور “کافروں“ میں‌وہ سنجیدیگی سے فرار چاہتے ہیں ، اپنے آپ میں جینا چاہتے ہیں ، دوسروں کے گھروں کو برباد کرکے اپنا گھر سجاتے ہیں ۔ ۔ ۔ اور جب بات کرنے کا کوئی ارادہ کرے تو فرار کا راستہ اختیار کرتے ہیں؟

جیسے ایران نے ہالو کاسٹ پر بحث کی کوشش کی تو سب ایک جان ہو گئے اس کے خلاف ، کیا ہم بھی ایسے ہی ہیں ، ذرا سوچئے گا !!
 

نبیل

تکنیکی معاون
اظہرالحق، شکریہ۔ مجھے آپ کی بات کی جتنی سمجھ آئی ہے اسی پر بات کروں گا۔

میرے خیال میں ایرانی صدر کے ہولوکاسٹ‌ پر بیان کے بعد کی صورتحال کو کفرواسلام کی جنگ قرار دینا قرین انصاف نہیں ہے۔ ہم پہلے بھی اس پر طویل بحث کر چکے ہیں کہ اصل بات تاریخی حقائق سے انصاف کی ہے اور ناتزی جرمنی کے دور میں یہودیوں کی نسل کشی کو جھٹلا کر ہم نہ کوئی اسلام کی خدمت کر رہے ہیں اور نہ ہی کفار کو کوئی زک پہنچا رہے ہیں۔

باقی آپ شوق سے آئینہ دکھائیں لوگوں کو۔ ذرا پہلے صاف کر لیا کریں اسے تاکہ باقی اپنا چہرہ اچھی طرح دیکھ سکیں۔

جہاں رہی بات قفل کی۔۔ اگر کسی مفید چیز کا مضر استعمال کیا جائے تو اسے مقفل کر دینا ہی بہتر ہے۔
 
وضاحت

اس تین پوسٹ کی بحث میں یہ سمجھ نہیں آیا کہ مقفل کیا چیز ہوئی یا قفل کیوں کر استعمال ہوا۔

کیا کوئی وضاحت کرے گا؟
 

زیک

مسافر
میں تو غلطی سے اسے “اسلام اور کفر“ پڑھ گیا تھا۔ مگر اب پتہ چلا کہ اسلام میں تالے کی گنجائش نہیں ہے۔ :wink:
 

دوست

محفلین
بالکل اسلام میں قفل کی اجازت نہیں۔ بات کیجیے بحث کیجیے کھل کر کیجیے۔ مگر جس سے کچھ حاصل بھی ہو۔
نہ کہ وقت کا ضیاع۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
دوستو، میں معذرت چاہتا ہوں ۔۔مجھے اسلام کا اتنا علم نہیں ہے کہ مجھے تالے کے استعمال کے بارے میں کوئی فقہی احکامات یاد ہوں البتہ کج بحثی کے لیے میں بھی کچھ گھڑ سکتا ہوں۔ ان باتوں سے کچھ حاصل ہونے والا نہیں ہے۔ میری اتنی گزارش ہے کہ اس فورم کے اغراض و مقاصد پر نظر رکھیں۔ ہم یہاں ایک تعلیمی اور تحقیقی مقصد کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں اور ہم اردو کی ترویج کے لیے کام کر رہے ہیں۔

فورم پر گفتگو اس کے قواعدوضوابط کے تحت ہی ہونی چاہیے اور اگر کوئی self-righteous صاحب بات بے بات آئینہ دکھانے کے شوقین ہوں تو بہتر ہے کہ وہ اس آئینے کو سامنے رکھ کر رخ زیبا کا نظارہ کیا کریں۔
 
Top